Tag: روہت

  • روہت اور کوہلی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ ؟ بی سی سی آئی نے خاموشی توڑ دی

    روہت اور کوہلی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ ؟ بی سی سی آئی نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ کر سب کو حیران کردیا تھا، اب دونوں کھلاڑیوں کے ون ڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ایسے میں بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور روہت شرما کے فینس کی دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔ انہیں یہ اندیشہ ہو رہا ہے کہ کہیں اب وہ اپنے ان پسندیدہ کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹ میں جلوہ دکھاتے ہوئے دوبارہ نہ دیکھ سکیں گے۔ اس درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے لب کشائی کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ابھی ریٹائرمنٹ لینے نہیں جا رہے ہیں۔ وہ ٹیم انڈیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ان دونوں کا یک روزہ کرکٹ میں کافی شاندار ریکارڈ رہا ہے۔

    راجیو شکلا کا یوپی ٹی-20 لیگ کے دوران ایک ’ٹاک شوک‘ میں کوہلی اور روہت کے یک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ابھی کرکٹ کے اس فارمیٹ میں موجود رہیں گے۔

    شکلا سے سوال کیا گیا کہ کیا کوہلی اور روہت کو ٹندولکر کی طرح وعداعی ملے گی؟ اس پر بی سی سی آئی کے نائب صدر نے سوال کیا کہ لوگ دونوں کھلاڑیوں کو لے کر اتنے فکرمند کیوں ہیں؟ جبکہ وہ ابھی ونڈے کھیل رہے ہیں۔

    شکلا کا کہنا تھا کہ روہت اور کوہلی دونوں ابھی بھی ونڈے ٹیم میں موجود ہیں، تو اگر وہ ابھی کھیل رہے ہیں تو وداعی کی بات کیوں ہو رہی ہے؟ آپ لوگ ابھی سے اتنے فکر مند کیوں ہیں؟

    شکلا نے آگے کہا کہ ”ہماری پالیسی بالکل واضح ہے۔ بورڈ کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینے کے لیے نہیں کہتا، اسے اپنا فیصلہ خود لینا ہوتا ہے۔“

    قومی ٹیم سے ڈراپ بابر اعظم نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

    شکلا کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی ابھی بھی سب سے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور روہت شرما ایک بہترین ونڈے کرکٹر ہیں، انہوں نے فینس سے کہا کہ وہ ان دونوں کھلاڑیوں کی وداعی کے بارے میں فکر نہ کریں۔ جب وہ وقت آئے گا تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیسے کرنا ہے؟

  • ویرات اور روہت نے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ سابق کرکٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ویرات اور روہت نے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ سابق کرکٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 مئی میں اچانک بھارت کے دو بڑے کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف بدترین کارکردگی کے بعد کیا گیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر اہم انکشاف کرکے نیا پنڈورا کھول دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کرسن نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کوہلی مزید دو سال بھارت کے لیے کھیل سکتے تھے لیکن کچھ ایسا ہوا جس نے انہیں ریٹائرمنٹ پر مجبور کر دیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے دونوں عظیم کھلاڑیوں کوالوداعی میچ تک نہیں دیا۔ ایسے عظیم کھلاڑی کو شاندار اور شایانِ شان الوداعی میچ ملنا چاہیے تھا۔

    فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی کا امکان بڑھ گیا

    گھاوری کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی کی ”چھوٹی موٹی سیاست” کے باعث لیا گیا تھا، ورنہ نہ ویرات اور نہ ہی روہت اپنی مرضی سے کھیل چھوڑنے کے حق میں تھے۔

  • روہت نہ بمراہ، بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون؟ غیر متوقع نئے نام سامنے آ گئے

    روہت نہ بمراہ، بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون؟ غیر متوقع نئے نام سامنے آ گئے

    روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد انہیں قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ایسے میں اگلے کپتان کے لیے نئے نام سامنے آئے ہیں۔

    سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکامیوں اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے اخراج کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ستارہ گردش میں ہے۔ خراب فارم کے شکار شرما کی کم از کم کپتانی کو ضرور خطرات لاحق ہیں۔

    کچھ سابق کرکٹرز اگلے کپتان کے لیے جسپرت بمراہ کا نام لے رہے ہیں مگر اب کچھ نئے نام سامنے آئے ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نوجوان کے ایل راہول یا رشبھ پنت کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کریں۔

    محمد کیف نے کہا کہ نئے ممکنہ کپتان کے لیے جسپریت بمراہ کا نام لیا جا رہا ہے، لیکن میرے خیال میں یہ درست نہیں۔ بمراہ ہندوستانی ٹیم کے اہم اسٹرائیک بولر ہیں، جو اس وقت انجری کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔ انہیں کپتان مقرر کرنا اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

    سابق بھارتی بلے باز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اجیت اگرکر کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے تقرر سے پہلے یہ سوچنا ہوگا کہ وہ ممکنہ طور پر بمراہ پر کپتانی کا بوجھ ڈال کر اپنے بولنگ کے سنہری مستقبل کو تو خطرے میں نہیں ڈال رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بمراہ بھارت کی موجودہ ٹیم کے سب سے اہم بولر ہیں۔ انہیں اضافی بوجھ دینے کے بجائے صرف وکٹ لینے اور اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کو حالیہ دورہ آسٹریلیا میں واحد کامیابی جسپریت بمراہ کی قیادت میں ملی تھی۔ بھارتی بلے بازوں کی پہلی اننگ میں ناکامی کے بعد بمراہ کی قیادت میں بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو میچ جتایا۔ سڈنی ٹیسٹ بھی بمراہ کی قیادت میں کھیلا گیا تاہم پیسر اس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور دوسری اننگ میں بولنگ نہ کر سکے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/bcci-new-secretary-chief-selector-new-indian-team/

  • ’روہت شرما اور ویرات کوہلی رو رہے تھے‘

    ’روہت شرما اور ویرات کوہلی رو رہے تھے‘

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا بھارت میں انعقاد کیا گیا، مگر فائنل میں بھارت کو بھرپور سپورٹ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندرن اشون نے حال ہی میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی 2023 ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی کو روتے ہوئے دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہنچے سے قبل بھارت کو کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی تھی، تاہم ورلڈ کپ فائنل کا دن بھارت کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، کیونکہ بھارت کو فائنل میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اشون نے فائنل ہارنے کے بعد ڈریسنگ روم میں پیش آئے واقعات کے بارے میں بتایا، انہوں روہت شرما کی بے باک قیادت کی تعریف بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ فائنل ہارنے کے بعد پوری ٹیم کی جو کیفیت تھی وہ بیان سے باہر ہے، روہت اور ویرات رو رہے تھے۔ یہ دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، انہوں نے کہا کہ بہرحال، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ ہر کوئی جانتا تھا کہ بھارتی ٹیم ایک تجربہ کار ٹیم ہے۔

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم سڈنی روانہ ہوگئی

    بھارتی ٹیم کے اسپنر روی چندرن اشون کا مزید کہنا تھا کہ بہرحال وہ دن ہمارے لئے برا ثابت ہوا، مگر ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔