Tag: روضۂ رسولﷺ

  • وزیراعظم کی روضۂ رسولﷺ پر حاضری ،  ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی

    وزیراعظم کی روضۂ رسولﷺ پر حاضری ، ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی

    مدینہ منورہ : وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور وفد کے ساتھ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے۔

    وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی ، جس میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعظم کی سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

    سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم  کی روضۂ رسولﷺ پر حاضری، عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے

    وزیراعظم کی روضۂ رسولﷺ پر حاضری، عشاء کی نماز اور نوافل ادا کیے

    مدینہ منورہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشاء کی نماز اور نوافل کی ادائیگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی، جہاں امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی، انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا مانگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا، اس موقع پر مریم نواز نے ملک کی ترقی وخوشحالی، فلسطین، کشمیر، سوڈان اور عالم اسلام کیلئے دعائیں کیں۔

    اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچے تو گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعظم کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیر اعظم دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے، بچوں کے سر پر ہاتھ رکھا، حال احوال پوچھا جبکہ مسافروں نے وزیر اعظم کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔