Tag: روپیہ مستحکم

  • امریکی ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، روپیہ کی قدر میں اضافہ

    امریکی ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، روپیہ کی قدر میں اضافہ

    کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آج پھر روپے کی قدر میں اضافہ سامنے آیا ہے جب کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی ہے جس میں چند پیسے کمی آئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر16 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 37پیسے رہا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں17 پیسے کی معمولی کمی سامنے آئی تھی جس کے بعد ڈالرکا بھاؤ 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • روپیہ مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ

    روپیہ مزید مستحکم، ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ

    کراچی : ملک بھر میں ڈالر کا بھاؤ گرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے پیش ںطر گزشتہ کئی روز سے ملکی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 51پیسے پر بند ہوا۔

    ایس بی پی کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپیہ 14پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق غیرقانونی کرنسی کی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں 900ملین ڈالر سرپلس ہوئے اور بینکوں میں جمع کرائے گئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 65پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ حالیہ کئی روز کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 70 دن کے بعد 48 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل ساتویں سیشن میں تیزی کا رجحان ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس کی 307پوائنٹس کے اضافے سے 48030 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔