Tag: روڈ ٹو مکہ منصوبہ

  • روڈ ٹو مکہ منصوبہ : پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم خبر

    روڈ ٹو مکہ منصوبہ : پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : عازمین حج کو پاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت فراہمی کے لئے تیاریاں جاری ہے، سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر نے بتایا عازمین حج کی سہولت کیلئے اسلام آبادایئرپورٹ پر 8 سے 10 کاونٹر الاٹ کیے جائیں گے، عازمین حج کی امیگریشن کی سہولت کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔

    سعودی امیگریشن کےعملے کا وفد آئندہ چند روز میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین حج کی امیگریشن کرے گا۔

    گزشتہ سال40ہزارسےزائدعازمین نےروڈٹومکہ منصوبےکےتحت استفادہ کیاتھا ، عازمین کی رہنمائی اوران کی مددکیلئےخصوصی ڈیسک بھی قائم کی جارہی ہے،ایئرپورٹ منیجر

    اسلام آبادسےتمام پروازیں روڈٹومکہ منصوبےکےتحت مدینہ اورجدہ کیلئےآپریٹ کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : اس سال کون سے ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہیں؟

    یاد رہے وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔

    مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے، اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمین منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

  • روڈ ٹو مکہ منصوبہ، سعودی وزارت داخلہ اور امیگریشن کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    روڈ ٹو مکہ منصوبہ، سعودی وزارت داخلہ اور امیگریشن کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے سعودی وزارت داخلہ اور امیگریشن کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ اور ایمیگریشن کا وفد آج پاکستان کادورہ کرے گا،ذرائع نے بتایا کہ 83رکنی سعودی ایمیگریشن کا عملہ کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات کاجائزہ لے گا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کیجانب 8سعودی امیگریشن کاؤنٹرزقائم کئےگئےہیں ، کاؤنٹرز پرسعودی ایمیگریشن کےسسٹم بھی نصب کئےجائیں گے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر38رکنی سعودی امیگریشن کاعملہ تعینات ہوگا، سعودی وفد میں ٹیکنیشن اورانجینئرزبھی شامل ہیں ، روٹ ٹومکہ منصوبےکےتحت اسلام آبادسے71پروازیں آپریٹ ہوں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کو روٹ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، پہلی حج پرواز 9مئی کو روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے روانہ ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 16ہزار سے زائد عازمین کاکراچی ایئرپورٹ پرسعودی امیگریشن کا عمل مکمل ہوگا۔

  • رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی  عازمین کے لیے بڑی خوشخبری

    رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی : رواں سال کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر عازمین حج کو امیگریشن کے بعد جدہ ایرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستان کے مزید 2 ائیرپورٹس پر شروع کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، سعودی حکام کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر عازمین حج کی براہ راست امیگریشن کے جائزہ کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    منصوبے کے تحت کراچی اور لاہور ایرپورٹ پر عازمین حج امیگریشن کے بعد جدہ ایرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    سعودی حکام روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین حج کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کریں گے۔

    سعودی حکام 26 فروری کو کراچی پہنچیں گے، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید ال مالکی بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔

    سعودی اعلی وفد کی جانب سے پراجیکٹ کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر مختص ایریا سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سروے بھی کیا جائے گا۔

    سی اے اے، ایف آئی اے امیگریشن، کسٹمز، اے ایس، ایف اور اے این ایف حکام سعودی وفد کو بریفنگ دیں گے، اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے پر پہلے عمل درآمد جاری ہے۔

  • کراچی سے رواں سال  فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی سے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : رواں سال کراچی سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی پری کلیئرنس اور ایمی گریشن جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبہ کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئے پری کلیئرنس اور ایمی گریشن کراچی ایئرپورٹ سے ہوگی۔

    اس سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے سعودی امیگریشن کا وفد جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، وفد کے دورے سے متعلق کراچی ایئرپورٹ پر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

    کراچی ایئر پورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر پر سسٹم نصب ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی امیگریشن سعودی عملہ کرے گا۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پرخصوصی کاونٹر قائم کئے جائیں گے اور سسٹم کو سعودی عرب کے ایئرپورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

    رواں سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں عازمین کو سہولت میسر ہوگی۔

  • روڈ ٹو مکہ منصوبہ، سعودی اور پاکستانی ماہرین نے انتظامات کا جائزہ لیا

    روڈ ٹو مکہ منصوبہ، سعودی اور پاکستانی ماہرین نے انتظامات کا جائزہ لیا

    اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت پاکستانی، سعودی حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا، سعودی، پاکستانی ماہرین کو امیگریشن عملے نے ایئرپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت پاکستانی، سعودی حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد، سعودی ڈی جی امیگریشن، سیکریٹری مذہبی امور میاں مشتاق، سیکریٹری سی اے اے، سعودی سفیر بھی موجود تھے۔

    سعودی حکام نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ سعودی حکومت کے وژن 2030 میں شامل اہم اقدام ہے، ای ویزہ، کسٹم، امیگریشن کے مراحل اپنے ملک میں طے پائیں گے، اس منصوبے کا آغاز گزشتہ سال ملائیشیا اور انڈونیشیا میں کیا تھا۔

    سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو منصوبے میں شامل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ذاتی دلچسپی ظاہر کی، اسلام آباد ایئرپورٹ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر حج 2019 کے لیے منتخب کیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا وژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیار کرگیا

    حکام نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستان کی شمولیت دراصل دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ کار پھیلایا جائے گا۔

    امیگریشن حکام کے مطابق 22 ہزار عازمین کے ای ویزہ، کسٹم، امیگریشن کو یقینی بنائیں گے، منصوبے کے تحت عازمین کا سامان براہ راست رہائشگاہوں تک پہنچادیا جائے گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح پانچ جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کریں گے جبکہ پہلی حج پرواز اسی روز عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔

  • وزیراعظم کا وژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیار کرگیا

    وزیراعظم کا وژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیار کرگیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا وژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیارکرگیا ، تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین کی امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، وزیراعظم عمران خان کاوژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیار کرگیا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین کی امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگی۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبہ سعودی امیگریشن کا مزید 8رکنی وفداسلام آبادپہنچ گیا ہے ، سعودی امیگریشن،سی اےاےعملےپرمشتمل 60ارکان پہنچے ہیں۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین کی امیگریشن کیلئے کاؤنٹر پر سسٹم نصب کردیئے گئے ہیں، 21 ہزار سے زائد عازمین کی امیگریشن خصوصی کاؤنٹر پر کی جائےگی۔

    منصوبے کے تحت اسلام آبادایئر پورٹ پر 10 سے زائد کاوٴنٹرز قائم ہیں، اسلام آبادایئر پورٹ پر قائم سسٹم سعودی ایئرپورٹ سے منسلک کر دیاگیا ہے، منصوبہ 2020 میں لاہور، کراچی اور دیگر شہروں سے شروع کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان 5جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح پانچ جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کریں گے جبکہ پہلی حج پرواز اسی روز عازمین کو لے کر روانہ ہوگی۔

    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین حج اپنی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر کرکے جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ پر امیگریشن کے طویل انتظار سے بچ سکیں گے۔

    خیال رہےوزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔

  • 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

    90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

    کراچی: پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ، منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی، اس سلسلے میں 14 رکنی اعلیٰ سطحی سعودی وفد یکم اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان مذاکرات رنگ لے آئے ہیں، پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ، منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔

    عازمین کو پہلے مر حلے میں اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہی پری کلرینس کردی جائے گی، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کو دستاویزات دیکھ کر کلیرکرے گا۔

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان روڈ ٹو مکہ منصوبہ کو قابل عمل بنانے پر مشاورت ہوگی ، اس سلسلے میں 14 رکنی اعلیٰ سطحی سعودی وفد یکم اپریل کو پاکستان پہنچے گا، سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ سعودی عرب کی سربراہی میں پاکستان پہنچے گا۔

    سعودی وفد کی وزارت مذہبی امور، وزارت خارجہ، داخلہ، ایوی ایشن ڈویژن معاونت کریں گے، وفد چار پاکستانی ائیر پورٹس کا دورہ کرے گا اور اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی ائیرپورٹس پر سہولیات کا جائزہ لے گا۔

    مزید پڑھیں : سرکاری حج اسکیم قرعہ اندازی: ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

    خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں پاکستان کو شامل کرنے کا پہلے اعلان ہوچکاہے۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

    وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حکومت کا سب سے بڑا انقلابی اقدام روڈ ٹو مکہ ہے، اس کا سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم کے مطالبے پر اعلان کیا، وزیر اعظم کی درخواست پر پاکستانی عازمین کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔