Tag: روضہ رسول

  • شاداب خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    شاداب خان اور اہلیہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

    ریاض: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاداب خان نے اپنی اہلیہ کے لیے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’’شادی کے پہلا سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا ‘‘۔

    شاداب خان نے لکھا کہ’ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہا ہوں، ساتھ ہی آل راؤنڈر نے ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

  • اٹک میں بھی عمران خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

    اٹک میں بھی عمران خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

    اٹک: فیصل آباد کے بعد اٹک میں بھی عمران خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں بھی عمران خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، نیا مقدمہ اٹک کے تھانہ نیو ایئر پورٹ میں درج کیا گیا ہے۔

    شعائر اسلام کی توہین کے الزام میں درج اس مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری، قاسم سوری، شیخ رشید اور دیگر نامزد کیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل شعائر اسلام کی توہین کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

    عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    ادھر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف ایک اور درخواست سامنے آ گئی ہے، تھانہ مارگلہ پولیس کو شیخ رشید کے خلاف درخواست دے دی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی درخواست میں نامزد کیے گئے ہیں، درخواست گزار نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ والے معاملے کی پلاننگ پاکستان میں کی گئی، اس لیے سابق وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    شیخ رشید کے بھتیجے اور پی ٹی آئی ایم این اے راشد شفیق کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتاری کے بعد انھیں فیصل آباد منتقل کیا گیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا ہے کہ اگر ثبوت موجود ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

  • عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    فیصل آباد: شعائر اسلام کی توہین کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت پر مقدموں اور گرفتاریوں کا آغاز ہو گیا، شعائر اسلام کی توہین کے الزام پر عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

    شیخ رشید کے بھتیجے اور پی ٹی آئی ایم این اے راشد شفیق اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیے گئے، گرفتاری کے بعد انھیں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

    مقدمے میں نامزد مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

    انھوں نے کہا مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا، یہ اپنی گھٹیا سیاست مسجد نبوی تک لے کر گئے، اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے اور نہ ہوگی۔

    رانا ثنا نے کہا ثبوت موجود ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، اب تک راولپنڈی اور فیصل آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے ہیں، 50 کے قریب لوگوں نے مزید درخواستیں بھی دی ہیں، ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

  • ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے: وزیر داخلہ

    ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے مسجد نبویﷺ کے تقدس کی پامالی کے تناظر میں کہا ہے کہ اگر ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کی پامالی کے سلسلے میں تفتیش کا عمل جاری ہے، 50 کے قریب لوگوں نے مختلف شہروں میں درخواستیں دی ہیں، یہ مقدمات لوگوں نے اپنے جذبات کے تحت درج کرائے ہیں، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی 2 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کچھ لوگوں کو پاکستان سے لے جایا گیا تھا، ویڈیو موجود ہے جس میں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ کرایا ہے، جن لوگوں کا اقبال جرم موجود ہے، انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ لوگ ویڈیو میں کہہ رہے تھے ہم نے نماز نہیں پڑھنے دی، ان لوگوں نے منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو بھیجا۔

    وزیر داخلہ نے کہا اطلاعات مل رہی ہیں، اور ثبوت بھی آ رہے ہیں، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے اور نہ ہوگی، ہم سعودی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔

    رانا ثنا نے بتایا کہ ہم نے سعودی حکام سے کہا ہے ملوث لوگوں کو ڈی پورٹ کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے، سزا سے متعلق وکلا سے مشورہ کیا جائے گا، ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، یہاں پاکستان میں بھی گرفتار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا شیخ رشید کو اغوا نہیں کریں گے بلکہ باضابطہ گرفتار کیا جائے گا، تفتیشی ٹیم تمام ثبوت لائے گی اس کے بعد فیصلہ ہوگا، اگر گرفتاری ہوئی تو میرٹ پر ہوگی، شیخ راشد شفیق کو بھی باضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔

    رانا ثنا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیل کو سسرال کہتے ہیں تو ہم ان کی خواہش کی قدر کریں گے، لیکن قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا کہ کسے گرفتار کرنا چاہیے کسے نہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ اپنی گھٹیا سیاست کو مسجد نبوی تک لے کر گئے، ان کی یہ گھٹیا سیاست ان کے گلے میں پڑے گی۔

    نواز شریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ ان کو غلط سزا سنائی گئی، یہ ہو سکتا ہے کہ سزا سے متعلق پنجاب کا آرڈر بحال کیا جائے، سزا معطل کرنے کا اختیار عدالت اور حکومت کے پاس بھی ہے، نواز شریف نے واپسی کا فیصلہ اپنی صحت دیکھ کر کرنا ہے۔

  • روضۂ اقدس کی حرمت کی پامالی پر مفتی منیب کا رد عمل آ گیا

    روضۂ اقدس کی حرمت کی پامالی پر مفتی منیب کا رد عمل آ گیا

    کراچی: روضۂ اقدس کی حرمت کی پامالی پر رد عمل میں مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض لیڈروں کے پیشگی بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی پہلے سے منصوبہ بندی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حرمتِ نبویؐ کو پامال کرنے والوں، اُس کی ترغیب دینے والوں اور اس پر خوشی کا اظہار کرنے والوں پر وبال نازل ہوگا۔

    انھوں نے کہا ہم حرمِ نبوی اور رسول اللہ ﷺ کے روضۂ اقدس کی حرمت کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس ناپاک اقدام نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا۔

    انھوں نے سیاست دانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ اپنی سیاسی خباثتیں مسجدِ نبویؐ میں لے گئے، شیخ رشید اور ان کے بھتیجے نے اس سانحے پر خوشی کا اظہار کیا، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا

    مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نعرے کسی کی حمایت میں ہوں یا مخالفت میں، کسی بھی صورت میں ان کا جواز نہیں ہے، قرآنِ کریم کی سورۃ الحجرات میں آدابِ بارگاہِ مصطفوی نہایت وضاحت سے بیان کیے گئے ہیں، وہاں تو حضور کی بارگاہ میں سلام پیش کرتے وقت بھی آواز پست رکھنے کا حکم ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کے قائدین مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ جواز بھی پیش کر رہے ہیں، یہ کھلی منافقت ہے، مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں چلنا ادب کی علامت ہے، لیکن بارگاہِ مصطفوی میں آواز پست رکھنا واجب ہے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسولﷺپرحاضری

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسولﷺپرحاضری

    ریاض: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ طواف زیارت کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے روضہ رسولﷺپرحاضری دی، انھوں نے مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کے احاطے میں نوافل بھی ادا کئے.

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان کی ترقی وخوش حالی کے لئے دعائیں کیں.

    قبل ازیں آرمی چیف نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرتھی، اس موقع پر انھوں نے پاکستان،امن واستحکام اورشہدا کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔


    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں منیٰ میں‌ عشائیہ دیا تھا۔

    ملاقات میں‌ سعودی ولی عہد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو حج کی مبارک باد بھی دی ، اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اس وقت آرمی چیف جنرل قمرجاوید مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔