Tag: روس
-
اولمپک شرکاء اور مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے، روسی صدر
روس میں شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس گیمز کی مشعل روسی شہر وولگوگارڈ پہنچ گئی، عسکریت پسندوں کی جانب سے اولمپکس گیمز پر حملے کی دھمکی پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا ہے کہ انکا ملک روس میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی بہترسیکورٹی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا، انہوں نے کہا کہ روس اولمپک شرکاء اور مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے گا۔
دوسری طرف عسکریت پسندوں کیطرف سے جاری ایک ویڈیو میں روس میں ہونیوالے سرمائی اولمپکس گیمز پر حملہ کی دھمکی دی گئی ہے، امریکہ نے سرمائی اولمپکس کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مدد دینے کی پیشکش کی ہے، جس کا روسی حکومت نے انکار میں جواب دیا ہے۔
-
روس :سرمائی اولمپکس کے موقع پراحتجاج میں نرمی کا اعلان
روسی صدر ولادیمرپوٹن نےسوچی شہر میں ہونے والےسرمائی اولمپکس کے موقع پر مظاہروں پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔
روس میں ہونیوالےسرمائی اولمپکس کےموقع پر سوچی شہر میں مکمل طورپچھلے سال جنوری میں ہرقسم کے مظاہروں اور ریلی کا انعقاد کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کی گئی تھی۔
ادھر روس کے عہدیداروں کا کہنا ہےکہ مظاہرے اور ریلی نکالنے کے لئے راستوں کا تعین کرنا باقی ہے، روس میں سرمائی اولمپکس کے موقعے پر حکومت نے شدت پسندوں کےممکنہ حملوں کےخطرات کے پیش نظرسیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔
-
نئے سال کی آمد ،نیویارک ٹائمز اسکوائر پر نئے سال2014 کا استقبال
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے دنیا بھر میں جشن منایا گیا، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں لاکھوں افراد نے جمع ہوکر نئے دوہزار چودہ کا استقبال کیا، پوری دنیا میں شاندار آتشبازی نے رات میں بھی دن کا سماں باندھ دیا۔
مختلف ملکوں میں گھڑی کی سوئیوں نے جیسے ہی بارہ کے ہندسے کو چھوا، سال دوہزار چودہ کا آغاز ہوگیا، لوگوں کے چہرے خوشی سے جگمگا اٹھے اور رنگ و نورکا سیلاب امڈ آیا، نیو یارک میں نئے سال کا استقبال روایتی طور پر ٹائمزاسکوائر میں الٹی گنتی سے شروع کیا گیا، جس کے بعد آتشبازی کا شاندار مظاہرہ ہوا، جسے دیکھنے کے لئے لاکھوں افراد جمع تھے۔
دبئی میں آتش بازی کا نیا ریکارڈ بنا، جہاں برج خلیفہ سمیت پام جمیرا میں چھ منٹ کے دوران چار سو مقامات پر چار لاکھ فائر ورکس استعمال کئے گئے، سال نو کی تقریبات کا سب سے پہلے آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اسکائے ٹاور پر شاندارآتشبازی سے شروع ہوا۔
آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر اور جرمنی کے شہربرلن میں دو ہزار چودہ کا استقبال اس اندازسے کیا گیا کہ آسمان پر رنگوں کی بہاریں تھیں، رنگارنگ تقریب اور آتش بازی کا دلکش مظاہرے نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا، جاپان میں نئے سال کی آمد پرگھنٹیاں بجائی گئیں اور دعائیہ تقریبات منقعد کی گئیں۔
چین میں بھی لوگوں نے نئے سال کو نئی امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہا، ہانگ کانگ ، شنگھائی اور دیگر شہروں میں سال نو کی آمد پر آتش بازی کے خوبصورت مظاہرے کیے گئے، سال 2014 کا استقبال برطانیہ میں شاندار انداز میں کیا گیا، لندن کے بیگ بین نے جیسے ہی 12 بجائے، آسمان پر رنگ اور روشنیوں کا سیلاب امڈ آیا۔
روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر بھی ہزاروں لوگ نئے سال کا جشن منانے اکٹھا ہوئے، یونان میں بھی شدید سردی کے باوجود شہریوں سال نو کا جشن بھرپور انداز میں منایا، ہانگ کانگ کے وکٹوریہ ہاربر پر ہونے والی آتش بازی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے جبکہ برازیل میں ریو ڈی جنیرو کے کوپا کبانا کے مشہور بیچ پر بیس لاکھ افراد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
-
امریکہ کی اولمپکس گیمز کی سیکورٹی میں معاونت کی پیشکش
روس میں بم دھماکوں کے واقعات کے بعد امریکہ نے روس میں ہونے والے اولمپکس گیمز کی سیکورٹی میں معاونت کی پیشکش کر دی۔
روس میں حالیہ بم دھماکوں کے بعد اگلے سال ہونے والے اولمپکس گیمز میں ممکنہ بم دھماکوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس سے اولمپکس گیمز متاثر ہونے کا امکان ہے۔
امریکہ نے روس میں سیکیورٹی صورتحال اور مہمان کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اولپکس گیمز میں کسی بڑے واقعے سے بچنے کے لیے معاونت کی پیشکش کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال امریکہ کے جاسوسی پروگرام، سنوڈن کو پناہ دینے اور شام کے تنازعے پر اختلاف کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
-
ماسکو: روس کے شہر وولگا گراڈ میں خاتون کا خودکش حملہ ، 18 ہلاک
روس کے شہر وولگا گراڈ میں خاتون خودکش حملہ آور نے ریلوے اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
وولگا گراڈ حکام کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور نے شہر کے مین ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستے پر اس جگہ دھماکا کیا جہاں میٹیل ڈیٹیکٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ انتہائی زوردار دھماکا تھا ۔
دھماکا کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، دھماکے کے نتیجےمیں اٹھارہ افراد کی ہلاکت اور پچاس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، دھماکے کے نتیجے میں ریلوے اسٹیشن کی دو منزلیں بر طرح متاثر ہوئی ہیں۔