Tag: رولر کوسٹر

  • ایبٹ آباد میں رولر کوسٹر کا مزا دیتی چیئر لفٹ (ویڈیو رپورٹ)

    ایبٹ آباد میں رولر کوسٹر کا مزا دیتی چیئر لفٹ (ویڈیو رپورٹ)

    قدرتی مناظر سے بھرپور شہر ایبٹ آباد جو اپنی خوبصورتی اور گیٹ وے ٹو شاہراہ ریشم کی وجہ سے مشہور ہے اب اس کی نئی پہچان بن گئی ہے۔

    ایبٹ آباد کا شمار پاکستان کے خوبصورت شہروں میں ہوتا ہے۔ یہ اپنی خوبصورتی کے ساتھ گیٹ وے ٹو گلیات، بابوسر ٹاپ، گلگت بلتستان اور شاہراہ ریشم کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے اور نہ صرف ملک بھر بلکہ دنیا بھر سے سیاح اس خوبصورت شہر کی سیاحت کے لیے آتے ہیں۔

    تاہم اب ایبٹ آباد کے نواں شہر میں اس کی ایک اور شناخت بن گئی ہے اور وہ ہے چیئر لفٹ۔ یہ ہے تو چیئر لفٹ لیکن اپنے اونچے نیچے راستوں کی وجہ سے رولر کوسٹر کا مزا دیتی ہے۔

    جب سیاح اس چئیر لفٹ بیٹھتے ہیں تو ایبٹ اباد کی خوبصورتی اپ کو صحیح معنوں میں نظر اتی ہے کیوں کہ یہ چئیر لفٹ پہاڑوں کے بیچ سے گزرتی ہے۔ اسلئے پہاڑوں میں جھرنے اور جھیل کی خوبصورتی بھی دیکھنے کو ملتی یے۔

    چیئر لفٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کبھی اوپر کی طرف جاتی تو کبھی نیچے کی طرف اترتی ہے، جو اسے رولر کوسٹر بناتی ہے۔ بس فرق یہ ہے کہ اسکی رفتار تیز نہیں۔

    سیاحوں کا بھی کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کا سفر پرسکون اور ایڈونچر سے بھرپور ہے۔ جس میں بیٹھ کر انسان قدرتی نظاروں میں کھو جاتا ہے۔ دھند اور بادلوں کے درمیان سفر کا مزا ہی الگ ہوتا ہے۔

     

  • ویڈیو: 150 فٹ کی بلندی پر رولر کوسٹر اچانک رک گئی

    ویڈیو: 150 فٹ کی بلندی پر رولر کوسٹر اچانک رک گئی

    جاپان کے ایک تفریحی پارک میں رولر کوسٹر اچانک خراب ہونے کے باعث رک گئی اس میں سوار افراد 40 منٹ تک زمین سے سینکڑوں فٹ بلند الٹا لٹکے رہے۔

    بلند و بالا رولر کوسٹرز میں بیٹھنا ایک نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز لمحہ ہوتا ہے اور رولر کوسٹر جتنی زیادہ بلند ہوگی لوگ اتنا ہی لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن ایسی تفریحی بعض دفعہ مہنگی پڑ جاتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں اوساکا کے یونیورسل اسٹوڈیو میں ایک خطرناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک تفریحی پارک میں رولرکوسٹر جب گھوم کر اوپر گئی تو عین اسی وقت جھٹکے سے رک گئی۔

    اس موقع پر رولر کوسٹر میں سوار 32 افراد بے یار ومددگار 150 فٹ کی بلندی پر ہوا میں 40 منٹ تک الٹے لٹکے رہے، کوسٹر میں موجود لوگوں کو ہنگامی صورتحال میں سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اتارا گیا۔

    جاپانی حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، رولر کوسڑ کو حفاظتی جانچ کے بعد عوام کے لیے  دوبارہ کھول دیا گیا۔

  • رولر کوسٹر، ڈریگن یا پھر فلائی اوور! چینی فن تعمیر نے دنیا کو حیران کردیا

    رولر کوسٹر، ڈریگن یا پھر فلائی اوور! چینی فن تعمیر نے دنیا کو حیران کردیا

    بیجنگ : چین کے تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر فلائی اوور کے رولر کوسٹر جیسے ڈیزائن نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

    فاصلوں کو کم کرنے ٹریفک جام سے بچانے اور شہریوں کو سفری سہولیات دینے کےلیے دنیا بھر فلائی اوورز تعمیر کیے جاتے ہیں لیکن چین میں بنے فلائی اوور نے فن تعمیر کی نئی مثال قائم کی ہے۔

    منفرد ڈیزائن کا حامل پل چین کے صوبے شنسی کے شہر تاییوان کے قریب واقع تیان لونگ کی پہاڑی سلسلے میں تعمیر ہے، جسے 2019 میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

    اس پل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رولر کوسٹر سے شباہت رکھتا ہے اور ساتھ ہی تین منزلوں پر مشتمل ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ پل کو اس طریقے سے ڈیزائن کرنے کا مقصد اوپر چڑھے یا نیچے اترے گاڑیوں کی رفتار خودکار طور پر کم کرنا ہے جو ڈیزائن کی بدولت خود کم ہوجاتی ہے مگر رولر کوسٹر ڈیزائن ڈرائیونگ کے امتحان سے کم نہیں۔

    یہ پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے (پل کے ساتھ منسلک کو سڑک کو ملا کر) پر پھیلا ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 3 ہزار ورکرز نے محض 5 ماہ کے اندر اس انوکھے فلائی اوور کو تعمیر کردیا تھا، جس پر سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس پل سے گزرتے ہوئے کسی رولر کوسٹر کے سفر کا احساس ہوتا ہے۔

    چین میں اس طرح کے بہت سے منصوبے پیش کیے جارہے ہیں، ایسا ہی ایک منصوبہ ‘لکی ناٹ’ برج ہے جسے 2016 کے آخر میں عوام کےلیے کھولا گیا تھا، راہ گیروں کے گزرنے کے لیے بننے والا برج درحقیقت تین پلوں کا مجموعہ ہے جن کو ایک اسٹرکچر میں ڈھال دیا گیا ہے۔

    ایسا ہی ایک اور منصوبے کو 2018 میں کھولا گیا تھا جو دنیا کا سب سے لمبا سمندری برج ہے۔

  • دنیا کے سب سے طویل اور تیز رفتار رولر کوسٹر کا افتتاح

    دنیا کے سب سے طویل اور تیز رفتار رولر کوسٹر کا افتتاح

    بلند و بالا رولر کوسٹرز میں بیٹھنا ایک نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز لمحہ ہوتا ہے اور رولر کوسٹر جتنی زیادہ بلند ہوگی لوگ اتنا ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    کینیڈا میں بھی مہم جوئی اور تھرل کے شوقین افراد کے لیے دنیا کے سب سے طویل اور تیز رفتار رولر کوسٹر کا افتتاح کردیا گیا

    ٹورنٹو کے ونڈر لینڈ تھیم پارک میں موجود یہ طویل ترین اور تیز رفتار ترین رولر کوسٹر صرف 3 منٹ میں 250 فٹ طویل ٹریک پر سفر کرتا ہے۔

    اس سفر کے دوران یہ 36 سو فٹ کی اونچائی پر جاتاہے۔ اس رولر کوسٹر نے تیز رفتاری کا نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

    کیا آپ اس رولر کوسٹر رائیڈ کا تجربہ کرنا چاہیں گے؟

  • رولر کوسٹر کے ذریعہ سفر کرتا کھانا کھانا چاہیں گے؟

    رولر کوسٹر کے ذریعہ سفر کرتا کھانا کھانا چاہیں گے؟

    کیا آپ نے کبھی کسی ایسے ریستوران میں کھانا کھایا ہے جہاں کھانا سلائیڈز پر سفر کرتا ہوا آپ کے پاس آتا ہو؟ یقیناً آپ کے لیے یہ ایک حیران کن بات ہوگی۔

    لیکن برطانیہ میں ایسا ہی ایک ریستوران کھولا گیا ہے جہاں کھانا 400 میٹر طویل رولر کوسٹر پر سفر کرتا ہوا لوگوں کے پاس پہنچتا ہے۔ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ریستوران ہے۔

    restaurant-2

    restaurant-3

    چھت سے لے کر زمین تک مختلف دائروں میں گھومتی رولر کوسٹر کا نظارہ اس وقت بہت دلچسپ ہوتا ہے جب ویٹرز اس کے اوپر آرڈر کیا ہوا کھانا رکھ دیتے ہیں اور اس کے بعد یہ گھومتا گھماتا، چکر کاٹتا ہوا ٹھیک اپنی مطلوبہ میز پر آکر رکتا ہے۔

    restaurant-5

    restaurant-4

    کھانے کا اوپر سے نیچے آنے تک کے سفر کے دوران لوگوں کی بھوک اور بھی چمک اٹھتی ہے۔

    ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ برطانیہ کا واحد ریستوران ہے جہاں اس طرح سے کھانا سرو کیا جاتا ہے لہٰذا سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے یہ بے حد کشش کا باعث ہے اور لوگ یہاں کھانا کھانے کے لیے کھنچے چلے آرہے ہیں۔

  • ہالینڈ کا ایک ایسا گھر جہاں رولر کوسڑ چلتی ہے

    ہالینڈ کا ایک ایسا گھر جہاں رولر کوسڑ چلتی ہے

    ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے قصبے ارمیلو کی وجہ شہرت ان دنوں وہ گھر ہے جس میں گھر کے مالک اور ان کی بیگم نے تفریح کے لیے رولر کوسٹر تیار کیا ہے.

    کھیل کے میدانوں اور امیوزمنٹ پارکس میں لوگوں کی تفریح کے لیے رولر کوسٹرز تو عام بات ہے مگر ہالینڈ میں ایک گھر ایسا ہے جہاں رولر کوسٹر چل رہی ہے.

    RORAL COSTER 1

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے قصبےارمیلو کی وجہ شہرت ان دنوں ایک ایسا گھر ہے جہاں رولر کوسٹرچل رہی ہے،رولر کوسٹر میں بیٹھ کر گھر میں داخل ہوں تو سب سے پہلے ڈرائینگ روم آتا ہے پھر بیڈروم اورٹی وی لاونج اور آخر میں آپ کچن سے گزر کر لان میں پہنچ جائیں گے.

    RORAL COSTER 2

    بالائی منزل پر جانے کے لیے رولر کوسٹر میں فزکس کے فارمولے کو بنیاد بنا کر ایک منی کرین لگائی گئی ہے جو آپ کا توازن خراب کیے بغیر پہلی منزل تک پہنچا دیتی ہے.

    RORAL COSTER 3

    مالک مکان کا کہنا ہے کہ محلے کے کچھ من چلے بچے اس رائڈ کا مزا اٹھانے کے لیے پر تول رہے ہیں لیکن فی الحال ان کو کامیابی نہیں مل سکی ہے.

    RORAL COSTER 4

  • امریکہ:رولر کوسٹر میں پھنسے 24 افراد کو بحفاظت اتارلیا گیا

    امریکہ:رولر کوسٹر میں پھنسے 24 افراد کو بحفاظت اتارلیا گیا

    میری لینڈ : امریکی ریاست میری لینڈ میں بلندی پر رولر کوسٹر میں پھنسے چوبیس افراد کو بحفاظت اتارلیا گیا۔

    شوق کا کو ئی مول نہیں لیکن جب بات جان پر بن آئے تو پھر خدا یاد آجاتا ہے، ایسا ہی کچھ  امریکی ریاست میری لینڈ کے مشہور رولر کوسٹر میں ہوا، جو چلتے چلتے اچانک رک گیا۔

    جب اس کی فنی خرابی دور نہ ہو سکی تو فائر فائٹرز کو بلوانا پڑگیا، جنھوں نے پینتالیس فٹ کی بلندی پر پھنسے چوبیس لوگوں کو رولر کوسٹرسے بخفاظت اتارلیا۔