Tag: روڈ ٹو مکہ

  • عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

    عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

    اسلام آباد : حج آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کل سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز کل 29 اپریل کو صبح پونے 5 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

    وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی عازمین کو رخصت کرینگے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعےعازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، اسلام آباد ائیر پورٹ سے100پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

    حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی، کل 29 اپریل کو لاہور سے 2 اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان سے ایک، ایک پرواز روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد سے 29 اپریل کو پی کے 713 صبح پونے 5 بجے 393 عازمین حج کو  لے کرروانہ ہوگی، لاہور سے پرواز پی ایف7700صبح ساڑھے8بجے 150 عازمین کو  لےکر مدینہ منورہ جائے گی۔

    کوئٹہ سے پرواز پی کے7201صبح ساڑھے 9 بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوگی، جبکہ ملتان سے پرواز پی کے 715 رات 8بج کر 15 منٹ پر393  عازمین کو  لے کر جائے گی۔

    کراچی سے پرواز ای آر  1611رات ساڑھے 9 بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودیہ جائے گی، لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 رات سوا 10 بجے 329 عازمین کے ساتھ رات روانہ ہوگی۔

  • سعودی حکومت سے گزارش ہے دیگر شہروں میں روڈ ٹو مکہ سہولت دی جائے، نور الحق قادری

    سعودی حکومت سے گزارش ہے دیگر شہروں میں روڈ ٹو مکہ سہولت دی جائے، نور الحق قادری

    ملتان: وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت سےگزارش ہےدیگرشہروں میں روڈٹومکہ سہولت دی جائے ، گزشتہ ادوارکےحج کی نسبت آج کےحج میں زیادہ آسانیاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت کو حج مسائل پر سفارش اور بات کر سکتے ہیں، حاجی کی آسانی کے لئے مشاورتی ورکشاپس منعقد کی جاتیں ہیں، گزشتہ ادوار کے حج کی نسبت آج کے حج میں زیادہ آسانیاں ہیں۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت سے گزارش ہے دیگر شہروں میں روڈ ٹو مکہ سہولت دی جائے، گزشتہ سال حج میں ای ویزہ متعارف کرایا اور گلگت بلتستان میں عارضی حج ڈائریکٹوریٹ کا انتظام کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے نورالحق قادری نے کہا کہا فضل الرحمان کی جیبیں بڑی ہیں ہمیں بھی دکھائیں کہ ان میں کیاہے۔

    مزید پڑھیں : حج 2020 کی پالیسی تجاویز کی روشنی میں بنائی جائے گی، وفاقی وزیر مذہبی امور

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری نے کہا تھا کہ قابل عمل تجاویز کی روشنی میں آئندہ سال سرکاری حج کی پالیسی ترتیب دی جائے گی، مدینہ منورہ میں پہلی بار ایک لاکھ23 ہزار حاجیوں نے مرکزیہ میں قیام کیا، وزیراعظم عمران خان باقی 4 شہروں کے لیے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ منظور کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج کا حاجی وائی فائی کے زمانے کا ہے، ایک صاحب نے تو کنکریاں مارتے وقت شیطان کے ساتھ سیلفی بنائی تھی۔

  • روڈٹو مکہ پراجیکٹ، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

    روڈٹو مکہ پراجیکٹ، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

    جدہ: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے خوش آمدید کہا۔

    تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت یہ وہ پہلی پرواز ہے جو مدینہ منورہ پہنچی ہے، پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، ڈائریکٹرجنرل حج ساجد یوسفزئی نے استقبال کیا۔

    442 عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 3003 مدینہ منورہ پہنچی، اس موقع پر پرنس محمدبن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے عازمین کو خوش آمدید کہا۔

    روڈٹومکہ کے تحت آنے والے حجاج کے ارائیول کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے، آنیوالے عازمین کو انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پر عازمین حج نے مسرت کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیر اعظم نے روڈ تو مکہ پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا، عازمین حج کا اظہار مسرت

    گذشتہ روز وزیر اعظم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

  • روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے پر سعودی ولی عہد کے مشکور ہیں، شاہ محمود قریشی

    روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے پر سعودی ولی عہد کے مشکور ہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے پر سعودی ولی عہد کے مشکور ہیں، عازمین حج کو ایئر پورٹس پر انتظار کی زحمت گوارا نہیں کرنا پڑے گی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، منصوبے میں شمولیت کے بعد پاکستانی حجاج کی کسٹم چیکنگ اور امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ایئرپورٹس پر عازمین حج کو انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی، روڈ ٹو مکہ کے تحت ہر سال لاکھ25ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے، یاد رہے کہ حج 2019 کیلئے فضائی آپریشن چار جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے دو روز قبل40رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، سعودی وفد روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا جہاں وفاقی وزیر نور الحق قادری اور سیکریٹری مذہبی امور کی جانب سے سعودی وفد کو گل دستہ پیش کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 40 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، سعودی وفد نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔

  • روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 40 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 40 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے 40 رکنی سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور نے وفد کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چالیس رکنی سعودی وفد روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گیا ہے، وفاقی وزیر نور الحق قادری اور سیکریٹری مذہبی امور کی جانب سے سعودی وفد کو گل دستہ پیش کیا گیا۔

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، سعودی وفد کل سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

    خیال رہے کہ حج 2019 کے لیے فضائی آپریشن 4 جولائی سے شروع ہوگا، ادھر سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں، ای ویزے کا اجرا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں، ای ویزے کا اجرا شروع

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں صرف عازمین حج جائیں گے، سعودی عرب ملازمت یا وزٹ ویزے والوں کو یہ سہولت میسر نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح 4 جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے، یہ منصوبہ پرنس سلمان نے شروع کیا تھا، عازمین حج اپنی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر کر کے جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ پر امیگریشن کے طویل انتظار سے بچ سکیں گے۔

  • سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں، ای ویزے کا اجرا شروع

    سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں، ای ویزے کا اجرا شروع

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، ای ویزے کا اجرا بھی شروع کر دیا گیا، ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 10 حاجی کیمپ مکمل فعال ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، عازمین کو پرواز سے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، لاکٹ اور سامان کے اسٹیکرز مہیا کیے جائیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ حج 2019 کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا اسلام آباد سے آغاز ہوگا، 51 رکنی سعودی امیگریشن کا وفد کل اسلام آباد پہنچنے گا۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی امیگریشن کا عملہ کل اسلام آباد ایئر پورٹ کا جائزہ لے گا، پاکستانی عازمین کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر مکمل ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان 4جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

    خیال رہے کہ سعودی عرب اسلام آباد ایئر پورٹ سے پائلٹ منصوبے روڈ ٹو مکہ کا آغاز کر رہا ہے، عازمین حج کا سامان سعودی ایئر پورٹ سے براہ راست رہایش گاہ پر پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح 4 جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے جب کہ حج پروازیں بھی چار جولائی سے شروع ہوں گی۔

  • عوام قانونی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج درخواستیں دیں، فراڈ سے بچیں: وزیرِ مذہبی امور

    عوام قانونی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج درخواستیں دیں، فراڈ سے بچیں: وزیرِ مذہبی امور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سستے حج کی بات سے دھوکا نہ کھائیں اور قانونی ٹور آپریٹرز کے ذریعے درخواستیں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ٹور آپریٹرز کے ذریعے درخواستیں دی جائیں، عوام فراڈ سے بچیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہو گیا، آغاز لاہور اور کراچی سے ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیر مذہبی امور”][/bs-quote]

    نور الحق قادری نے کہا کہ حج پالیسی کا اعلان ہو چکا ہے، پالیسی کی حمایت اور تنقیدی بیانات بھی سامنے آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نان کوٹہ ہولڈر ایک پرائیویٹ ٹور آپریٹر سستے حج کی بات کرتا ہے، یہ ایسا ہے جیسے کسی کو ڈرائیونگ نہ آئے اور کہے گاڑی چلانی ہے۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ جن کے پاس کوئی کوٹہ ہی نہیں، تو وہ حج کیسے کرا سکتے ہیں، عوام ایسے لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، البتہ کوٹہ ہولڈرز اگر سستا حج کراتے ہیں تو ہم حوصلہ افزائی کریں گے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ رواں سال حج پیکج میں اضافہ ہوا ہے، اس کی وجوہ ہم بتائیں گے، سعودی حکام سے انتظامات پر ملاقات اور بات چیت ہوئی تھی، ہم نے بہتر سے بہتر حج کرانے اور انتظامات پر زور دیا ہے، سعودی حکومت نے بھی بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کو چیلنج کردیا گیا

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لاہور اور کراچی سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغاز ہوگا، سعودی حکومت ہمارے لیے ای ویزا کی فراہمی کا بندوست بھی کر رہی ہے۔۔