Tag: روہت شرما

  • ’روہت شرما کو پھر سے ہنسنے میں ایک ماہ لگے گا!‘

    ’روہت شرما کو پھر سے ہنسنے میں ایک ماہ لگے گا!‘

    آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں ناکامی کے بعد روہت کافی افسردہ تھے، کرکٹر کی بیٹی چاہتی ہیں کہ اس شکت کو بھلا کر ان کے والد پھر سے مسکرانے لگیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بیٹی سمائرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میڈیا سے کہہ رہی ہیں کہ ’وہ ( ان کے والد روہت شرما) اپنے کمرے میں ہیں، وہ اب پازیٹیو ہیں، ایک ماہ کے اندر وہ پھر سے ہنسیں گے۔‘

    اس ویڈیو میں روہت شرما کی بیٹی سمائرہ اور ان کی اہلیہ ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اسی دوران کسی نے سمائرہ سے پوچھا کہ روہت کیسے ہیں۔ اس پر سمائرہ نے جواب دیا کہ وہ کمرے میں ہیں۔ وہ ٹھیک ہیں۔ ایک مہینے میں وہ پھر سے ہنسیں گے۔

    https://twitter.com/RohitCharan_45/status/1727559983837876322?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1727559983837876322%7Ctwgr%5E212e5ef673be98d60c0e501492d5d8ea835497c9%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.qaumiawaz.com%2Fnational%2Fdaughter-samaira-told-about-the-captain-rohit-sharmas-condition-said-within-a-month-he-will-laugh-again

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینے والے روہت شرما کے لیے اگلا ون ڈے عالمی کپ کھیلنا مشکل نظر آرہا ہے اور شاید اسی سبب وہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر آنسو چھپاتے بھی دکھائی دیے تھے۔

    اس سے قبل روہت 2011 میں عالمی چمپئن بننے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ نہیں تھے۔ اوپنر 36 سال کے ہو چکے ہیں، اس لیے مشکل دکھائی دیتا ہے کہ 2027 میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ تک وہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں موجود ہونگے۔

    واضح رہے کہ 19 نومبر کو کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم اور اس کی عوام کے ارمانوں کو آسٹریلیا نے خاک میں ملا دیا تھا۔ کینگروز نے بھارت کو اس کی سرزمین پر شکستے دیتے ہوئے لگاتار چھٹی بار ورلڈکپ جیتا تھا۔

  • روہت شرما کا مستقبل، بی سی سی آئی کا اہم فیصلہ

    روہت شرما کا مستقبل، بی سی سی آئی کا اہم فیصلہ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ2023 کا اختتام حال ہی میں ہوا ہے، ناقابل یقین حد تک اچھا کھیلنے کے باوجود، فائنل میں خراب کارکردگی کے باعث بھارت ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے میں ناکام رہا۔

    تاہم، روہت شرما کو ٹورنامنٹ میں ان کی کپتانی اور ان کی جانب سے کھیلی گئی نڈر کرکٹ کے لیے سراہا جارہا ہے، تاہم، ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ، بی سی سی آئی حکام مستقبل کے لیے روڈ میپ ترتیب دینے کے لیے بے چین ہیں۔

    جیسا کہ معاملات کھڑے ہیں، بی سی سی آئی حکام روہت شرما کے ساتھ وائٹ بال کرکٹ میں ان کے منصوبوں کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    روہت شرما کو 2021 میں کپتانی سونپی گئی تھی اور ان کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان کو اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد فراہم کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

    اس دوران راہول ڈریوڈ کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا لیکن بھارت دونوں ٹرافیوں میں سے کوئی بھی جیتنے میں ناکام رہا۔

    آسٹریلین کرکٹرز کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے پر ہربھجن نے کیا بیان دیا؟

    ٹائمز آف انڈیا کے قریبی ذرائع کے مطابق، روہت نے پہلے ہی چیف سلیکٹر کو اپنے چند فیصلوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے، کیونکہ آئندہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی واپسی تک، روہت 40 سال کے ہوں گے اور یہ چیز اُن کے حق میں نہیں جاتی۔ تاہم طویل فارمیٹس کے لیے روہت شرما کو تیار کرنا ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے۔

  • ’’روہت شرما 80، 90 سنچریاں اسکور کرنے والوں سے بڑا پلیئر ہے‘‘

    ’’روہت شرما 80، 90 سنچریاں اسکور کرنے والوں سے بڑا پلیئر ہے‘‘

    روہت شرما نے آئی سی سی ورلڈکپ میچز میں بھارتی ٹم کو آچھا آغاز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس پر شائقین ان کی مداح سرائی کررہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف 15 نومبر کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل میں بھی روہت نے یہی کچھ کیا اور بھارتی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے دھوا دھار 47 رنز بنائے۔

    ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے روہت نے بھارت کواچھا آغاز فراہم کیا اور نیوزی لینڈے کے فرنٹ لائن بالرز کی پہلے پاور پلے میں جم کر دھنائی کی۔ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 50 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

    روہت نے 28 گیندوں پر 47 رنز بنائے، تاہم وہ نصف سنچری اسکور کرنے وے پہلے ٹم ساؤتھی کی ایک سلو ڈلیوری پر کیوی کپتان کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

    روہت شرما نے اب تک ورلڈکپ کے 10 میچز میں 55 کی اوسط اور 124.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 550 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز نے ٹورنامنٹ میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

    ہائی پریشر ناک آؤٹ میچ میں بہترین بیٹنگ کرنے پرایکس صارفین نے روہت کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ 45 سنچریاں اسکور کرنے والا شخص 80، 90 سنچریاں اسکور کرنے والوں سے کافی بڑا پلیئر ہے۔ روہت کو کبھی بھی اعداد و شمار کی بنیاد پر نہیں‌ جانچنا چاہیے.

    https://twitter.com/NSGadhavi/status/1724718114901045689?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1724718114901045689%7Ctwgr%5Eb2ff94fc3f33ef68612fa7efd397f339dbf6f4f4%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportskeeda.com%2Fcricket%2Fnews-never-dare-compare-rohit-sharma-basis-numbers-fans-hail-indian-skipper-blistering-29-ball-47-2023-world-cup-semi-final

    ایک صارف نے لکھا کہ اب تک جس طرح ورلڈکپ میں روہت شرما نے بیٹنگ کی ہے وہ بہترین ہے۔ ان کی بیٹنگ دیکھ کر 2011 ورلڈکپ میں ویریندر سہواگ کی بیٹنگ یاد آگئی۔

  • کیا روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ بھی کریں گے؟ ویڈیو وائرل

    کیا روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ بھی کریں گے؟ ویڈیو وائرل

    بھارتی کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے سے قبل نیٹ میں آف اسپن بولنگ کرتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

     بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی کپتان روہت شرما کی نیٹ میں بولنگ کی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں رویندرا جڈیجا کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما اپنے کیرئیر کے آغاز میں باقاعدگی سے بولنگ کرتے تھے، انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 1 وکٹ لی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Team India (@indiancricketteam)

    ساتھ ہی بھارتی کپتان نے کئی انٹرویوز میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کا سفر ایک اسپنر کے طور پر شروع کیا تھا۔

    اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ روہت کل بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کریں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ نیٹ میں صرف پریکٹس کر رہے ہیں۔

    تاہم اس ایکشن سے سوریہ کمار یادو کی ٹیم میں واپسی کے امکان بھی ہے، کیوں کہ اگر روہت شرما اپنے آف اسپن پر بھروسہ کرسکتے ہیں تو اس صورت میں ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریا کو ٹیم میں لیا جاسکتا ہے۔

  • پاک بھارت مقابلہ: شاہین شاہ کا روہت شرما کی وکٹ لینے سے متعلق بیان سامنے آگیا

    پاک بھارت مقابلہ: شاہین شاہ کا روہت شرما کی وکٹ لینے سے متعلق بیان سامنے آگیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو خطرناک قرار دیا ہے۔

    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    میگا ایونٹ کے شروع ہونے سے قبل اسٹار اسپورٹس پر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین  آفریدی نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بھارتی بیٹنگ لائن اپ میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو دباؤ میں رکھنے کا واحد طریقہ روہت شرما کو جلد آؤٹ کرنا ہے۔

    شاہین شاہ نے کہا کہ روہت شرما بھارتی ٹیم کا کپتان ہے، انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے بڑے رنز کیے ہیں، وہ ایک مشکل کھلاڑی ہے اور کسی بھی ٹیم کے کپتان کو آؤٹ کرنے سے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر پریشر آتا ہے۔

    شاہین شاہ نے کہا کہ روہت شرما اس وقت بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے اہم ہے، میں ان کی وکٹ لے کر ٹیم پر پریشر ڈالنے کی کوشش کروں گا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف پریشانی کا شکار رہے ہیں، روہت 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گولڈن ڈک ہوئے، 2022 میں شاہین کی پانچ گیندوں پر چار رنز بنائے جبکہ 2018 کے ایشیا کپ میں روہت نے شاہین کی 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔

    جبکہ حال ہی میں ایشیا کپ 2023  کے میچ میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے صرف چار گیندوں پر دو عظیم ون ڈے بلے بازوں کو کلین بولڈ  کیا تھا جس میں بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما تھے اور دوسری بلے بار سابق کپتان ویرات کوہلی تھے۔

  • روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

    روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق مایہ ناز بیٹر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 272 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

    کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ہاردک پانڈیا نے دو، شردل ٹھاکر اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    کپتان روہت شرما افغانستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں انہوں نے 19 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

    اس سے قبل بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ کی 44 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    سری لنکا کے سابق بیٹر کمار سنگارا نے 35 اننگز میں 5 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے 5 سنچریاں اسکور کرنے کے لیے 42 اننگز کا سہارا لیا۔

    علاوہ ازیں روہت شرما نے افغانستان کے خلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر  سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    کرس گیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 553، پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 476، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم نے 398 چھکے مارے۔

  • مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کی کپتانی کا کوئی موازنہ نہیں!

    مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کی کپتانی کا کوئی موازنہ نہیں!

    بھارت کےسابق کپتان ایم ایس دھونی کے اسکول کوچ گیشو رنجن بنرجی کا ماننا ہے کہ روہت شرما فیلڈ میں سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر لیجنڈ وکٹ کیپر سے ان کا کوئی موازنہ نہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی میں جو قائدانہ صلاحیتیں تھیں وہ شاید ہی بھارت کے کسی اور کرکٹر میں موجود ہو۔ اس لیے ان کے اور موجودہ کپتان کے درمیان موازنہ درست نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دھونی کے اشاروں پر بولرز بولنگ کرتے تھے۔ وکٹ کے پیچھے ان کی نگاہیں اتنی تیز ہوتی تھیں کہ وہ مخالف پلیئرز کے ارادوں کا اندازہ لگا لیتے تھے۔

    گیشو رنجن نے کہا کہ بھارتی ٹیم کافی متوازن ہے تاہم عالمی کپ میں اسپنر اکشر پٹیل کی کمی محسوس ہوگی کیوں کہ وہ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی کپ کے میزبان کے طور پر بھارت پر دباؤ بھی ہوگا مگر یہ کئی طریقے سے بھارت کے لیے فائدہ مند بھی ہوگا۔

    بنرجی کے مطابق وہ موجودہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم کو دیکھتے ہیں۔ بھارت کو میزبان ہونے کا فائدہ ملے گا اور وہ تیسری بار ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرسکتا ہے۔

  • موٹے تیز بھاگنا! یوراج نے روہت شرما کو ایسا کیوں کہا؟

    موٹے تیز بھاگنا! یوراج نے روہت شرما کو ایسا کیوں کہا؟

    سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھوں نے روہت کو موٹا قرار دیتے ہوئے تیز بھاگنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کے لیے 2010 میں آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ ایشیا کپ کے دوران پھر سے وائرل ہورہی ہے۔ روہت اس وقت اسٹارز سے بھری بھارتی ٹیم میں بطور مڈل آرڈر بلے باز کھیلتے ہوئے اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

    23 جون 2010 کو سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل سے قبل روہت نے سابقہ ٹوئٹر اور موجود ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایشا کپ فائنل کے لیے ابھی پریکٹس کرکے لوٹا ہوں مجھے اور ٹیم کو فائنل کے لیے نیک تمناؤں سے نوازیں‘۔

    روہت اور یوراج چونکہ شروع دنوں سے ہی اچھے دوست ہیں، اس لیے موجودہ کپتان کی اس پوسٹ پر یوراج سنگھ نے کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’گڈ لک موٹے تیز بھاگنا‘۔

    واضح رہے کہ اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی تھے، ان کی قیادت میں ٹیم سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

  • پاک بھارت میچ کا دباؤ، روہت شرما نے کیمرہ مین کو ویڈیو بنانے سے روک دیا

    پاک بھارت میچ کا دباؤ، روہت شرما نے کیمرہ مین کو ویڈیو بنانے سے روک دیا

    پاکستان اور بھارت کے دمیان میچوں میں کھلاڑی کس قدر دباؤ میں ہوتے ہیں اس کا اندازہ روہت شرما کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں انھوں نے کیمرہ مین کو ویڈیو بنانے سے روک دیا۔

    روہت شرما اور شبمن گجل جس دوران کریز پر موجود تھے بارش ہوئی گئی اور دونوں ٹیموں کو ڈگ آئوٹ میں واپس آنا پڑا، پویلین میں بیٹھنے کے دوران ایک کیمرہ مین روہت شرما کی ویڈیو بنا رہا تھا، بھارتی بیٹرز نے ہاتھ کے اشارے سے اسے ایسا کرنے سے منع کردیا۔

    روہت ویڈیو میں کچھ ناخوش نظر آرہے ہیں جب کہ ان کے چہرے سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی کپتان میچ کے باعث دباؤ میں ہیں۔

    https://twitter.com/12th_khiladi/status/1697918368593092797?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1697918368593092797%7Ctwgr%5E1848c8355c03e47461ae25e0ee5652b709f30243%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.crictracker.com%2Fcricket-news%2Frohit-asks-cameraman-to-not-film%2F

    پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث ایک مرحلے پر انڈیا کے 66 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ تھے مگر پھر ایشن کشان اور ہاردک پانڈیا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹیز اسکور کیں اور بھارت ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان سری لنکا کے شہر کیندی میں ایشیا کپ 2023 کے ایم میچ میں مدمقابل ہیں، تاہم بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی جس کی وجہ سے کئی بار میچ بھی روکنا پڑا۔

  • میری اور روہت کی اوپننگ شراکت ورلڈ کپ میں اہم ہوگی، شبمن گِل

    میری اور روہت کی اوپننگ شراکت ورلڈ کپ میں اہم ہوگی، شبمن گِل

    نوجوان ہندوستانی بلے باز شبمن گل کا خیال ہے کہ روہت شرما کے ساتھ ان کی اوپننگ شراکت اکتوبر اور نومبر میں ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ مہم میں اہم ہوگی۔

    یاد رہے کہ شبمن گل اور روہت شرما کی جوڑی ون ڈے کرکٹ میں نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، اس جوڑی نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 میچز کے دوران 76.11 کی اوسط سے 685 رنز جوڑے ہیں۔

    شبمن گِل کا آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روہت شرما کھلاڑیوں کو مکمل آزادی سے کھیلنے کا اختیار دیتے ہیں، کہ وہ جس بھی طرح سے چاہیں اپنا کھیل پیش کریں۔

    شبمن گل نے کہا کہ انہیں روہت شرما کے ساتھ اننگ کا آغاز کرنا بہت اچھا لگتا ہے، خاص طور پر یہ جانتے ہوئے کہ ساری توجہ ان پر ہے، وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بلے باز اپنے آپ کو ظاہر کریں۔

    شبمن گل نے 50 اوور کے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، 27 میچوں میں ان کی اوسط 62.47 رہی ہے۔ بھارتی بیٹر نے چار سنچریاں بھی اسکور کی ہیں جن میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔

    دوسری طرف، ون ڈے میں، روہت شرما کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں، وہ اپنے شاندار کیریئر میں متعدد ریکارڈز قائم کر چکے ہیں۔