Tag: روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ

  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ:   پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز

    جدہ : پاکستان سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت مزید 720 عازمین دو پروازوں کے ذریعے جدہ پہنچ گئے، سعودی حکام کی جانب سے عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، کراچی اور اسلام آبادسے 2 پروازوں کے ذریعے 720 پاکستانی عازمین جدہ پہنچ گئے۔

    پاکستان حج مشن کےسربراہ عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالدمجید نےخوش آمدیدکہا جبکہ وزارت مذہبی اموراور سعودی حکام کی جانب سے بھی عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    پہنچنے والے عازمین حج کو گلدستے، مٹھائیاں اور زمزم پیش کیا گیا، عازمین مکہ روٹ اقدام کے تحت 720 عازمین اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔

    پہلے مرحلے میں23 مئی تک کل 34،316 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچے ، 24 مئی سے 9 جون تک 114پروازیں مزید 34،422 عازمین کو جدہ لے کر جائیں گی۔

    رواں برس پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، جن میں سے 63 ہزار 805 افراد سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ باقی عازمین پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جائیں گے۔

  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ : حج پر جانے والے پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ : حج پر جانے والے پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

    اسلام آباد : وزیرمذہبی امور طلحہٰ محمود کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل حجاج کو سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم اور امیگریشن سے استثنیٰ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ والی کمپنی انباکس کے سی ای او کی وزیرمذہبی امور طلحہٰ محمود سے ملاقات ہوئی۔

    جس میں بتایا گیا کہ اسلام آبادمیں ایک ٹرمینل سعودی امیگریشن اور کسٹم حکام کیلئے مختص کیا جائے گا، ٹرمینل پر سعودی امیگریشن کے کاونٹرز 8 مئی تک مکمل کیے جائیں گے۔

    طلحہٰ محمود نے کہا کہ سعودی سفیرکیساتھ امیگریشن ٹرمنل کادورہ اورانتظامات کاجائزہ لوں گا، روڈٹومکہ پروجیکٹ کے ذریعے عازمین کا کسٹم اورامیگریشن پاکستان میں ہوگا۔

    پروجیکٹ میں شامل حجاج کو سعودی ایئرپورٹس پر کسٹم اور امیگریشین سے استثنیٰ ہوگا اور عازمین مختصروقت میں سعودی ایئر پورٹس سے رہائش گاہوں کی طرف روانہ ہوں گے۔

  • رواں سال حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور سعودی سفیر نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنا اللہ سعودی عرب کے سفارتخانے پہنچے تو سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ان کا استقبال کیا۔

    ملاقات میں پاک سعودیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی اور روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے معاہدے سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا۔

    وزیرداخلہ اور سعودی سفیر نے معاہدے کو حتمی شکل دے کر اسے مکمل طور پر فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

    سعودی نائب وزیرداخلہ معاہدے پر دستخط کیلئے جلد پاکستان کادورہ کریں گے ، پروجیکٹ کےتحت حجاج کوآسان اوربلا رکاوٹ امیگریشن سہولت ملے گی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب میں تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ، عازمین حج کی مشکلات ختم

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ، عازمین حج کی مشکلات ختم

    اسلام آباد : حج پروازوں کا آغاز کر دیا گیا، روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی ائیرلائن کی پرواز عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئی ، پہلی مرتبہ 22000 حج کی بائیومیٹرک امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروجیکٹ روڈ ٹو مکہ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، ،ساڑھے تین سو عازمین امیگریشن کےبعد سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 719 کے زریعے حجازمقدس روانہ ہوگئے۔

    پہلی پرواز کو الوداع کرنے کے لئے سعودی امیگریشن عملہ سعودی سفیر وفاقی وزیر مذہبی امور اور ایوی ایشن کے وزیر بھی ائیرپورٹ پر موجود رہے۔

    پی آئی اے بھی کل سے باضابطہ طور پر اسلام آباد سے اپنی پہلی حج پرواز کا آغاز کرے گی۔

    دوسری جانب روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد اور سعودی ڈی جی امیگریشن میجر جنرل یحیی نے انتظامات کاجائزہ لیا ، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق، سیکرٹری سول ایوی ایشن اور سعودی سفیر بھی ہمراہ تھے۔

    سعودی اور پاکستانی حکام کو سعودی اور پاکستانی امیگریشن عملہ نے ائیرپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، سعودی حکام کاکہناتھا کہ روڈ ٹو مکہ، سعودی حکومت کے ویژن 2030 میں شامل ایک اہم اقدام ہے، سعودی عرب آنے والوں کے لئے ای ویزہ، کسٹم اور ایمیگریشن کے تمام مراحل ان کے اپنے ملک میں ہی طے پائیں گے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کا کامیاب تجربہ

    سعودی حکام نے کہا وزیراعظم عمران خان کی دلچسپی کی بنا پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے پاکستان کو منصوبے میں شامل کیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرمنتخب کیاگیا ۔ منصوبے کے تحت عازمینِ حج کا سامان براہ راست ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جائے گا، بعدازاں پراجیکٹ کا دائرہ کار بتدریج دوسرے پاکستانی ایئرپورٹس تک بھی بڑھایاجائے گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر کریں گے جبکہ پہلی حج پرواز اسی روز عازمین کو لے کر روانہ ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچ کر امیگریشن نہیں کرانا پڑے گی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔