Tag: ‘روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ‘

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

    کراچی : روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم8 ارب ڈالرتک پہنچ گئی ، اپریل میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 17.10 کروڑ ڈالر بھیجے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا کہ 24 مئی تک بھیجی گئی رقم8 ارب ڈالرسےتجاوزکرگئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سال2020 کے وسط سےشروع کیا گیا تھا، جس میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد7لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نےاپریل میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 17.10 کروڑ ڈالر بھیجے، مارچ کے مقابلے اپریل میں اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 6 فیصد کم رقم بھیجی، مارچ 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے تھے۔

    اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں 9 ہزار 858 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 89 ہزار 650 ہوگئی۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ ستمبر 2020سےاپریل 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 1 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالرمنافع واپس گیا جبکہ مقامی طور پر 4 ارب 92 کروڑ 50 لاکھ ڈالراستعمال ہوئے۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عدم دلچسپی، فروری 2021 کے بعد سب سے کم رقم جمع

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عدم دلچسپی، فروری 2021 کے بعد سب سے کم رقم جمع

    کراچی : اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی2022 میں 18 کروڑ اسی لاکھ ڈالر موصول ہوئے ، جو فروری 2021کے بعد سب سے کم ڈپوزٹ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عدم دلچسپی کے باعث جولائی 2022 میں فروری2021 کے بعد سب سے کم رقم جمع ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی 2022 میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جس کے بعد اکاؤنٹ کا حجم 4 ارب اناسی کروڑ چالیس لاکھ ڈالر تک ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی کے دوران 11 ہزار980 اکاونٹ کا اضافہ ہوا۔

    مرکزی بینک کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفیکٹ میں ایک ارب 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکٹ اسلامک میں ایک ارب 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ ہوئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مجموعی انویسٹمنٹ 41 ملین ڈالر کی ہوچکی ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں ایک دن میں 57 ملین ڈالر بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا ، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا تھا۔

  • کیا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے کوئی بڑی رقم نکلوائی گئی؟

    کیا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے کوئی بڑی رقم نکلوائی گئی؟

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے کوئی بڑی رقم نہیں نکلوائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بڑی مقدار میں رقوم نکلوانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑی مقدار میں رقوم نکلوانے کی خبر فیک قرار دے دی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقوم نکلوانے کی خبر درست نہیں ہے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صرف اپریل میں پاکستان میں مزید 86 ملین ڈالرز کی ترسیلاتِ زر کی گئیں جب کہ رواں مالی سال کے دوران کل ترسیلاتِ زر 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے کوئی غیر معمولی اخراج نہیں ہوا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹ 4 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    ایس بی پی کا کہنا ہے کہ اپریل کے 11 دنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مزید 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے ہیں جس سے آر ڈی اے کھاتوں میں جمع کرایا گیا زر مبادلہ چار ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے اپنی ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے رقوم نکلوائے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے اور کہا آر ڈی اے کھاتوں سے غیر معمولی رقوم نکلوانے کے شواہد نہیں ملے۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ 44 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک دس کروڑ ڈالر سے زائد جمع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 101 ملین ڈالر جمع کرائے جا چکےہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 44 ہزار اکاؤنٹس کھلوائے ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں 53 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ، وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک کے اقدامات کا شاندار ردعمل آرہا ہے۔

    گذشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر کاکہنا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک سولہ ارب روپے جمع کرائے ہیں ۔۔لانچنگ کے بعد سے اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں دس کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے، بیرون ملک مقیم پاکستانی یومیہ سات سو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا رہے ہیں، جن میں یومیہ بیس لاکھ ڈالر موصول ہورہے ہیں، ہفتے کے اختتام پربارہ سو نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے ہیں۔

    یاد رہے 12 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا کیا تھا ، ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ، شرعی اصول وقواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5سال کی مدت کیلئے ستیاب ہوں گے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا تھا کہ مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جاسکے گا، این آر پیز ہوں گی نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہوگی، صرف خالص منافع پر 10فیصدودہولڈنگ ٹیکس لاگوہوگا۔