Tag: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 2024 میں کتنے ارب ڈالرز پاکستان آئے؟

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 2024 میں کتنے ارب ڈالرز پاکستان آئے؟

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے کہا ہے کہ سال 2024 میں 1لاکھ 27 ہزار 656 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد سال 2024 کے اختتام تک 7 لاکھ 78 ہزار 713 رہی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ پچھلے سال روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2.147 ارب ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    پاکستان کے مرکزی بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 52 مہینوں میں 9.342 ارب ڈالرز جمع کرائے گئے، سال 2024 میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز نکلوائے گئے ہیں۔

     

    ایک دن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹسملک پاکستانیوں نے ریکارڈ قائم کردیا میں 57 ملین ڈالر موصول، بیرون 

     

    روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 52 مہینوں میں 1.70 ارب ڈالرز نکلوائے گئے، سال 2024 میں روشن کھاتوں میں جمع 1.469 ارب ڈالرز پاکستان میں استعمال کیے گئے۔

    اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ روشن کھاتوں سے 52 مہینوں میں 5.911 ارب ڈالرز پاکستان میں استعمال کیے گئے، روشن کھاتوں میں دسمبر 2024 تک واجب الاادا ڈپازٹس 1.73 ارب ڈالرز ہیں۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی

    کراچی : روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی مجموعی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، مالی سال 24 میں 1 لاکھ 26 ہزار 893 اکاونٹس کھولے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ جون 2024 میں 10168 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ مالی سال 24 میں 1 لاکھ 26 ہزار 893 روشن کھاتے کھولے گئے، جس کے بعد جون 24 تک اکاونٹس کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار 778 رہی، صرف جون میں 20 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا مالی سال24 میں روشن کھاتوں میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے گئے، ستمبر 2020 سے جون 2024 تک روشن کھاتوں میں 8.25 ارب ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔

    ان اکاونٹس میں جمع کرائے 5.21 کروڑ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے ہیں جبکہ اکاونٹس سے 1.61 ارب ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جون 2024 تک روشن کھاتوں میں واجب ادا ڈپاذٹس 1.43 ارب ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز جمع کرائے؟ اعداد وشمار جاری

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز جمع کرائے؟ اعداد وشمار جاری

    اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر2023 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر 2023 میں 10 ہزار 182 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے جبکہ صارفین کی جانب سے ان اکاؤنٹس میں 16 کروڑ ڈالرز کی رقم جمع کرائی گئی۔

    اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 2023 میں 1 لاکھ 39 ہزار 898 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 2023 کے دوران 1 ارب 61 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    ستمبر 2020 سے دسمبر 2023 تک 6 لاکھ 51 ہزار 57 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے۔ ستمبر 2020 سے دسمبر 2023 تک 7 ارب 19 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    ذرائع اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ دسمبر2023 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 1.53 ارب ڈالرز واپس بھیجے گئے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 تک 4.44 ارب ڈالرز مقامی سطح پر استعمال ہوئے۔ دسمبر 2023 کے اختتام پر واجب الادا ڈپازٹس 1.21 ارب ڈالرز ہیں۔

  • ایک دن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 57 ملین ڈالر موصول، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ قائم کردیا

    ایک دن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 57 ملین ڈالر موصول، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ قائم کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گذشتہ روز ستاون ملین ڈالرموصول ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ایک دن میں 57 ملین ڈالر بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے، یہ رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی سب سے زیادہ ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ، ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کررہی ہے، ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں اور ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور بہتری میں کردارادا کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وعدہ ہے معاشی مشکلات کے بھنور سےنکل کر امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے اور پورا یقین ہے اوورسیزمستقبل میں بھی پاکستان کی مدد پرخلوص جذبے سےکرتے رہیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے موجودہ حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کی کی زندگیوں میں آسانیوں کے لیےکوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے 5 ماہ میں  500 ملین ڈالرز کا سنگِ میل عبور کرلیا

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے 5 ماہ میں 500 ملین ڈالرز کا سنگِ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے 5 ماہ میں 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور ہونے پر منعقدہ تقریب میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم براہ راست روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز سے بات کریں گے ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 5ماہ میں 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کیا ، یہ تقریب دنیا بھر میں دکھائی جائے گی۔

    وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کر دئیے، جس میں بتایا کہ ابتک97 ممالک سے 87ہزار سے زائد پاکستانی اکاؤنٹس کھلوا چکےہیں، زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نےاوورسیزپاکستانیوں کی معاونت کیلئےشاندارکام کیا، ابتک500ملین ڈالرزروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے جا چکے ہیں، آخری 6 ہفتے میں ریکارڈ 243 ملین ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    یاد رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے تحت میسر آنے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 600 سے700 اکاؤنٹس کھل رہے ہیں، اور روزانہ 6 سے 7 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

  • وزیر اعظم کا وژن: بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے

    وزیر اعظم کا وژن: بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے

    کراچی: بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ 97 ممالک میں مقیم 86 ہزار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے ہیں۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 48 کروڑ ڈالر آ چکے ہیں۔

    کراچی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب میں رضا باقر نے کہا وزیر اعظم کا وژن ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بینکاری آسان ہو جائے، اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سمندر پار پاکستانی آسانی سے بینکاری کر سکیں گے۔

    تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے، اب شہری گھر بیٹھے بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

    ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا پاکستانی بیرون ملک سے بھی جائیداد اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فروری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کے تحت میسر آنے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 600 سے700 اکاؤنٹس کھل رہے ہیں، اور روزانہ 6 سے 7 ملین ڈالرز کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

  • 40 ہزار غیر مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوالیے

    40 ہزار غیر مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوالیے

    ٹورنٹو : پاکستان ہائی کمیشن اٹاوا اور قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں منعقدہ ویبی نار میں بتایا گیا کہ 40 ہزار غیرمقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے ، روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے موضوع پر ویبی نار کا اہتمام کیا گیا ، پاکستان ہائی کمیشن اٹاوا اور قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو نے اہتمام کیا۔

    ویبی نار میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات فوائد سے آگاہ کیا گیا اور ملکی ترقی میں ترسیلات زر کے کردار پر روشنی ڈالی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 40ہزار غیرمقیم پاکستانیوں نےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے ، روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔

    ویبی نار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 10سالوں میں بھجوائی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 10.10 فیصد اضافہ ہوا، یہ اضافہ بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور فلپائن کی ترسیلات زر سے بہتر ہے۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال 23.12 ارب ڈالر ترسیلات زر بھجوائیں ، ترسیلات سے ملک کو درپیش 23.18 ارب ڈالر تجارتی خسارہ کو پورا کرنے میں مدد ملی۔

    خیال رہے ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے اس پروگرام کا افتتاح 10 ستمبر کو کیا تھا۔ پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔