Tag: روس

  • روس: سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    روس: سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

    سائبیریا:جنگلات میں خوفناک آتشزدگی نے چھبیس افراد کی جان لے لی۔

    روس کے علاقے سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی رہائشی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ نے سائبیریا کے جنوبی علاقے خاکاسیا سمیت بیس سے زائد دیہات اورقصبوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ سے چھبیس افراد جھلس کرہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنھیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے، آگ سے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

    آگ سے ہونے والے اب تک نقصان کا اندازہ چھیانوے ملین ڈالر لگایا گیا ہے ، آگ کو بجھانے کے عمل میں پانچ ہزار فائر فائٹرز اورہیلی کاپٹرنے حصہ لیا۔

  • توانائی اور اسٹیل ملز کی بحالی، روس کی پاکستان کو دو ارب قرضے کی پیش کش

    توانائی اور اسٹیل ملز کی بحالی، روس کی پاکستان کو دو ارب قرضے کی پیش کش

    اسلام آباد: روس نے پاکستان کو توانائی کے منصوبوں اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے دو ارب روپے کا قرضہ فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

    روس نے توانائی کے منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ ان منصوبوں میں تیل اور گیس کی تلاش،  تیرنے والے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر، گوادر سے نواب شاہ گیس پائپ لائن کی تعمیر اور ایل پی جی پراسیسنگ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

    روس کے اسٹیل سیکٹر نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ادارے کی بحالی کے لئے ایک ارب ڈالر کا قرضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اسٹیل ملز کے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے۔ روسی کمپنی قرضے کے بجائے اس کی نجکاری کے عمل میں حصہ لے۔

  • روس نے امریکہ اور مغربی ممالک سے اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی

    روس نے امریکہ اور مغربی ممالک سے اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی

    ماسکو: روس نے امریکہ، کینڈا، اسٹریلیا اور ناروے سے گوشت،مچھلی , پھلوں اور ڈیری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔

    روس نے امریکہ، کینڈا، اسٹریلیا اور ناروے سے گوشت،مچھلی , پھلوں اور ڈیری آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جوابی کارروائی کے تحت امریکہ سمیت کینڈا اسٹریلیا اور ناروے سے گوشت، پھل، مچھلی اور ڈیری پراڈیکٹس کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

    روس کی جانب سے یہ فیصلہ مغربی ممالک کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی جواب میں کیا گیا ہے،مغربی ممالک نے یوکرینی باغیوں کی حمایت کرنے پر روس پردرآمدی پابندی عائد کی تھیں، اس فیصلے کے باعث مغربی ممالک کےزرعی شعبے اور روسی عوام کو کافی نقصان ہونے کا خدشہ ہے، اس سے پہلے رواں سال کےآغاز میں روس نے امریکہ سے گوشت کی درآمد پر پابندی لگائی تھی۔ روس امریکی مرغی کا دوسرا بڑا خریدار ہے، روس ایک سال میں تینتالیس ارب روپے کی خوراک درآمد کرتا ہے۔

  • روس:میٹرو ٹرین حادثہ، 20 افراد ہلاک،125 سے زائد زخمی

    روس:میٹرو ٹرین حادثہ، 20 افراد ہلاک،125 سے زائد زخمی

    ماسکو : روس کے دارالحکومت ماسکو میں میٹرو ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترنے سے بیس افراد ہلاک اور ایک سو پچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ ماسکو کے مغرب میں پیش آیا، امدادی اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

    روس کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں پچاس افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • روس :اولوں کی بارش،ساحل پر آئے لوگوں میں بھگدڑ

    روس :اولوں کی بارش،ساحل پر آئے لوگوں میں بھگدڑ

    روس : ساحل پر اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ اولوں کی بارش ہوگئی، اولوں سے بچنے کے لیے سیروتفریح کے لیے افراد میں بھگڈر مچ گئی۔

    روس کے شہر نوووسیبرسک میں ساحل سمندر پر آئے افراد سیر وتفریح میں مصروف تھے کہ اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے اولوں کے طوفان نے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    غیر متوقع صورتحال کے باعث کئی افراد سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو چھتریوں اور دیگر اشیاء کی مدد سے بچانے میں کامیاب ہوگئے تاہم چند بہادر لوگ ساحل کے کنارے پر کھڑے طوفان کے تھمنے کا انتظار کرتے رہے لیکن انڈوں کے برابر پڑنے والے اولوں نے انہیں بھی دوڑ لگانے پر مجبور کر دیا۔