Tag: روڈ چیکنگ مہم

  • ٹیکس مہم: گاڑی مالکان ناخوش گوار صورت حال سے بچنا چاہتے ہیں تو ۔۔۔

    ٹیکس مہم: گاڑی مالکان ناخوش گوار صورت حال سے بچنا چاہتے ہیں تو ۔۔۔

    کراچی: چار دن میں محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے چوتھے دن تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار 406 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس کی وصولی کی مہم 18 فروری تک جاری رہے گی، وہ گاڑی مالکان جنھوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا، کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس فوری طور پر جمع کروا دیں۔

    روڈ چیکنگ مہم کے دوران گزشتہ چار روز میں کراچی میں 3875، حیدرآباد میں 4804، اور سکھر میں 1601 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جب کہ لاڑکانہ میں 2397، میرپور خاص میں 2796، اور شہید بے نظیر آباد میں 1933 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    مہم کے دوران مختلف وجوہ پر 1242 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا جب کہ 1988 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کیے گئے۔

    چار دنوں میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر دو کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں روڈ چیکنگ مہم کے دوران عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکسز کی وصولی کی روڈ چیکنگ مہم 18 فروری تک جاری رہے گی۔

  • محکمہ ایکسائز سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    محکمہ ایکسائز سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے جاری سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک 10341 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک 10341 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، کراچی میں 3095، حیدرآباد میں 2764 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق سکھر میں 1505، لاڑکانہ میں 1505، میرپورخاص میں 915 گاڑیاں چیک کی گئی، شہید بینظیر آباد میں 775 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، مختلف وجوہات پر368 گاڑیاں قبضے لی گئیں،670 کے کاغذات ضبط کیے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہم میں مجموعی طور 70 لاکھ روپے ٹیکسز، جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔ وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے خلاف مہم 2 جنوری تک جاری رہے گی۔

    مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لیے اضافی عملہ تعینات ہے، ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان فوری ٹیکسز جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ محکمہ ایکسائسز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی سہولت کے لیے ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ 31 دسمبر 2019 سے بڑھا کر 31 جنوری 2020 کر دی گئی، تاریخ گزرنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔