Tag: روٹی کی قیمت

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا نرخ میں کمی کے حساب سے روٹی کی قیمت مقرر کرنیکا حکم

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا نرخ میں کمی کے حساب سے روٹی کی قیمت مقرر کرنیکا حکم

    پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے آٹے کی قیمت کم ہونے کے بعد نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کے نرخ کم کرنے کی ٹھان لی، مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلی نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، انھوں نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

    مریم نوازشریف نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مجھے یہ چیز ہرگز برداشت نہیں، روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔

    مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے، آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

  • نان، روٹی، افغانی تندوری نان کی قیمتیں مقرر

    نان، روٹی، افغانی تندوری نان کی قیمتیں مقرر

    کراچی: شہر قائد میں گوشت، سموسے اور پکوڑوں وغیرہ کی قیمتیں سرکاری سطح پر مقرر کیے جانے کے بعد کمشنر کراچی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں نان روٹی کی قیمتوں کا بھی تعین کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی پرائسز، شیر مال ایسوسی ایشن، فوڈ سینٹرز کے نمائندوں، نان بائی ایسوسی ایشن اور صارفین کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد کراچی میں نان اور روٹی کے نرخ مقرر کیے گئے۔

    کراچی: سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی قیمتیں مقرر

    مقرر کردہ نرخوں کے مطابق 180 گرام تندوری نان کی قیمت 15 روپے ہوگی، 120 گرام تندوری نان کی قیمت 12 روپے ہوگی۔

    افغانی تندوری نان کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 90 گرام چپاتی کی قیمت 8 روپے ہوگی۔

    کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر

    اس سے قبل ایک اجلاس میں پکوڑوں کی سرکاری قیمت فروخت بھی مقرر کی گئی ہے، اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے فی کلو ہوں گے۔

  • روٹی کتنے کی ملے گی؟ سرکاری نرخ نامہ جاری

    روٹی کتنے کی ملے گی؟ سرکاری نرخ نامہ جاری

    کوئٹہ: ڈائریکٹریٹ جنرل اینڈ کامرس نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی، کم وزن روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈائریکٹریٹ جنرل اینڈ کامرس نے سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق کم وزن روٹی 20 روپے میں ملے گی۔

    روٹی کا وزن 280 سے گھٹا کر 250 گرام کر دیا گیا، نان بائی پہلے ہی 280 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کر رہے تھے، جب کہ اس سے قبل 380 گرام روٹی 20 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔

    ادھر عوام 500 گرام کی روٹی 40 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں روٹی بلیک میں بھی فروخت ہونے لگی ہے، گیس بندش کی وجہ سے ریستوران مالکان نے روٹی کی قیمت 60 روپے کر دی۔

    کوئٹہ میں روٹی کی بلیک میں فروخت، قیمت 60 روپے ہوگئی

    کوئٹہ میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش سے گھر میں روٹی بنانا مشکل ہوگیا ہے، اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریستورانز نے روٹی مہنگے داموں فروخت کرنی شروع کر دی ہے، جہاں آدھی روٹی 30 جب کہ پوری روٹی 60 روپے کی بیچی جا رہی ہے۔

    کوئٹہ میں دو ہفتوں سے روز آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے نان بائی ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے جب کہ ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • تندور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا

    تندور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پس پش ڈالتے ہوئے تندور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمت میں از خود اضافہ کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں بعض تندور مالکان نے روٹی کی قیمت 6 سے بڑھا کر 8 روپے کر دی ہے، وزیر اعلیٰ نے روٹی کی قیمت میں استحکام کی سختی سے ہدایت کی تھی۔

    خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12 سے15 روپے کر دی گئی، بعض تندوروں پر سادہ نان 15 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، تندور مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث انھیں روٹی مہنگی کرنی پڑی ہے۔

    جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں سختی سے کہا تھا کہ کسی کو نان روٹی کی قیمتیں نہیں بڑھانے دیں گے، اس اضافے کا کوئی جواز نہیں، صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اضافہ کرنے پر کارروائی کرے، انتظامیہ بھی نان روٹی کی مقررہ نرخوں میں دستیابی یقینی بنائے۔

    وزیراعظم کا گندم، آٹا ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    عثمان بزدار نے نان اور روٹی کے نرخوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر نان، روٹی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اور زائد نرخ وصول کرنے پر کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز ہی سے کراچی سے لے کر خیبر پختون خوا تک آٹے کے بحران نے ملک کو جکڑ لیا ہے، اس بحران کے دوران غریب کو روٹی کے لالے پڑ گئے، کرونا وائرس کی وبا نے زور پکڑا تو یہ بحران مزید شدید ہو گیا، اور آٹا مزید مہنگا کر دیا گیا، رواں سال جنوری میں سندھ اور کے پی میں آٹا ہی نایاب ہو گیا تھا۔

    کراچی، حیدرآباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت 70 روپے تک جا پہنچی تھی، آٹا بحران کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا، پشاور میں نان بائیوں نے ہڑتال کا اعلان کیا، ان کا مطالبہ تھا کہ روٹی کی قیمت 15 روپے کی جائے۔

  • کے پی ماڈل کے برعکس کمشنر کراچی نان بائیوں سے سرکاری نرخ کی تعمیل میں ناکام

    کے پی ماڈل کے برعکس کمشنر کراچی نان بائیوں سے سرکاری نرخ کی تعمیل میں ناکام

    کراچی: خیبر پختون خوا کے ماڈل کے برعکس کراچی میں کمشنر افتخار شالوانی نان بائیوں سے سرکاری نرخ کی تعمیل کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ فروشوں کے بعد نان بائیوں سے بھی کمشنر کراچی سرکاری نرخوں کی تعمیل نہ کرا سکے، نان بائیوں نے پر پرزے نکال لیے، کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے من مانے نرخوں پر روٹی فروخت کرنے لگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، کمشنر نے 14 جنوری کو وزن کے لحاظ سے روٹی کی قیمت 8 تا 10 روپے مقرر کی تھی، تاہم نان بائیوں نے مقرر کردہ نرخوں کا نوٹیفکیشن ہوا میں اڑا دیا، سرکار کے مقرر کردہ نرخ نان بائیوں کی فہرست میں شامل ہی نہیں، فروخت کی جانے والی روٹیوں کا وزن بھی مقرر کردہ حد سے کم ہے۔

    پشاور: 69 نان بائیوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

    کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 120 گرام پیڑے کا تندوری نان 10 جب کہ 110 گرام پیڑے کی تندوری روٹی یا چپاتی 8 روپے کی ہوگی، جب کہ یہ حکم بھی دیا گیا تھا کہ نئی جاری کردہ سرکاری قیمت دکانوں اور تندوروں پر آویزاں کی جائے گی۔

    کراچی کے نان بائی روٹی کی نئی قیمتوں کی تعمیل نہیں کر رہے ہیں، روٹیوں کا وزن بھی کم ہے اور شہریوں سے دام بھی زیادہ لیے جا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں دودھ فروشوں نے بھی کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیے تھے، اور دودھ تاحال من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ جب کہ دوسری طرف خیبر پختون خوا میں روٹی کے وزن اور قیمت کے سرکاری نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا ہے۔