Tag: روڈ ٹو مکہ منصوبے

  • کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

    کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے، حج آپریشن 28 اور 29 اپریل سے شروع ہوجائے گا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر25 تاریخ تک انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : اس سال کون سے ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہیں؟

    یاد رہے وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔

    مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے، اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمین منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

  • پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان

    پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان

    کراچی : علامہ اقبال ایئرپورٹ پرفریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالےعازمین کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت ایمیگریشن کی سہولت میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئےجانیوالے عازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ، علامہ اقبال ایئرپورٹ پرعازمین کی ایمیگریشن کی سہولت میسرہوگی۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی ایمیگریشن کا وفد لاہور پہنچ گیا، عازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس کیلئے خصوصی کاؤنٹر پرسسٹم نصب ہوں گے۔

    لاہور سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئےجانےوالے عازمین کی ایمیگریشن عملہ کرے گا اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت لاہورایئرپورٹ پرخصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔

    لاہور ایئرپورٹ منیجر نے سعودی وفد کوبریفنگ دی، روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سسٹم کو سعودی عرب کے ایئر پورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

    اسلام آباد کے بعد عازمین کی ایمیگریشن لاہورسے بھی شروع ہوگا۔

    خیال ریے روڈ ٹومکہ منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا۔

  • 2020 میں جانیوالے عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

    2020 میں جانیوالے عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے کراچی سے شروع ہونے والے روڈ ٹو مکہ منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے، 2020کے حج آپریشن میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین حج کی امیگریشن روڈ ٹو مکہ کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق 2020 میں حج کی ادائیگی کے لئے جانیوالے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2020کے حج آپریشن میں روڈ ٹو مکہ منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کی صدارت میں ہوا، جس میں ایئرپورٹ انتظامیہ نے کراچی سے شروع ہونے والے روڈ ٹو  مکہ کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    سال 2020 کے حج آپریشن میں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین حج کی امیگریشن روڈ ٹو مکہ کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، ایئر پورٹ  پرعازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس کے لئے خصوصی کاونٹر بھی نصب کئے جائیں گے۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایف آئی اے امیگریشن حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے علاوہ الگ کاونٹر قائم کرنے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے ، ایئر پورٹ  منیجر کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پر تمام تر اقدامات کے لئے تیار ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو منصوبہ کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال حج میں روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے عازمین حج کی امیگریشن ہوئی تھی ، وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ

    روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا شکریہ

    اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پرسعودی فرمانروااورولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی قیادت کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار ہے ، حجاج کوحق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شمولیت پر سعودی فرمانروااورولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا منصوبے میں پاکستان کی شمولیت سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حجاج کوحق لوٹانا عمران خان کی سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، حاجیوں کےفی کس اخراجات میں کمی سے عازمین کے لیےآسانیاں ہوں گی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں معاونِ خصوصی نے کہا احساس پروگرام کے تحت حقداروں کوحق لوٹانا وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کا آئینہ دار ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پر عازمین حج نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے روڈ تو مکہ پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا، عازمین حج کا اظہار مسرت

    وزیر اعظم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

  • سعودی عرب کا پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سعودی عرب نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پائلٹ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے، رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کوروڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سعودی وفد پاکستان کے دورہ کے بعد روانہ ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے 5 ائیر پورٹ روڈ ٹومکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی لیکن پائلٹ پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب وفد نے سیکیورٹی، کسٹم، امیگریشن، ائیر لائنز، سول ایوی ایشن کے امور پر اظہار اطمینان کیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ دیگر ائیر پورٹس شامل کرنے کا فیصلہ سعودی حکومت کرے گی، لاہور، پشاور، ملتان ائیر پورٹس کو منصوبے میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

    حج آپریشن کے دوران عازمین کی فری کلیئرنس حج پروازں پر ہی کی جائے گی اور شیڈول پرواز سےجانے والی عازمین کی امیگریشن سعودی عرب میں ہی ہوگی جبکہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ ابتدائی طور پر صرف حج فلائٹو ں پر ہی لاگو ہوگا۔

    مزید پڑھیں : 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

    گزشتہ روز سعودی عرب کے علی سطح کے وفد ڈی جی امیگریشن میجر جنرل سلیمان الیحی کی قیادت میں ا سلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر سعودی وفد کو عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    سیکرٹری ایوی ایشن و ڈی جی سی اے اے ، ایف آئی اے، کسٹم، امیگریشن حکام بھی موجود تھے۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی، پہلے مرحلے مین عازمین کو اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر پری کلیئرنس دی جائےگی۔

    یاد رہے دو روز قبل پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے 15رکنی سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، وفد کا استقبال وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن حکام نے کیا تھا۔

  • ٕپاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

    ٕپاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے سعودی عرب کااعلیٰ سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، سعودی وفد نے وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سے ملاقات کی ، جس میں روڈ ٹومکہ پروجیکٹ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے 15رکنی سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے، وفد کا استقبال وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن حکام نے کیا۔

    سعودی وفد اسلام آباد کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹس کا جائزہ لے گا، منصوبے سے 90فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی ۔

    سعودی وفد نے وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سے ملاقات کی ، ملاقات میں روڈ ٹومکہ پروجیکٹ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیربھی خصوصی طورپرشریک ہوئے جبکہ وزارت مذہبی امور کےاعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    سعودی وفد سے ملاقات کے بعد وزیر مذہبی امور نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا سعودی حکام سےروڈٹومکہ پروجیکٹ پربات چیت ہوئی، دونوں وفدپرامیدہیں مذاکرات کامیاب ہوں گے، مطالبہ تھااسلام آباد،پشاور،لاہور،کراچی کوشامل کیاجائے۔

    مزید پڑھیں : 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

    وزیرمذہبی امورکا کہنا تھا سعودی حکام پاکستان آئےہم ان کےشکرگزارہیں، متعلقہ حکام کل سعودی وفد سے مذاکرات کریں گے، 90 فیصد پاکستانی حجاج اس پروجیکٹ سےمستفید ہوں گے جبکہ پاکستانی حجاج کا امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگا۔

    خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں پاکستان کو شامل کرنے کا پہلے اعلان ہوچکاہے۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

    وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حکومت کا سب سے بڑا انقلابی اقدام روڈ ٹو مکہ ہے، اس کا سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم کے مطالبے پر اعلان کیا، وزیر اعظم کی درخواست پر پاکستانی عازمین کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔