Tag: روم میٹ

  • کینیڈا میں بھارتی طالب علم روم میٹ کے ہاتھوں قتل

    کینیڈا میں بھارتی طالب علم روم میٹ کے ہاتھوں قتل

    کینیڈا میں بھارتی نژاد طالب علم کو معمولی تلخ کلامی پر اس کے روم میٹ نے چاقو سے وار کرکے موت کی نیند سلادیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ کینیڈا کے شہر سارنیا میں پیش آیا جہاں لیمبٹن کالج میں زیر تعلیم 22 سالہ بھارتی طالب علم گوراسی سنگھ کو اس کے روم میٹ نے قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں روم میٹس کے درمیان کچن میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس پر طیش میں آتے ہوئے 36 سالہ کراسلے ہنٹر نے انڈین طالب علم کو چاقو سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گوراسی سنگھ کو بری طرح زخمی پایا جبکہ ملزم کراسلے ہنٹر کو بھی موقع پر ہی حراست میں لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزم کو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا، کالج کی جانب سے اپنے طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایک اور واقعے میں بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی ایک میڈیکل کی طالبہ فلپائن میں اپنی سالگرہ کے روز کمرے میں مردہ پائی گئی تھی۔

    پٹن چیرو منڈل سے تعلق رکھنے والی 17 سالا بھارتی طالبہ سنگدا فلپائن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

    مقتولہ کے دوستوں نے بتایا کہ رات دیر گئے ہم اسے مبارکباد دینے کے لیے اس کے کمرے میں پہنچے جہاں اس کی لاش موجود تھی۔

    رپورٹس کے مطابق معاملے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کی گئی اور اس کے گھر والوں کو بھی مطلع کردیا گیا۔

    تیز رفتار کار تالاب میں گرنے سے 5 نوجوان چل بسے

    میڈیکل کی بھارتی طالبہ کی اچانک موت کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ مقتولہ کے گھر والوں کی جانب سے لاش کو بھارت بھجوانے درخواست کی گئی ہے۔

  • دوست نے اپنے روم میٹ کو اسکی سالگرہ والے دن قتل کردیا

    دوست نے اپنے روم میٹ کو اسکی سالگرہ والے دن قتل کردیا

    جنونی شخص نے اپنے روم میٹ کو اس کی سالگرہ والے دن قتل کردیا جبکہ اس کی لاش کی باقیات کو علاقے میں کئی جگہ بکھیر دیا۔

    امریکی ریاست پنلسوانیا میں پیش آنے والے ایک خوفناک واقعے میں ایک 33 سالہ شخص مبینہ طور پر اپنے روم میٹ کو اسکی سالگرہ کے موقع پر قتل کرتے ہوئے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، بعد ازاں اس کی باقیات کو علاقے میں کئی مقامات پر بکھیر دیا۔

    لیہہ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، ڈیوڈ ہٹنگر نامی شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع 13 مئی کو پنسلوانیا سٹیٹ پولیس کو دی گئی تھی۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش تو پتا چلا کہ مقتول کو 11 مئی کو دوستوں کے ساتھ ملنا تھا کیوں کہ اس دن اس کی سالگرہ تھی، ہٹنگر کے نہ آنے پر دوستوں کو تشویش ہوئی۔

    تفتیش کاروں کو معلوم ہوا کہ ہٹنگر حال ہی میں ویسٹ فرینکلن اسٹریٹ پر جوشوا موزر نامی شخص کے گھر میں منتقل ہوا تھا۔

    قاتل کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر تہہ خانے اور باتھ ٹب میں خون کے ثبوت کے ساتھ ساتھ بال اور انسانی جلد بھی ملی جبکہ وہاں سے ایک آری، باکس کٹر، خون آلود لباس بھی برآمد ہوا۔

    موزر نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے ہٹنگر کا گلا دبایا تھا پھر بحث کے دوران اسے ہتھوڑے سے سر پر مارا۔ ہٹنگر موزر کے تہہ خانے میں رہ رہا تھا کیونکہ اس کے گھر میں حال ہی میں آگ لگ گئی تھی۔

    اس شخص پر مجرمانہ قتل، لاش کے ساتھ بدسلوکی، ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اسے ضمانت بھی نہیں ملے گی۔ قاتل ماضی میں بھی کریمنل ریکارڈ کا حامل رہ چکا ہے۔