Tag: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ

  • رواں سال کراچی سے  حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

    رواں سال کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : سعودی عرب کا 12 رکنی اعلیٰ سطحی وفد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کرنے سے متعلق پیش رفت سامنے آئی ، سعودی عرب کا12رکنی اعلیٰ سطح کا وفد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

    سعودی وفد روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جناح ایئرپورٹ کو شامل کرنے کا جائزہ لے گا جبکہ حج کے دوران پاکستانی حجاج کی کراچی ایرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت کا جائزہ لیاجائے گا۔

    سعودی حکام روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حجاج کی امیگریشن کے لیے سروے کریں گے ، کراچی ایئرپورٹ پر مختص ایریا سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سروے بھی کیا جائے گا۔

    سی اے اے، ایف آئی اے امیگریشن، کسٹمز، اے ایس، ایف اور اے این ایف حکام سعودی وفد کو بریفنگ دیں گے، جس کے بعد سعودی حکام کی رپورٹ پر رواں سال کراچی ایئرپورٹ کوروڈٹومکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے۔

    خیال رہے اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے پر پہلے عمل درآمد جاری ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  4جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 4جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح چار جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کریں گے جبکہ حج پروازیں بھی  چار جولائی سے شروع ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چار جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا منصوبہ پرنس سلمان نے شروع کیا تھا اور اسلام نیو ایئرپورٹ کو اس منصوبے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین حج اپنی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر کرکے جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ پر امیگریشن کے طویل انتظار سے بچ سکیں گے۔

    دوسری جانب حج پروازوں کا شیڈول بھی تیار ہے، پروازیں 4جولائی سے شروع ہوں گی جبکہ حج آخری پرواز 5 اگست کو سعودی عرب جائے گی۔

    عازمین حج کو الوداع کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں سکھر سے وفاقی وزیر میاں محمد سومرو ، رحیم یار خان سے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ملتان سے  وفاقی وزیر شاہ محمود عازمین حج کو الودع کر یں گے۔

    مزید پڑھیں : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

    کراچی سے پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر ، لاہور سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، فیصل آباد سے راجہ ریاض اور فرخ حبیب، پشاور سے گورنر شاہ فرمان اور وفاقی وزیر نور الحق قادری عازمین حج کو الوداع کریں گے۔

    کوئٹہ سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان عازمین حج کو الوداع کریں گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرایط ختم کر دی ہیں، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حجاج کی سہولت کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز کو اس ضمن میں ہدایت جاری کر دی ہے۔

    خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔

  • روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی تیاری :  پاکستان اور سعودی حکام کے درمیان مذاکرات جاری

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی تیاری : پاکستان اور سعودی حکام کے درمیان مذاکرات جاری

    کراچی : روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی تیاری کے لئے سعودی پاک مذاکرات جاری ہے ، سعودی وفد کل ایئر پورٹ پر سہولتوں کا جائزہ لے گا، سیکرٹری مذہبی امور مشتاق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا عازمین حج کو مناسک اور سعودی قوانین پر جامع تربیت دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی تیاری کے لئے سعودی پاک مذاکرات جاری ہے، سعودی ڈی جی ایمیگریشن میجر جنرل سلیمان الیحی کی قیادت میں 14 رکنی وفد نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر بریفنگ دی، سعودی سفیر نواف المالکی ابھی اجلاس میں موجود تھے۔

    مذاکرات میں مذہبی امور، وزارت خارجہ، سول ایوی ایشن، انٹی نارکوٹکس، کسٹم، ایف آئی اے، امیگریشن اور ایئرلائنز کے نمائندے شامل ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری ہے، سعودی وفد کل ایئر پورٹ پر سہولتوں کا جائزہ لے گا۔

    سیکرٹری مذہبی امور مشتاق احمد نے حج انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا عازمین حج کو مناسک اور سعودی قوانین پر جامع تربیت دے رہے ہیں ، دوران حج طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 552 رکنی طبی عملہ بھیجا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

    بریفنگ میں بتایا گیا دونوں ممالک کی ایئرلائن سمیت3ایئرلائنزآپریشن میں شامل ہوں گی، مکہ میں رہائش کے لیے200 عمارتیں ، مدینے میں مرکزیہ میں رہائش کی کوشش ہے جبکہ کھانے کےلیےمکہ میں 12 جبکہ مدینہ میں 13 کمپنیوں سے معاہدہ کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے 15رکنی سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، وفد کا استقبال وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن حکام نے کیا تھا۔

    سعودی وفد نے وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں روڈ ٹومکہ پروجیکٹ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیربھی خصوصی طورپرشریک ہوئے جبکہ وزارت مذہبی امور کےاعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    سعودی وفد سے ملاقات کے بعد وزیر مذہبی امور نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا تھا سعودی حکام سےروڈٹومکہ پروجیکٹ پربات چیت ہوئی، دونوں وفد پر امید ہیں مذاکرات کامیاب ہوں گے، مطالبہ تھااسلام آباد،پشاور،لاہور،کراچی کوشامل کیاجائے۔

    خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں پاکستان کو شامل کرنے کا پہلے اعلان ہوچکاہے، منصوبے سے 90فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی ۔