Tag: روپے کی قدر میں کمی

  • بھارت کو بڑا اقتصادی جھٹکا، روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

    بھارت کو بڑا اقتصادی جھٹکا، روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

    نئی دہلی : بھارت کا تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی روپیہ کی قدر میں تاریخی گراوٹ دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ تجارتی خسارے میں اضافہ اور مقامی سرگرمیوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کی کمی قرار دی گئی ہے۔

    حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے تجارتی خسارے کی بڑی وجہ برآمدات میں کمی اور سونے کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ بتایا جارہا ہے تاہم مرکزی بینک کی مداخلت نے مزید گراوٹ پر قابو پالیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.93 کی کم ترین سطح تک گرگیا، نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ یعنی در آمدات اور بر آمدات کے درمیان فرق 84/37 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    بھارت کے اہم اسٹاک انڈیکسز بی ایس ای سینسیکس اور نفٹی 50 میں بھی 1 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

    گزشتہ روز جاری کیے گئے اعداد و شمار سے سرمایہ کاروں کا لگاؤ مزید کمزور ہوا، جن کے مطابق بھارت کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 37.84 بلین ڈالر کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا، جس کی بڑی وجہ سونے کی درآمدات میں اضافہ تھا۔

    ایک مقامی تاجر کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے نے "یو ایس ڈی/آئی این آر میں اضافے کا رجحان مضبوط کر دیا ہے اور آنے والے چند سیشنز میں روپے کی قدر 85 سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔

  • بیرونی ادائیگیوں کا سنگین چیلنج، روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    بیرونی ادائیگیوں کا سنگین چیلنج، روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے سنگین چیلنج کی وجہ سے روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار ہے، اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں انفلوز آنے کے حوالے سے کوئی مثبت خبر سامنے نہ آ سکی، گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 73 پیسے مہنگا ہوا، اور ڈالر 226 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے میں 73 پیسے اضافے سے 227 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا، اور ڈالر 235 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، ایک ہفتے کے دوران 1 روپے اضافے کے بعد 236 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاری میں مسلسل گراوٹ

    غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے منہ موڑنے لگے ہیں، موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

    گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمائے کا گراف نیچے کی طرف ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 43 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 88 کروڑ ڈالر تھی، یوں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ہوئی، سرمایہ کار حکومت کی آئے دن پالیسیوں میں تبدیلی سے پریشان رہے۔

    امریکی سرمایہ کار انصر جنید کے مطابق سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ امریکی سرمایہ کار ندیم شیروانی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کے رجحانات اور ضروریات سے آگاہی کا فقدان بھی ہے۔

    پی ٹی سی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیز میں تسلسل نہیں ہے، اور حکومت نے ایل سیز پر پابندی عائد کرکے صنعتوں کو تباہی کے دہانی پر پہنچا دیا ہے، اسی لیے مزید سرمایہ کار پاکستان آنے سے گھبرا رہے ہیں۔

  • روپے کی قدرمیں کمی سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی، آئی ایم ایف

    روپے کی قدرمیں کمی سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے گی، آئی ایم ایف

    اسلام آباد : انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ روپے کی قدر میں کمی پاکستانی معیشت کیلئے مددگار ثابت ہوگی، اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ملیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف ہیرالڈ فنگر نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ملکی معیشت کیلئے مددگار ثابت ہوگی، روپے کی قدر میں کمی کے اسٹیٹ بینک کے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آئی ایم ایف چیف نے پاکستانی معیشت کو درپیش چار چیلنجز کی بھی نشاندہی کردی۔ سربراہ آئی ایم ایف مشن کا کہنا تھا  کہ حکومت کا سیاسی عدم استحکام سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے۔

    اس کےعلاوہ پاکستانی معیشت کو زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم رکھنا، مالیاتی خسارہ پر قابو اور الیکشن تک اصلاحات اورمعاشی نظم وضبط برقرار رکھنے جیسے چیلنجزکا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکس جمع کرانے کی شرح میں 20 فی صد اضافہ کیا ہے جو خوش آئند ہے، سی پیک سے23ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تو پاکستان پر غیرملکی ادائیگیوں کا دباؤ کچھ کم ہو سکے گا۔


    مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ


    آئی ایم ایف مشن چیف ہیرالڈ فنگر کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ رواں سال معاشی ترقی کا ہدف پورانہیں ہوسکےگا، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ چھ فیصد رہنےکا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔