Tag: روضہ شریفہ

  • موبائل ڈیٹا کے بغیر روضہ شریفہ کا پرمٹ نسک ایپ سے حاصل کریں

    موبائل ڈیٹا کے بغیر روضہ شریفہ کا پرمٹ نسک ایپ سے حاصل کریں

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے موبائل ڈیٹا استعمال کیے بغیر نسک ایپ کے تمام فیچرز تک مکمل رسائی کو ممکن بنا دیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ٹیلی کام آپریٹرز ایس ٹی سی، زین اور موبایلی کے تعاون سے اس سروس کا مقصد عازمین کے سفر کو آسان بنانا اور حج وعمرہ خدمات کے ڈیجیٹل تجربے کو بڑھانا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں سم کارڈ استعمال کرنے والے شہری، رہائشی اور زائرین کسی ایکٹیو ڈیٹا پلان یا انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر نسک ایپ کی تمام خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    اس میں پرمٹ کا اجرا، ریزرویشن، اور ایپ کے ذریعے دیگر ڈیجیٹل سروسز تک رسائی شامل ہے۔

    اب زائرین موبائل ڈیٹا استعمال کیے بغیر روضہ شریفہ مدینہ منورہ کے لیے پرمٹ، حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کے ٹکٹ کی بکنگ، نسک میپ کے ساتھ نیویگیٹ، نسک اے آئی اسسٹنٹ کا استعمال، انکوائری یا رپورٹس جمع کراسکتے ہیں۔

    نسک کے سی ای او انجییئر احمد المیمان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون عازمین اور زائرین کیلیے ڈیجیٹل تجربے کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو انہیں حج، عمرے یا روضہ شریفہ کیلیے ان کے وزٹ میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا اس اقدام سے ضروری معلومات تک فوری رسائی ممکن ہوتی ہے، یہ اقدام کراوڈ منیجمنٹ کو بھی بہتر بناتا ہے، گمشدہ زائرین کی تعداد میں کمی کے ساتھ پرمٹ ویریفیکیشن پروسس کے عمل کو تیز کرتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دنیا کے 100 سے زیادہ ملکوں میں نسک ایپ استعمال کی جاسکتی ہے۔ جس کے ذریعے 10 زبانوں میں سروسز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ کے زائرین کی تعداد 15 ملین تک پہنچنے کا امکان

    ایپ میں نئی خدمات بڑھادی گئی ہیں، ان میں ’نسک تسبیح، حصن المسلم، دعائیں اور اذکار، حرمین سے تلاوت، آگاہی کارڈز، مثالی تاریخی مقامات کی معلومات اور مختلف اہم مقامات کے نقشوں کے علاوہ پروموشنز اور پروگرامز کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ نسک ایپ کو 25 سرکاری اداروں سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایپ کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔

  • مسجد نبویؐ ریاض الجنہ جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری

    مسجد نبویؐ ریاض الجنہ جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) کی زیارت کیلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    وزارت حج وعمرہ نے زیارت کیلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔

    نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کیلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے گزشتہ برس روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے سال میں ایک بار پرمٹ کی شرط عائد کی گئی تھی۔

    روضہ الشریفہ کی زیارت کیلیے پرمٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ رش پر قابو پانا اور زائرین کو آرام سے زیارت کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ زائرین منظم انداز میں عبادات کرسکیں۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبوی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کی آمد ہوئی، اس دوران اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین دونوں کی کیلیے خدمات کو یقینی بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5,663,488 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 367,739 زائرین نے ریاض الجنہ میں نمازکی سعادت حاصل کی۔

    مسجد نبویؐ میں رواں سال زائرین کو 14 لاکھ گھنٹے خدمات فراہم کی گئیں

    انتظامیہ کی جانب سے مخلتف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 46,731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔

  • مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں رواں سال دس ملین زائرین کی حاضری

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں رواں سال دس ملین زائرین کی حاضری

    سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال 2024 کے دوران اب تک دس ملین افراد نے روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں عبادت کی سعادت حاصل کی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مجموعی طور پر روضہ شریفہ میں 55 لاکھ 83 ہزار 885 مردوں اور 47 لاکھ 26 ہزار خواتین نے نماز ادا کی۔

    اعداد وشمار کے مطابق زائرین کی یومیہ تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ زائرین کو گیارہ زبانوں میں آگاہی فراہم کی گئی۔روضہ شریفہ میں داخلے سے پہلے انتظار کا اوسط وقت 20 منٹ تھا۔

    یہ اقدماات مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو بڑھانے کے لیے مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں۔

    واضح رہے کہ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے، ہر زائر کو عبادت کے لئے 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    روضہ شریفہ میں عبادت کے لئے آنے والے زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ تک بھج دیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

    الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کو پیش کیا جارہا ہے۔

    ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جاتا ہے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے، امام مسجد نبویﷺ

    الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔

  • مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 1.4 ملین افراد نے نماز کی سعادت حاصل کی

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 1.4 ملین افراد نے نماز کی سعادت حاصل کی

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کے دوران یکم ذی القعدہ سے 14 ذوالحجہ 1445 تک مسجد نبوی روضہ شریفہ میں 14 لاکھ 3 ہزار 640 افراد نے نماز ادا کی‘۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطاً ہر آنے والے کو عبادت کیلئے 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ میں مرد زائرین کی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار101 جبکہ خواتین کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 539 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ زائرین کو روضہ شریفہ میں داخلے کے لئے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیجا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی وزیرصحت فہدالجلاجل کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار 301 اموات ہوئیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ ان اموات میں 83 فیصد وہ افراد تھے جو بغیر پرمٹ کے حج کررہے تھے۔

    خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

    انہوں نے کہا کہ بغیر پرمٹ افراد نے صحت سے متعلق ہدایات پرعمل نہیں کیا، جن میں سے 95 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔