Tag: روپیہ

  • وزارت خزانہ کی 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تردید

    وزارت خزانہ کی 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تردید

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کے نوٹ بند نہیں کیے جا رہے۔ نوٹ بند کرنے کا کو ئی جواز نہیں ہے، تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار کے نوٹوں کی بندش کے حوالے سے جو خبریں اخباروں، میڈیا اور کاروباری حلقوں میں زیر گردش ہیں، وزارت خزانہ نے ان کو غلط قرار دیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب سے بڑا نوٹ ہونے کے باعث نوٹ کی سرکولیشن کم ہے۔ رواں سال پرنٹ کی گئی کرنسی میں سے صرف 17 فیصد 5 ہزار کے نوٹوں کی تھی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کے مثبت نہیں بلکہ منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عوام ایسی بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔

    واضح رہے کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کے لیے سینیٹ میں قرارداد پیش کی گئی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔

  • سیاسی صورتحال کے باعث روپیہ اوراسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار

    سیاسی صورتحال کے باعث روپیہ اوراسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار

    کراچی :تحریک انصاف اور پاکستانی عوامی تحریک کے دھرنوں سے حکومت کے ساتھ ساتھ روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار ہوگئے، ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی اور ایک موقع پر اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سو تیس پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی جس کے بعد مندی میں کمی تو آئی مگر مارکیٹ منفی زون سے باہر نہ نکل سکی۔

    دوسری جانب حکومت اور مرکزی بینک کی کوششوں کے باوجود بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قدر کم نہ ہوسکی بلکہ آج ڈالر کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بیالیس پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر سو روپے پینتالیس پیسے میں فروخت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں میں بھی ڈالر کی قدر دس پیسے اضافے کے ساتھ سو روپے تیس پیسے پر فروخت کیا جارہا ہے۔