Tag: روس

  • روس کو یوکرین کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، کم جونگ ان

    روس کو یوکرین کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، کم جونگ ان

    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے روس کی حمایت جاری رکھےگا، روسی وزیردفاع سے ملاقات میں صدر شمالی کوریا کم جونگ ان نے ماسکو کو مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

    ملاقات میں روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، شمالی کوریا اور روس کے درمیان بڑھتے فوجی تعلقات پر امریکا اور یورپ کو شدید تشویش ہے۔

     

    یوکرین کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے: پیوٹن

     

    دریں اثنا روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ روس جوہری تجربات دوبارہ شروع کر سکتا ہے، روس نے 1990 سے رضاکارانہ طور پر جوہری تجربات پر پابندی لگا رکھی تھی۔

    روس کے نائب وزیرخارجہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین کی حمایت میں بڑھتے امریکی اقدامات پرغور کررہا ہے۔

  • ترکیہ نے روس پر امریکی پابندیوں‌ کی مخالفت کردی

    ترکیہ نے روس پر امریکی پابندیوں‌ کی مخالفت کردی

    امریکا کی روس پر نئی پابندیوں کی ترکیہ نے مخالفت کردی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ماسکو پر امریکی پابندیوں کے باوجود ترکیہ روس کے ساتھ گیس تجارت جاری رکھے گا۔

    ترک وزیر توانائی نے کہا کہ ترکیہ روسی گیس پر امریکی پابندی کی مخالفت کرتا ہے، کسی بھی ایسے فیصلے کے خلاف ہیں جو روس سے گیس کے بہاؤ کو متاثر کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے 50 سے زائد روسی مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کیں، پابندیوں کی فہرست میں روسی گیزپرروم بینک کمپنی بھی شامل تھی۔

    رواں ماہ امریکا نے روس کو جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

    امریکی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگ  لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں 19 بھارتی کمپنیاں اور 2  بھارتی شخصیات آئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں۔

    امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت  خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ان کمپنیوں نے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔

  • یوکرین کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے: پیوٹن

    یوکرین کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے: پیوٹن

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو ایک بار پھر سے خبردار کر دیا، کہا کہ یوکرین کو جوہری ہتھیار دیے گئے تو روس تمام تر فوجی وسائل استعمال کریں گے۔

    روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین ڈرٹی بم بنانے کی کوشش کر سکتا ہے، روس یوکرین کے ہر اقدام کو مانیٹر کرے گا اور اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے بارہا کہا ہے کہ جارحیت کے ہر قدم کا جواب دینے کے لیے روس تیار ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ روس نے توانائی کی تنصیبات کو کلسٹر امیونیشنز سے نشانہ بنایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روس نے میزائل حملوں میں سول انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا ہے اس لیے یوکرین کو مزید دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے۔

  • روس کا یوکرین کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

    روس کا یوکرین کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑا حملہ

    یوکرین کے کئی شہروں میں صبح سویرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مختلف شہروں اوڈیسا، کروپیوینیٹسکی (Kropyvnytskyi)، خار کیف، ریونے اور لوٹسک میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں ممکنہ طور پر روسی کروز میزائل حملے کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے یوکرین کے وزیر توانائی ہرمن ہلوشینکو کا کہنا ہے کہ روس نے بڑے پیمانے پر حملہ کر کے جوہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ اوڈیسا کے گورنر نے اپنے پیغام میں عوام سے محفوظ مقام پر رہنے کا کہا ہے۔

    اس سے قبل روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ جاپان میں اپنے میزائل نصب نہ کرے کیونکہ اس سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا تو ماسکو جوابی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جاپان اور امریکا تائیوان کی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلیے مشترکہ فوجی منصوبہ مرتب کرنا چاہتے ہیں جس میں میزائلوں کو نصب کرنا بھی شامل ہے۔

    کیوڈو نیوز ایجنسی نے امریکی اور جاپانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت امریکا جاپان کے جنوب مغربی کاگوشیما اور اوکیناوا کے صوبوں کے نانسی جزائر اور فلپائن میں میزائل یونٹ نصب کرے گا۔

    ٹرمپ انتظامیہ میں شامل افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جاپان پر الزام لگایا کہ وہ امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات بڑھانے کا جواز پیش کر کے تائیوان کے اردگرد کی صورتحال تشویشناک بنا رہا ہے۔

  • روس کا یوکرین پر درجنوں ڈرونز سے بڑا حملہ

    روس کا یوکرین پر درجنوں ڈرونز سے بڑا حملہ

    کیف: روس نے یوکرین پر ڈرونز کی بارش کردی، جس میں 188 ڈرون استعمال کیے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی حملے میں یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جبکہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

    روس کی جانب سے مجموعی طور پر 188 ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا، 76 ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردیے جبکہ 96 ڈرونز کے حوالے سے کسی کو علم نہ ہوسکا۔

    یوکرینی فوج کے مطابق روس نے حملے میں خودکش ڈرونز سمیت کچھ نامعلوم ڈرونز کا بھی استعمال کیا، روس کی جانب سے یوکرینی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کیلیے ڈمی ڈرونز کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ آور ڈرونز میں سے 10 ڈرونز تباہ کردیئے گئے، جن کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا، ڈرون حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے، سیز فائر کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا با قاعدہ اعلان امریکی صدر جوبائیڈن نے کیا۔

    نیتن یاہو حزب اللہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی پر راضی

    امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی کے معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں، مذکورہ سیز فائر معاہدے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

  • امریکا میں بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کی فرد جرم عائد

    امریکا میں بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کی فرد جرم عائد

    واشنگٹن: امریکا نے ایک بھارتی شہری سنجے کوشک پر روس کو غیر قانونی طور پر جنگی ساز و سامان کی فراہمی کا الزام لگایا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایک ہندوستانی شہری 57 سالہ سنجے کوشک پر روس کو ایوی ایشن پارٹس غیر قانونی طور پر برآمد کرنے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری سنجے کوشک نے روس کو ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے ہیں، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سنجے کوشک نئی دہلی میں قائم ایئر چارٹر کمپنی آرزو ایوی ایشن کا منیجنگ پارٹنر ہے۔

    سنجے کوشک کو بھارت سے آنے پر 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا تھا، جرم ثابت ہونے پر بھارتی شہری کو زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا سنائی جائے گی، اور ہر فرد جرم کے لیے 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

    کینیا نے اڈانی کے ساتھ ڈھائی ارب ڈالر کے معاہدے منسوخ کر دیے

    اس کے علاوہ سنجے کوشک پر اوریگون سے بھارت کے راستے روس کو نیویگیشن اور فلائٹ کنٹرول سسٹم غیر قانونی طور پر برآمد کرنے کی کوشش کرنے اور برآمدی عمل سے متعلق غلط بیانات دینے کا الزام ہے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق مارچ 2023 کے اوائل میں، یوکرین پر روس کے حملے کے بعد، کوشک نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر روسی اداروں کے لیے امریکی ایرو اسپیس سامان اور ٹیکنالوجی کو غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کی سازش کی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ سامان اس جھوٹے بہانے کے تحت خریدا گیا تھا کہ وہ کوشک اور ان کی ہندوستانی کمپنی کو فراہم کیے جائیں گے، لیکن اصل میں یہ روسی صارفین کے لیے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ امریکا روس کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا چکا ہے۔

  • روس نے یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

    روس نے یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا

    ماسکو: روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر جنگ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے طاقت ور بیلسٹک ہتھیار کا پہلی بار استعمال کرتے ہوئے بین البرّ اعظمی میزائل سے حملہ کر دیا ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو امریکی لانگ رینج میزائل استعمال کرنے کی اجازت کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کی جانب سے امریکی میزائلوں کے بعد برطانوی اور فرانسیسی میزائلوں سے بھی حملے کیے گئے ہیں۔

    دوسری طرف روس نے بیلسٹک میزائل کے استعمال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ روس نے آج صبح یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

    یوکرین نے روس پر پہلی بار برطانوی میزائل ’اسٹارم شیڈو‘ بھی داغ دیے

    یوکرینی فضائیہ کے مطابق بیلسٹک میزائل یوکرین کے علاقے دنیپر میں داغے گئے، جہاں 2 شہری زخمی ہوئے، جب کہ کئی کاروباری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم یوکرین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ میزائل کس قسم کا تھا، واضح رہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBMs) تباہ کن جنگی ہتھیار ہیں جو جوہری وار ہیڈز لے جانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

    یوکرین کی فضائیہ کے دعوے کے مطابق روس نے ایک کنزال ہائپرسونک میزائل اور سات Kh-101 کروز میزائل بھی فائر کیے، جن میں سے 6 کو مار گرایا گیا۔

  • یوکرین نے روس پر پہلی بار برطانوی میزائل ’اسٹارم شیڈو‘ بھی داغ دیے

    یوکرین نے روس پر پہلی بار برطانوی میزائل ’اسٹارم شیڈو‘ بھی داغ دیے

    کیف: یوکرین نے روس پر پہلی بار برطانوی میزائل ’اسٹارم شیڈو‘ بھی داغ دیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے پہلی بار روسی علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے برطانوی اسٹارم شیڈو میزائل فائر کر دیے ہیں، ایک ہی دن قبل یوکرین نے روس پر امریکی ساختہ لانگ رینج میزائل بھی داغے تھے۔

    یوکرین نے سرحد کے قریب علاقے کرسک میں برطانوی میزائل داغے، ٹیلیگرام پر روسی جنگی نمائندے کے اکاؤنٹس نے بدھ کے روز اس کے حوالے سے ایک فوٹیج بھی شیئر کی، جس میں 14 بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، رہائشی علاقے میں بنائی گئی فوٹیج میں دور دور تک سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

    کرسک کے لوگوں کو بھی مبینہ طور پر علاقے میں میزائلوں کے ٹکڑے ملے ہیں، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ترجمان نے کہا کہ ان کا دفتر اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

    امریکی صدر نے یوکرین کو خطرناک ترین بارودی سرنگوں کے استعمال کی اجازت دیدی

    دوسری طرف کرسک میں یوکرینی فوجی یونٹ پر روسی حملے میں 50 یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے، روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ انھوں نے یلنکا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، ادھر امریکا کے بعد اٹلی، اسپین اور یونان نے بھی یوکرین میں اپنے سفارت خانوں کو بند کر دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کے لیے مزید 275 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں ٹینک، میزائل، شیل اور بغیر پائلٹ ہوائی سسٹم شامل ہے، یوکرین کو جوہری تحفظ کے لیے بھی ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔

    منگل کے روز یوکرین نے روس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے تھے، امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کیف کو ان میزائلوں کو صرف کرسک کے علاقے اور اس کے آس پاس استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

    یوکرین روس جنگ کو 1,000 سے زائد دن ہو گئے ہیں، یوکرینی علاقے کا تقریباً پانچواں حصہ روس کے قبضے میں آ چکا ہے، برطانوی میزائلوں کا نشانہ بننے والے کرسک کے علاقے میں شمالی کوریا کے فوجی تعینات ہیں۔

  • دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی، پیوٹن نے نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دیے

    دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی، پیوٹن نے نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دیے

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترمیم شدہ نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دیے، جس کے بعد خدشہ ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر دلادیمیر پیوٹن نے نیو کلیئر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، روس یا اس کے اتحادی بیلاروس پر روایتی ہتھیاروں سے حملے کے جواب میں اب روس جوہری ہتھیار استعمال کر سکے گا۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس جوہری ہتھیاروں سے بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔

    پیوٹن نے نظرثانی شدہ جوہری ڈیٹرنس پالیسی پر دستخط منگل کو کیے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک جوہری ملک کی شراکت کے ساتھ کسی بھی ملک نے روس پر روایتی حملہ کیا تو اسے روس پر مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔

    روسی صدر نے یہ قدم امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے کے بعد اٹھایا ہے، جس میں یوکرین کو روس کے اندر اہداف پر لانگ رینج امریکی میزائلوں کے ساتھ حملہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    روس نے لانگ رینج میزائل حملے پر مغرب کو سنسنی خیز پیغام دے دیا

    پیوٹن کے نظرثانی شدہ ’جوہری نظریے‘ پر مبنی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ روس پر کوئی بھی بڑا فضائی حملہ ’جوہری ردعمل‘ کو متحرک کر سکتا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ روسی صدر کی جانب سے مغربی طاقتوں کو پسپائی پر مجبور کرنے کے لیے روس کے جوہری ہتھیاروں کو استعمال کی دھمکی پر عمل بھی ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملتے ہی یوکرین نے پہلی بار روس پر امریکی لانگ رینج میزائل سے حملہ کیا ہے، روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے داغے گئے 6 میزائلوں کو ہریانسک میں مار گرایا گیا، یوکرین کا دعویٰ ہے کہ روس کے اندر 110 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک اسلحے کے ڈپو پر حملہ کیا گیا، جس سے دوسرے دھماکے بھی ہوئے۔

  • روس نے لانگ رینج میزائل حملے پر مغرب کو سنسنی خیز پیغام دے دیا

    روس نے لانگ رینج میزائل حملے پر مغرب کو سنسنی خیز پیغام دے دیا

    کیف: یوکرین کی جانب سے روس کے اندر لانگ رینج میزائل حملے پر ولادیمیر پیوٹن کے وزیر خارجہ نے مغرب کو تیسری عالمی جنگ پر مبنی ایک سنسنی خیز پیغام دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے روس پر امریکی ساختہ میزائل داغے جانے کے بعد پیوٹن کے وزیر خارجہ نے مغرب کو سرد انتباہ جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے اشارہ دیا کہ روس بھرپور ایٹمی جنگ سے جوابی کارروائی کرے گا۔

    ولادیمیر پیوٹن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سخت سرد مزاجی سے متنبہ کیا کہ یہ حملہ اشارہ ہے کہ کیف جنگ کو بڑھانا چاہتا ہے، تو روس بھی اب اسی کے مطابق رد عمل ظاہر کرے گا۔ سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدیدیف نے X پر اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ اس کا مطلب ’عالمی جنگ III‘ ہے۔

    واضح رہے کہ روس کے یوکرین کے پر حملے کے ٹھیک 1,000 ویں دن پر کیف نے سرحد کے ایک نامعلوم مقام سے روسی علاقے میں 6 عدد ATACM میزائل داغے، جس میں سے ایک میزائل نے 75 میل دور کراچیف میں اسلحے کے ایک ڈپو کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    یوکرین نے امریکی میزائلوں سے روس پر پہلا حملہ کر دیا

    دوسری طرف ولادیمیر پیوٹن نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق ملکی قوانین میں تبدیلیاں لانے والی ایک پالیسی پر دستخط کر دیے ہیں، تاکہ یوکرین کو لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کی اجازت کے مغربی اقدام کے خلاف دفاع کیا جا سکے۔ یہ ترامیم روس کو لانگ رینج میزائلوں جیسے روایتی ہتھیاروں کے حملے کے جواب میں جوہری حملہ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔