Tag: رونالڈو

  • رونالڈو ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

    رونالڈو ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    النصر کی جانب سے سعودی سپرکپ کے فائنل میچ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے الاہلی کے خلاف گول کیا، وہ اپنی ٹیم کو تو نہ جتواسکے تاہم انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

    رپورٹس کے مطابق رونالڈو کا یہ النصرکلب کے لیے 100واں گول تھا۔ اس طرح رونالڈو نے 4 مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 یا زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    اُنہوں نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے145، یوونٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 گول کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ رونالڈو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز کر رکھے ہیں۔

    رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

    ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا

    رپورٹس کے مطابق اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا ہے۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔

  • رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا ہے۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

    جارجینا نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔“

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 سال قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمت کیا کرتی تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    رونالڈو سعودی عرب میں رہیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیا

    رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔

  • سعودی ولی عہد سے فیفا صدر اور رونالڈو سے ملاقات

    سعودی ولی عہد سے فیفا صدر اور رونالڈو سے ملاقات

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فٹبال انٹرنیشنل فیڈریشن (فیفا) کے صدر جیانی انفنٹینو اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ملاقات کی۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد سے فیفا صدر جیانی انفیٹینو اور پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر نے یہ ملاقات ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس گراونڈ میں عالمی گھڑ دوڑ کے چھٹے ایڈیشن کی تقریب کے دوران کی۔

    اس حوالے سے سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی جس میں محمد بن سلمان کو خوشگوار موڈ میں رونالڈو اور فیفا صدر سے گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب 2032 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ فیفا نے کچھ عرصہ قبل ہی اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے سعودی عرب کی میزبانی کی منظوری دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-arabias-king-issues-new-royal-decree/

  • رونالڈو سعودی عرب میں سب سے زیادہ کس چیز سے متاثر ہوئے؟

    رونالڈو سعودی عرب میں سب سے زیادہ کس چیز سے متاثر ہوئے؟

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب آئے ہوئے دو برس بیت چکے ہیں، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے اب تک کے سفر کے حوالے سے بات کی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ’اس خوبصورت ملک میں نئی زندگی کا آغاز ہوا ہے۔

    اسٹار فٹبالر نے روشن پروفیشنل لیگ ویب کو انٹرویو کے دوران سعودی عرب آمد کو اپنے لیے باعث اعزاز قرار دیا، سعودی لیگ میں شامل ہونے والے سٹارز میں وہ اولین تھے۔

    انہوں نے سعودی عرب میں اپنے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا میں خوش ہوں، ہم نے اس خوبصورت ملک میں ایک نئی زندگی کا آغاز کیا ہے، میرا خاندان خوش ہے۔ اس ملک سے بہت متاثر ہوں۔

    اسٹار فٹبالر نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ لیگ کو ترقی کرتا دیکھوں، اس میں متعدد کھلاڑی شامل ہوں اور بہترین مقابلے ہوں۔ یہ محض کھلاڑیوں کی حد تک نہیں بلکہ میرا خواب ہے کہ ملک اس حوالے سے مثالی ترقی کرے اور دیگر لیگ کے ساتھ خوبصورت مقابلے ہوں۔

    اسٹار کھلاڑی کا النصر کلب کے ساتھ یادگار لمحات کے سوال پر کہنا تھا کہ الھلال کے ساتھ پہلا فائنل جو کہ 2023 میں کنگ سلمان کپ کے لیے کھیلا گیا، انتہائی دلچسپ اور پرجوش تھا۔

    النصر نے وہ میچ جو طائف کے کنگ فہد سٹیڈیم میں کھیلا تھا 1-2 سے فتح حاصل کرلی تھی، اسٹار فٹبالر کے دو گولز نے چیمپیئن شپ کا ٹائٹل النصر کو دلایا، یہ دونوں گول اس وقت ہوئے جب الھلال کی جانب سے النصر کے خلاف ایک گول ہو چکا تھا۔

    وائرل ویڈیو: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر ’’انشااللہ، انشااللہ‘‘ کہا؟

    انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نیا سال النصر کیلیے نیک شگون اور اچھا ثابت ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ النصر کے لیے اے ایف سی چیمپیئنز لیگ جیتنا چاہتا ہوں۔

  • وائرل ویڈیو: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر ’’انشااللہ، انشااللہ‘‘ کہا؟

    وائرل ویڈیو: کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر ’’انشااللہ، انشااللہ‘‘ کہا؟

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کا انٹرویو کرنے والے مسٹر بیسٹ اس وقت حیران رہ گئے جب اس نے انشااللہ کہا۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک ہونے کے بعد دو سال سے مملکت میں خاندان کے ہمراہ سکونت اختیار کی ہوئی ہے۔

    اس قیام کا اثر یہ ہوا کہ رونالڈو مسلم اور عرب ثقافت میں رنگ گئے اور مختلف مواقع پر وہ نہ صرف اسلامی بود وباش اختیار کرتے ہیں بلکہ عربی زبان میں مروجہ اسلامی الفاظ جیسے السلام وعلیکم، ان شا اللہ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

    تاہم باپ کو دیکھ کر جونیئر رونالڈو بھی اسی رنگ میں رنگ گیا اور ایک انٹرویو کے دوران سششتہ عربی لہجے میں بولا کہ انشااللہ، انشااللہ۔

    دنیا کے سب سے مقبول یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے رونالڈو کا انٹرویو کیا جس میں ان کا بیٹا جونیئر رونالڈو بھی موجود تھا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    انٹرویو میں مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو جونیئر سے پوچھا کہ کیا تم لیبر ون اور اس کے بیٹے کی طرح رونالڈو کے ساتھ ایک ٹیم میں کھیلو گے۔

    اس سوال کے جواب بغیر کسی توقف کے جونیئر رونالڈو نے انشااللہ، انشااللہ بول کر دیا۔ مسٹر بیسٹ عربی زبان سے نا واقف ہونے کی وجہ سے یہ الفاظ سن کر حیران ہو گیا۔

    اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیٹ تھپتھپائی اور پھر مسٹر بیسٹ کو عربی کے ان الفاظ کو مطلب بھی سمجھایا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی فٹبالر کی جانب سے بھی یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ رونالڈو دین اسلام میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس کو قبول کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ronaldo-wants-to-convert-to-islam/

  • ’رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں‘

    ’رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں‘

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی کھلاڑی  نے دعویٰ کیا ہے کہ رونالڈو اسلام میں دلچسپی رکھتے اور مسلمان ہونا چاہتے ہیں۔

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے وابستہ ہونے کے باعث دو سال سے سعودیہ میں ہی فیملی کے ہمراہ مقیم ہیں۔ ان کے بارے میں ساتھی کھلاڑی اور النصر کے سابق فٹبالر نے دعویٰ کیا ہے کہ رونالڈو اسلام سے متاثر ہیں اور وہ دائرہ اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

    ایک مقامی ٹی وی شو میں سعودی فٹبالر ولید عبداللہ نے انکشاف کہا ہے کہ رونالڈو اسلامی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت سے بہت متاثر ہیں اور وہ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی گول کرنے کے بعد ’سجدہ‘ کرنے کی ویڈیو وائرل

    ولید عبداللہ نے کہا کہ النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو نے مئی 2023 گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ بھی کیا تھا جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تھا جب کہ وہ کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

    انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریننگ کو روک دیا جائے تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔

    ساتھی فٹبالر نے دعویٰ کیا کہ انہیں اسلامی تعلیمات کے اس قدر قریب دیکھتے ہوئے ایک دن میں نے ان سے بات کی تو رونالڈو نے اس حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔
    سعودی فٹبالر نے کہا کہ رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کا ڈسپلن اور محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے، جو بھی سعودی عرب آتا ہے، وہ رونالڈو سے متاثر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے سعودی عرب میں قیام کے بعد سے سوشل میڈیا میں کئی ایسی پوسٹس اور میدان میں ایسا عمل کرچکے ہیں جو ان کی اسلامی تعلیمات سے گہری دلچپسی کا اظہار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/video-cristiano-ronaldo-reciting-bismillah-before-penalty-kick/

  • ویڈیو: رونالڈو اپنے پرستار سے ہار گئے!

    ویڈیو: رونالڈو اپنے پرستار سے ہار گئے!

    عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جن کو بڑے بڑے کھلاڑی شکست دینا چاہتے ہیں وہ اپنے ایک پرستار سے ہار گئے۔

    دنیائے فٹبال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں اور بڑے بڑے کھلاڑی انہیں ہرانے کی تمنا رکھتے ہیں لیکن یہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اپنے پرستار سے ہار گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مقابلہ انٹرنیٹ پر ہوا جہاں پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ان کے ہی ایک پرستار نے ہرا کر ایک ملین ڈالر کا انعام جیت لیا۔

    مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک مداح کے ساتھ ایک ملین ڈالر انعام کے لیے ایک چیلنج قبول کیا تھا۔

    اس مقابلے میں پینٹلی ایریا سے گول پوسٹ پر 3 اہداف کو لٹکایا گیا تھا جس کا صحیح نشانہ لگانا تھا اور دونوں کے پاس چار مواقع تھے۔ تاہم اس مقابلے میں پہلی بار میں دونوں کوئی اسکور نہیں کر سکے۔

    تاہم حیران کن طور پر دوسری، تیسری اور چوتھی باری میں بھی رونالڈو کامیاب نشانہ لینے میں ناکام رہے جب کہ ان کے خلیل نامی پرستار نے ٹارگٹ کو باآسانی ہٹ کیا۔ یہ مقابلہ جیتنے کے ساتھ مذکورہ مداح کو ایک ملین ڈالر کا انعام بھی مل گیا۔

    دلچسپ مقابلے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کروڑوں صارفین دیکھ اور دلچسپ رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیلنج سے قبل رونالڈو کا مقابلہ کرنے آئے مداح نے اپنے جیت کے چانسز کو اسٹار فٹبالر کے سامنے 50، 50 قرار دیا تھا۔

  • رونالڈو کی بیٹی نے والد کو حیران کردیا، ایسا کیا ہوا؟

    رونالڈو کی بیٹی نے والد کو حیران کردیا، ایسا کیا ہوا؟

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو ان کے بچوں نے عربی کے جملے بول کر ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹار فٹبالر رونالڈوکی فیملی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کے بچے عربی میں گنتی سنا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو اپنی فیملی کے ہمراہ ریاض کے ایک تفریحی مقام کی سیر کے دوران بچوں سے پرتگالی زبان میں کچھ پوچھتے پیں جس پر ان کی بیٹی نے عربی میں ایک سے دس تک گنتی سنائی۔

    وائرل ویڈیو میں ایک جملہ جو اسٹار فٹبالر نے عربی میں بولا اس کا تلفظ غلط تھا جس پر ان کی سات سالہ بیٹی آلانا مارٹینا نے اسے درست کرایا۔

    واضح رہے کہ پرتگال نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو کے اعزاز میں ان کی تصویر والا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کے اعزاز میں ان کے آبائی وطن پرتگال نے 7 یورو کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر فٹبالر کی تصویر چسپاں ہو گی۔

    پرتگال کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں 130 گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ یورو 2016 جیتنے والے رونالڈو کے اعزاز میں ان کے ملک نے خصوصی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    39 سالہ رونالڈو پانچ مرتبہ بیلن ڈی جیت چکے ہیں، انہوں نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے یوئیفا نیشنز لیگ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 900واں گول اسکور کیا تھا۔

  • رونالڈو کو یوٹیوب سے 3 روز میں حیران کن آمدنی

    رونالڈو کو یوٹیوب سے 3 روز میں حیران کن آمدنی

    فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرلی، یوٹیوب چینل متعارف کراتے ہی ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا۔

    پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر رونالڈو نے پوری دنیا پر آشکار کردیا کہ وہ کس حد تک مقبول کھلاڑی ہیں پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر نے چند روز قبل ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا تھا جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔

    کرسٹیانو رونالڈو

    رونالڈو نے ’یو آر کرسٹینا ‘  نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 12 ویڈیوز اپ لوڈ کیں جن کو کروڑوں صارفین نے دیکھا اور پسند کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جہاں 39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 3کروڑ 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا وہیں ان کے مداح یہ بھی سوچ رہے کہ آخر ان کو اس چینل سے کتنی آمدنی ہوئی ہوگی؟

    ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر چھ امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

    رونالڈو

    رونالڈو کے چینل کی تفصیلات سے ان کے ویوز کا اندازہ کیا جائے تو ان کے ویوز کی تعداد 12 کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ اگر حساب لگایا جائے تو یوٹیوب کے ویوز اور ممکنہ اسپانسر شپس سے ان کو اب تک کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل رونالڈو نے یوٹیوب کا ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، ای ایس پی این یوکے کے مطابق رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا چینل ہے۔

  • رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ اہم انکشاف

    رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ اہم انکشاف

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر معروف فٹبالر کرسٹیانو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک اسٹوڈیو میں بار بار اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک وائس اوور آرٹسٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ایسا تب کیا جاتا ہے جب آپ رونالڈو کو نئے پروجیکٹ کی معلومات شیئر کرنے سے روکیں‘۔

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں (مداحوں) نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔

    کچھ مداحوں ماننا ہے کہ یہ پروجیکٹ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرسٹیانو کا کوئی نیا ہدف ہوسکتا ہے۔

    بعض کا خیال ہے کہ اگر یہ پروجیکٹ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے اگلے ہدف کے بارے میں ہوتا تو وہ اتنا مسکرا نہیں رہے ہوتے۔

    ارشد ندیم کے لئے ایک اور بڑا انعام؟

    کچھ مداح کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے جا رہے ہیں یا پھر یہ ویڈیو کسی برانڈ کے میڈیا سے جُڑے کسی پروجیکٹ کا حصّہ ہے۔