Tag: روہت شرما

  • ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

    رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان کا نام سامنے آگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ میں روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

    بی سی سی آئی کے صدر جے شاہ نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں بارباڈوس میں منعقد ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے گی۔

    انہوں نے کہا کہ روہت شرام ماضی میں بھی ٹی 20 میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور اب وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز کے لیے واپس آچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ روہت شرما نے بھارت کی جانب سے 148 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور 140 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3853 رنز بنائے ہیں، اس میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ روہت شرما نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے بھارت کے لیے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا تھا، حال ہی میں افغانستان  سیریز کیلئے روہت کی بطور کپتان واپسی ہوئی تھی۔

    روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تھی۔

  • روہت شرما کو عام سے نیٹ بولر نے دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کردیا!

    روہت شرما کو عام سے نیٹ بولر نے دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کردیا!

    بھارتی کپتان کے لیے ایک عام سا بولر ڈراؤنا خواب بن گیا، نیٹ بولر نے روہت شرما کو دو گیندوں پر دو بار آؤٹ کیا۔

    تجربہ کار بلے باز روہت شرما کے لیے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے بعد نیٹ میں بھی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔ انھیں راجکوٹ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل نیٹ میں بولنگ کرنے والے بولر نے کافی ٹف ٹائم دیا۔

    بھارتی اخبار کے مطابق ملک کے بہترین بیٹرز میں سے ایک روہت مسلسل دو گیندوں پر نیٹ باؤلر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ پہلی گیند نے ان کی مڈل اسٹمپ کو اکھاڑ دیا جبکہ اگلی گیند ایک آؤٹ سوئنگر تھی جو بلے کا کنارہ لیتی ہوئی سلپ کی پوزیشن میں گئی۔

    شائقین پرامید ہیں کہ کپتان تیسرے ٹیسٹ میں فارم میں واپس آجائیں گے کیونکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہوم سائیڈ اس اہم مقابلے نسبتاً ناتجربہ کار بیٹنگ لائن اپ کو میدان میں اتارے گی۔

    بھارت نے تجربہ کار اجنکیا رہانے اور چیتشور پجارا کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لیجنڈ ویرات کوہلی نے ’ذاتی وجوہات‘ کی بنا پر سیریز سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف اب تک کی چار اننگز میں روہت نے 22.50 کی اوسط سے صرف 90 رنز بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھی وہ ناکام رہے تھے جہاں انھوں نے 20.33 کی اوسط سے چار اننگز میں محض 61 رنز اسکور کیے۔

  • ’’میرے گلے کا واٹ لگ گیا ہے چلا چلا کے!‘‘، روہت شرما کی ویڈیو وائرل

    ’’میرے گلے کا واٹ لگ گیا ہے چلا چلا کے!‘‘، روہت شرما کی ویڈیو وائرل

    بھارتی کپتان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں چلاتے رہے جبکہ ان کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بابت گفتگو کرتے پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈین کپتان روہت شرما وشاکاپٹنم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران میدان میں کافی مستعد نظر آئے اور چلا چلا کر اپنے پلیئرز کو ہدایات دیتے رہے۔

    بھارتی کپتان کئی مواقع پر اسٹمپ مائیک پر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ تفریحی گفتگو کرتے ہوئے پائے گئے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہوگئی۔

    ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن بحیثیت قائد ان کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا اور انھیں مہمان سائیڈ کے خلاف فتح نصیب ہوئی تاہم اپنے پلیئرز کے ساتھ ان کی مضحکہ خیز گفتگو بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

    انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 34 ویں اوور کے دوران روہت شرما اپنے کھلاڑیوں پر تھوڑا غصہ کرتے نظر آئے جب انگلینڈ کے 157 پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

    انھیں وائر ویڈیو میں واضح طور پر کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’’میرے گلے کا واٹ لگ گیا ہے چلا چلا کے تم سب کو۔‘‘

    واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان بھارت نے انگلینڈ کو 106 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی۔ مہمان سائیڈ چوتھی اننگز میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن 292 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    اس سے قبل سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو چت کیا تھا جس میں انگلش اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

  • روہت شرما کا دور ختم ہوچکا!

    روہت شرما کا دور ختم ہوچکا!

    سابق انگلش کرکٹر نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد روہت شرما کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دور ختم ہوچکا ہے۔

    حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ نے حیران کن طور پر بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر 231 رنز کا معمولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ میچ میں روہت شرما کی پرفامنس اور کپتانی دونوں اوسط درجے کی رہی۔

    بھارتی کپتان کی بلے بازی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ ماضی قریب میں انھوں نے اپنی ٹیم کے لیے ہوم گراؤنڈ پر صرف دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    جیفری نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما تقریباً 37 سال کے ہوچکے ہیں اور وہ اپنے بہترین دور سے گزر چکے ہیں۔ انھوں نے کافی کوشش کی لیکن چار سالوں میں ہوم گراؤنڈ پر صرف دو ٹیسٹ سنچریاں ہی اسکور کرسکے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم میدان میں کمزور نظر آئی اور انگلینڈ کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ 12 سال بعد اسے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے والی پہلی ٹیم بن جائے۔

    بائیکاٹ نے برطانوی اخبار کے لیے اپنے کالم میں لکھا کہ ویرات کوہلی کی کمی بری طرح محسوس ہورہی ہے جبی رویندر جڈیجا کو ہیمسٹرنگ انجری ہوچکی ہے اور وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

  • جانتا ہوں روہت شارٹ بال بہتر کھیلتے ہیں مگر… مارک ووڈ نے خبردار کردیا!

    جانتا ہوں روہت شارٹ بال بہتر کھیلتے ہیں مگر… مارک ووڈ نے خبردار کردیا!

    انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے ٹیسٹ سیریرز کے آغاز سے قبل روہت شرما کے شارٹ بالز کو اچھا کھیلنے کی تعریف کی ہے مگر انھیں خبردار بھی کیا ہے۔

    مارک ووڈ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بھارتی کپتان روہت شرما شارٹ گیندوں کو کتنی اچھی طرح سے کھیلتے ہیں، تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ میں انھیں باؤنسر نہیں کراؤں گا۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ مجھے انھیں کافی درست انداز میں اور صحیح وقت میں باؤنسر کرنا ہوگا۔

    انگلینڈ کے اٹیک بولر کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں چیلنجز سے واقف ہیں لیکن دسمبر 2022 میں پاکستان کو اس کی سرزمین پر 0-3 سے شکست دینے والی ٹیم بھرپور کارکردگی دکھائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کے چیلنجز کا علم ہے۔ بھارتی ٹیم اپنے ملک میں بہت کم ہی ہارتی ہے۔ میرے خیال میں یہ موقع ایک فری ہٹ کی طرح ہے جہاں ہم کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

    مارک ووڈ نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان میں سیریز کے ہر ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے، کوشش کریں گے بھارت کو بھی شکست دیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ روہت شرما 2021 میں لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران مارک ووڈ کے خلاف شارٹ گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

    بھارتی بیٹر کا انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے، انھوں نے 17 اننگز میں 49.80 کی اوسط سے دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 747 رنز جوڑ رکھے ہیں۔

    اوپننگ بلے باز اپنے ملک میں بھی کافی بہتر ریکارڈ کے حامل ہیں انھوں نے بھارت میں بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اننگز میں 66.73 کی اوسط سے 2002 رنز بنائے ہیں۔

  • ورلڈ کپ 2024: سابق بھارتی کھلاڑی کا روہت شرما کی کپتان سے متعلق بڑا دعویٰ

    ورلڈ کپ 2024: سابق بھارتی کھلاڑی کا روہت شرما کی کپتان سے متعلق بڑا دعویٰ

    معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں روہت شرما کی کپتانی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر روہت شرما ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلتے ہیں تو ٹیم کی کپتانی کی کمان بھی ان کے سپرد کی جائے گی۔

    سابق بھارتی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اگر آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے بعد ٹیم پلئینگ 11 کا حصہ بن بھی گئے  تو اسٹار بلے باز روہت شرما ہی بھارت کی قیادت کریں گے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر بھارتی کیوں جَل بُھن گئے؟

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں روہت کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، روہت شرما اب کپتان ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی کپتان ہوں گے، اگر وہ ورلڈ کپ کھیلتے ہیں تو کپتان روہت ہی ہوگا ۔

    انہوں نے اپنے تبصرے میں مزید کہا کہ ’ یہ مت سوچیں کہ ہاردیک واپس آنے کے بعد کپتان بن جائیں گے، میں اس بات کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ اگر وہ واپس آئے بھی تو بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • ’روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کیلئے پہلی چوائس ہیں‘

    ’روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کیلئے پہلی چوائس ہیں‘

    روہت شرما بھارت کے تمام فارمیٹس کے کپتان ہیں، وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی قیادت کا بار اپنے کاندھوں پر اٹھائیں گے، جس میں بھارت سمیت 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ہے اور یہ آئندہ سال جون میں کھیلا جائے گا۔ تاہم اس ایونٹ میں کون انڈین ٹیم کی قیادت کرے گا اس حوالے سے چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں۔

    حالیہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں روہت نے اپنی کپتانی سے ماہرین کو کافی متاثر کیا تھا، جہاں ان کی قیادت میں بھارت نے 11 میں سے 10 میچز میں فتح حاصل کی تھی۔ تاہم بدقسمتی سے ان کی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔

    اس حوالے سے ایک بی سی سی آئی آفیشل سے سوال کیا گیا کہ اگر روہت اور ہاردیک دنوں فٹ ہوئے تو آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرے گا۔

    بی سی سی آئی آفیشل نے بلا تردد جواب دیا کہ روہت شرما ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انڈین ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ روہت شرما اب بھی تینوں فارمیٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب تک انھیں کسی بھی فارمیٹ کی کپتانی سے نہیں ہٹایا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے آخری بار 10 نومبر 2022 کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

  • روہت شرما کی اہلیہ کا شوہر سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار!

    روہت شرما کی اہلیہ کا شوہر سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار!

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بہترین کارکردگی اور کپتانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی دلوائی۔

    دائیں ہاتھ کے بلے باز روہت کے کرکٹ کیریئر کو سنوارنے میں اہلیہ ریتیکا کا انتہائی اہم کردار ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کی۔

    روہت شرما کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔

    ریتیکا کا انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”اس لڑکے کے لیے کہ جس نے میری زندگی بدل دی، جس دن سے وہ میری زندگی میں آیا ہے، میرا بہترین دوست، میری پسندیدہ شخصیت اور میری زندگی ہونے کا شکریہ۔۔۔ آپ کے ساتھ زندگی جادو سے کم نہیں۔ مجھے آپ سے بہت محبت ہے۔“ آخر میں انہوں نے روہت شرما کو @rohitsharma45 ٹیگ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما اور ریتیکا سجدیہہ 15 دسمبر 2015 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں نے شادی سے پہلے کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں؟

    روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں؟

    بھارتی کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی مستقبل کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہے۔

    آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں صرف چھ ماہ باقی ہیں۔ اس وقت بھارت میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا دونوں سینئر بیٹر ایونٹ میں شرکت کریں گے یا بی سی سی آئی نے نوجوان پلیئرز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، روہت شرما اور دہلی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں بیتڑ کے ٹی ٹوئنٹی مستقبل پر بات چیت ہوئی ہے۔

    لندن سے زوم کال کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں مبینہ طور پر روہت سلیکٹرز سے پوچھا ہے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا حصہ بنیں؟

    اس دوران میٹنگ میں موجود سیکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ و دیگر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روہت شرما کو ہی آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی قیادت کرنی چاہیے۔

    بھارتی حکام یہ بھی چاہتے ہیں کہ روہت جنوبی افریقہ کے دورے میں بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں۔ تاہم روہت تعطیلات کے بعد دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے واپس آئیں گے۔

  • روہت شرما کپتانی کا فریضہ ہاردک پانڈیا کو سونپ دیں گے، سابق کرکٹر

    روہت شرما کپتانی کا فریضہ ہاردک پانڈیا کو سونپ دیں گے، سابق کرکٹر

    سابق جنوبی افریقی جارح مزاج بیٹر سمجھتے ہیں کہ اگر ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینز میں آگئے تو روہت انھیں کپتانی سونپ دیں گے۔

    اے بی ڈی ویلیرز کو لگتا ہے کہ روہت شرما اگر بھارتی ٹیم کی کی کپتان جاری رکھتے ہیں تو ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینز میں آکر کپتانی کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے سکتے ہیں۔ اس سے روہت پر بوجھ کم ہوجائے گا۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے مسٹر 360 کی عرفیت سے مشہور کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’مجھے ایک مضحکہ خیز احساس ہورہا ہے کہ روہت اپنی جگہ ہاردک کو کپتان بنانے جا رہے ہیں۔ روہت پر ٹیم انڈیا کی کپتانی کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔ شاید وہ اس لیے یہ اقدام کرنا چاہیں۔‘

    اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ویلیرز نے کہا کہ ممبئی انڈینز کے لیے یہ ایک بڑی خبر ہے۔ ہاردک کئی سالوں سے ممبئی کے لیے کافی اہم پلیئر رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پانڈیا کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلنا پسند ہے۔ انھوں نے گجرات ٹائٹنز کے ساتھ ٹرافی جیتی اور پھر اگلے سیزن میں فائنل تک گئے۔ شاید انھیں لگتا ہے کہ یہ ان کا وقت ہے۔

    واضح رہے کہ پچھلے دو سیزن میں آل راؤنڈر ہاردک نے گجرات ٹائٹنز کی قیادت کی تھی، جس میں انھوں نے ایک ٹائٹل جیتا اور دوسرے سیزن میں فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اب اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ گجرات کی ٹیم ممبئی کے ساتھ ان کا تبادلہ کرلے۔