Tag: رونالڈو

  • رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، لیتھوینیا کو شرمناک شکست

    رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، لیتھوینیا کو شرمناک شکست

    فیرو: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لیتھوینیا کو 6-0 سے شرمناک شکست دے دی، میچ میں رونالڈو کا جادو چل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال میچ میں لیتھوینیا کے خلاف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے حریف کو تگنی کا ناچ نچا دیا، شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کیا، اس جیت نے پرتگال کے لیے یورو2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔

    رونالڈو کی انٹرنیشنل گول کی تعداد اٹھانوے ہوچکی ہے، اسٹار فٹبالر نے آغاز میں ہی پرتگال کو دوگول کی برتری دلوائی، جبکہ دوسرے ہاف میں فرنینڈس، مینڈس اور سلوا نے ایک ایک گول کیا۔ بعد ازاں رونالڈو نے65ویں منٹ میں گول کرکے برتری چھ گناہ بڑہا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

    اس جیت نے پرتگال کے لیے یورو2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔ ایک اور میچ میں انگلش فٹبال ٹیم نے اپنا ہزارواں میچ کھیلتے ہوئے مونٹی نیگرو کو آؤٹ کلاس کردیا، سات گول داغ کر یورودوہزار بیس کا ٹکٹ کٹا لیا۔

    انگلش ٹیم کے کپتان ہینری کین نے بھی شاندار ہیٹ ٹرک کی اور انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والےکھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔

  • رونالڈو کے ہیئرڈریسر کی تشدد زدہ لاش برآمد

    رونالڈو کے ہیئرڈریسر کی تشدد زدہ لاش برآمد

    میڈریڈ: پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہیئرڈریسر اور میک اپ آرٹسٹ کی تشدد زدہ لاش سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل سے برآمد ہوئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریکارڈو مارکویس فیرریرا کی لاش ہوٹل کے اُس کمرے سے ملی جہاں وہ کرسٹیانو رونالڈو کے بالوں کو نیا اسٹائل دیتے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کی لاش سوئٹزر لینڈ کے نامور ہوٹل سے جمعے کے روز برآمد ہوئی، ہیئرڈریسر کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب ہوٹل کا ملازم کمرے کی صفائی کے لیے پہنچا تو دروازہ پہلے سے ہی کھلا ہوا تھا، وہ جیسے ہی اندر داخل ہوا تو بیڈ پر ریکارڈو مارکویس کو خون میں لت پت پایا۔

    مقتول کی یادگار تصویر

    ملازم نے انتظامیہ کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد وہاں پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کو چھریوں کے متعدد وار کر کے قتل کیا گیا۔

    پولیس نے ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم قاتل تک جلد پہنچ جائیں گے کیونکہ کمرے سے اہم شواہد ملے ہیں۔

    یاد رہے کہ ریکارڈو معروف فٹبالر رونالڈو نے نہ صرف ہیئرڈریسر تھے بلکہ وہ اُن کے میک اپ آرٹسٹ بھی تھے۔ مقتول نے فٹبالر کے ساتھ متعدد تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہوئی تھیں۔

  • رونالڈو فٹبال سے زیادہ انسٹاگرام سے کمانے لگے

    رونالڈو فٹبال سے زیادہ انسٹاگرام سے کمانے لگے

    میڈریڈ: پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فٹبال سے بھی زیادہ کمانے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو انسٹاگرام پر مارکیٹنگ کی پوسٹ کر کے فٹبال سے زیادہ کما رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال سے اب تک کروڑوں ڈالر زیادہ معاوضہ وصول کیا۔

    بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ برس فٹبال کھیل کر 3 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا جبکہ وہ انسٹاگرام سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالر وصول کررہے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو اسپانسرڈ پوسٹ کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کمالیتے ہیں اور وہ اب تک سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    مزید پڑھیں: عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

    جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کے بعد لیونل میسی بھی سوشل میڈیا سے کما رہے ہیں اور وہ 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ دوسرے جبکہ کینڈل جینر ایک کروڑ 60 لاکھ سالانہ کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    انسٹاگرام پر رونالڈو کے فالورز کی تعداد 18 کروڑ 70 لاکھ ہے جو سوشل میڈیا پر موجود کسی بھی کھلاڑی کے پاس نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے جوتوں اور شیمپو بنانے والی کمپنی نے فٹبالر سے سالانہ معاہدہ کررکھا ہے۔

  • ’کرسٹیانو رونالڈو کو ریپ کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘

    ’کرسٹیانو رونالڈو کو ریپ کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘

    واشنگٹن: امریکی پراسیکیوٹر نے فٹبالر رونالڈو پر لگائے جانے والے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ شک کی بنیاد پر فیصلہ نہیں دے سکتے، ہمارے پاس کوئی مضبوط شواہد موجود نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو مبینہ ریپ کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، رونالڈو نے امریکی خاتون کی جانب سے لگائے گئے زیادتی کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف جنسی حملے کے الزامات کو مناسب شک سے باہر ثابت نہیں کیا جاسکتا ہے لہٰذا رونالڈو کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھرین مے یورگا نے رونالڈو کے ساتھ 2010 میں عدالت سے باہر ایک معاہدہ کیا جس کے تحت رونالڈو نے خاتون کو 375000 ڈالرز ادا کیے جس کے عوض یہ طے ہوا کہ وہ اپنے الزامات کبھی منظرعام پرنہیں لائیں گی تاہم انہوں نے اس گزشتہ برس اس مقدمے کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی۔

    مزید پڑھیں: عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

    دی کلارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2009 میں جنسی حملے کی اطلاع دی تھی تاہم اس واقعے سے انکار کردیا کہ یہ کہاں ہوا یا حملہ آور کون تھا جس کے نتیجے میں پولیس معقول تحقیقات کرنے کے قابل نہیں تھی۔

    لاس ویگاس کی پولیس نے اگست 2018 میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایک بار پھر مبینہ جرم کی تحقیقات کیں۔

    واضح رہے کہ جرمنی کے جریدے ڈر سپیگیل نے گزشتہ سال رونالڈو کے خلاف الزام لگانے والی خاتون کا انٹرویو شائع کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 34 سالہ کیتھرین مے یورگا نامی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے 2009 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

  • عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

    عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

    بغداد: مقبول ترین فٹ بالر رونالڈو کا دو نمبر میدان میں آ گیا، عراق کا نوجوان رونالڈو کا ہم شکل نکل آیا، لوگ حیران کن مشابہت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر آفاق پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ہم شکل عراق میں نکل آیا ہے جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، اس کی شکل، اسٹائل، اور چلنا رونالڈو سے ملتے ہیں لیکن اس کا بینک بیلنس رونالڈو جیسا نہیں ہے۔

    عراقی شہری 25 سالہ عبد اللہ اور رونالڈو میں اتنی مشابہت ہے کہ اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:  پاکستانی ویٹر گیمز آف تھرونز اسٹار ٹیرون لینسٹر کا ہم شکل نکلا

    دل چسپ بات یہ ہے کہ سپر اسٹار سے مشابہت نے عراقی نوجوان کو اسٹار بنا دیا ہے، عبد اللہ نامی نوجوان جب بھی گھر سے نکلتا ہے تو سیلفیوں کے لیے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔

    عبد اللہ نے بتایا کہ وہ پرتگالی اسٹار رونالڈو کا بہت بڑا فین ہے، تاہم وہ کسی فٹ بال کلب میں نہیں کھیلتا بلکہ شعبہ تعمیرات میں کام کرتا ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:  ممتاز فٹ بالر محمد صلاح‌ کا ہم شکل سامنے آگیا، تصاویر وائرل

    نوجوان بیوار عبد اللہ شمالی عراق کے علاقے اربل سے 110 کلومیٹر دور واقع شہر سُرن کا رہائشی ہے، تاہم اس نے امید ظاہر کی ہے کہ ہزاروں کلو میٹر دور اطالوی کلب کے لیے کھیلنے والے رونالڈو کے ساتھ اس کی ملاقات ہوگی۔

  • میسی کا اپنے حریف رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان

    میسی کا اپنے حریف رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان

    بارسلونا: سپر اسٹار لائنل میسی نے اپنے سب سے بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے نامور کھلاڑی نے پرتگالی ساحر رونالڈو سے متعلق ایک غیر متوقع بیان دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی.

    ریڈیو کے ایک مشہور پروگرام میں‌ بارسلونا سے کھیلنے والے میسی نے جی کھول کر کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کی.

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب رونالڈو ریال میڈرڈ سے کھیلا کرتے تھے، تب ان کا مقابلہ کرنا بڑا خوش گوار تجربہ تھا اور وہ چاہیں گے کہ ایسے ہی تجربے سے دوبارہ گزریں.

    پروگرام میں‌ جب میسی سے پوچھا گیا کہ وہ کن فٹبالرز کو قابل تعریف خیال کرتے ہیں، تو میسی نے کہا کہ یوں تو کئی بڑے کھلاڑی ہیں، جن میں برازیلی اسٹار نیمار اور یوروگوائے سے کھیلنے سواریز نمایاں ہیں، البتہ رونالڈو کو وہ اس فہرست کے بجائے اپنے ساتھ رکھتے ہیں.

    میسی نے رونالڈو کو اپنا ہم پلہ قرار دیتے ہوئے ہوا کہا کہ اطالوی کلب یوونٹس بھی بہترین ٹیم ہے، البتہ جب وہ ریال میڈرڈ سے کھیلا کرتے تھے، تب وہ مقابلے کی فضا سے خوب محظوظ ہوتے تھے.

    یاد رہے کہ دونوں‌ کھلاڑیوں‌ کا شمار فٹ بال کی تاریخ‌ کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، البتہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دونوں ہی کھلاڑی کبھی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے.

  • رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    میڈریڈ: نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک تصویر شیئر کرنے کے بعد تنازع کی زد میں آگئے جس کے بعد اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے اپنی ایک سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے پرائیوٹ جہاز میں سفر کررہے تھے۔ تصویر پر تنقید اس لیے ہوئی کیونکہ کارڈف کی ٹیم سے کھیلنے والے فٹبالر امیلانو صلاح کا طیارہ لاپتہ ہے اور اُن کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

    پرتگالی میڈیا کے مطابق ایک جنگل سے لاپتہ جہاز کا ملبہ ملگ گیا مگر اُن کی تلاش اب تک جاری ہے۔

    ایمالانو کو رونالڈو کا حریف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے فٹبالر کی گمشدگی کے دوران یہ تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    پرتگالی صحافی نے رونالڈو کو تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’یہ ایسی تصویر شیئر کرنے کا دن نہیں ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : ’رونالڈو کی مداح ہوں انہیں دیکھنے آئی تھی‘

    پرتگالی اسٹار فٹبالر نے سماجی رابطے پر ہونے والی تنقید کے باوجود اپنی تصویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کا صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری تصویر سے صلاح کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے اور امید ہے جلد واپس آجائے گا‘۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے ٹیکس فراڈ کیس میں 23ماہ قید کی سزا سے بچنے کے لئے 2کروڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

    انہوں نے گزشتہ روز اپنی ہسپانوی منگیتر کے ہمراہ عدالت میں پیشی دی جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے باہر آئے اور مداحوں کا آٹوگراف بھی دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    پانچ مرتبہ فٹ بال آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے رونالڈو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011، 2014 اور 2017 میں ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنی آمدنی چھپائی جس کے بعد اُن کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    عدالت نے گزشتہ برس رونالڈو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ اور گیارہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی البتہ انہوں نے اس فیصلے کو چیلنج کردیا تھا اور حراست کے عوض بھاری جرمانہ بھرنے کی پیش کش کی تھی۔

  • میسی اور رونالڈو، سال 2018 میں‌ کون زیادہ کامیاب رہا؟

    میسی اور رونالڈو، سال 2018 میں‌ کون زیادہ کامیاب رہا؟

    بارسلونا: عہد حاضر کے دو عظیم کھلاڑی لائنل میسی اور کرسٹیانو  رونالڈو پورے سال خبروں کی زینت بنے رہے.

    تفصیلات کے مطابق روایتی حریف ارجنٹینا کے میسی اور پرتگال کے رونالڈو کے لیے سال 2018 ملا جلا رہا.

    دونوں کھلاڑی روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے اکھاڑے میں اس امید سے اترے تھے کہ وہ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوائیں‌ گے، مگر دونوں ہی کو اس محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.

    ارجنٹینا کو سیکنڈ راؤنڈ میں‌ فرانس کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا. اسی روز یوروگوائے نے پرتگال کو بھی نکال باہر کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں میں‌ مایوسی کی لہر دوڑ گئی.

    اس ناکامی کے بعد یہ بحث بھی شروع ہوگئی کہ کیا دونوں عظیم کھلاڑی اپنا آخر ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں.

    ورلڈ کپ کے بعد رونالڈ ایک بار پھر خبروں‌ کی زینت بنے، جب وہ ریال میڈرڈ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اطالوی کلب اے سی میلان کا حصہ بن گئے. ادھر میسی بارسلونا ہی کا حصہ رہے.


    مزید پڑھیں: لیونل میسی نے اسرائیلی فٹبال کلب کی رکنیت حاصل کرلی


    اگلا معاملہ ایوارڈز کا تھا. یوئیفا اور فیفا کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز عام طور پر میسی اور رونالڈ ہی کے درمیان تقسیم ہوتے تھے، البتہ اس بار انھیں اس محاذ پر شکست ہوئی.

    اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ فائنل میں پہنچانے والے کروشیا کے کھلاڑی لوکا موڈرچ نے 2018 میں‌میسی اور رونالڈو کو شکست دی اور تمام بڑے ایوارڈ لے اڑے.

    الغرض دونوں کھلاڑی اپنے کلبس کو جتوانے میں کامیاب رہے اور انفرادی طور پر بھی اچھی کمائی کی، مگر یہ سال ان کے لیے گذشتہ برسوں سے پست رہا۔

  • ڈیبالا نے رونالڈو کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سپراسٹار کی عدم موجودگی میں شان دار ہیٹ ٹرک

    ڈیبالا نے رونالڈو کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سپراسٹار کی عدم موجودگی میں شان دار ہیٹ ٹرک

    روم: سپراسٹار رونالڈو کی عدم موجودگی میں ارجنٹینی اسٹار نے ہیٹ ٹرک کرکے سنسنی پھیلا دی.

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ینگ بوائز کے خلاف یوونٹس کی ٹیم پرتگالی سپراسٹار رونالڈو کے بغیر میدان میں‌ اتری، البتہ اسے اپنے مرکزی اسٹرائیکر کی کمی محسوس نہیں ہوئی.

    میسی اور ڈیبالا

    یوونٹس کی جانب سے کھیلنے والے ارجنٹینی کھلاڑی پاؤل ڈیبالا نے شان دار ہیٹ ٹرک کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی.

    چیمپیئنز لیگ کے گروپ ایچ کے اس میچ میں ابتدا ہی سے یوونٹس کی ٹیم غالب رہی.

    یاد رہے کہ ینگ بوائز کو گذشتہ آٹھ مقابلے میں بھی یوونٹس کے ہاتھوں‌ شکست کا صدمہ سہنا پڑا تھا.

    واضح رہے کہ گذشتہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے انھیں میدان کے باہر بیٹھنا پڑا، البتہ ڈیبالا کی متاثر کن پرفارمینس کے باعث ٹیم کو کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا.

    پاؤل ڈیبالا کا شمار ارجنٹینا کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں‌میں ہوتا ہے اور انھیں لیونل میسی کا متبادل تصور کیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ ڈیبالا ورلڈ‌کپ 2018 کا حصہ تھے، مگر انھیں‌کھیلنے کا موقع نہیں‌ دیا گیا، جس کی وجہ سے مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

  • رونالڈو سے صلاح کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی، اپنے گول کو زیادہ بہتر قرار دے دیا

    رونالڈو سے صلاح کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی، اپنے گول کو زیادہ بہتر قرار دے دیا

    میلان: معروف پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے مصری کھلاڑی محمد صلاح کی کامیابی ہضم نہیں‌ ہوسکی.

    تفصیلات کے مطابق اطالوی کلب یوونٹس سے کھیلنے والے رونالڈو نے اپنے گول کو صلاح کے گول سے زیادہ جان دار قرار دے دیا.

    یاد رہے کہ فیفا کی جانب سے انگلش کلب لیور پول سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح کے ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیا تھا.

    البتہ کرسٹیانو رونالڈ کا دعویٰ ہے کہ 2017 میں انھوں نے اپنے پرانے کلب ریال میڈرڈ کی جانب سے یوونٹس کے خلاف جو گول داغا تھا، وہ صلاح کے گول سے زیادہ دل کش اور بہتر تھا.

    یاد رہے کہ رونالڈو نے ایک خوب صورت بائی سائیکل کک پر یہ گول کیا تھا، جس کا ایک عرصے فٹ بال نگر میں چرچا  رہا.

    رونالڈو نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں‌کہا کہ صلاح‌کا گول بہت خوب صورت ہے، مگر ہمیں‌خود سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، میرا گول زیادہ بہتر تھا.

    یاد رہے کہ 33 سالہ رونالڈو کو انسٹاگرام پر 142 ملین افراد فالو کرتے ہیں.

    رونالڈو نے مزید لکھا کہ کبھی آپ ایوارڈ جیتتے ہیں، کبھی نہیں، البتہ میری کامیابی یہ ہے کہ میں‌ نے گذشتہ پندرہ برس میں اپنی پرفارمینس کے معیار کو  ہمیشہ برقرار رکھا، میں میچ جیتنے کے لیے کھیلتا ہوں، ایوارڈ جیتنے کے لیے نہیں.

    یاد رہے کہ فیفا کے بہترین کھلاڑی کی کیٹیگری میں رونالڈو، لیوکا موڈرچ اور صلاح میں مقابلہ تھا.

    یہ ایوارڈ کرویشیا کے اسٹار کھلاڑی لوکا موڈرچ نے اپنے نام کیا تھا.