Tag: روہت شرما

  • پاکستان سے پہلے بنگلادیش کے میچ پر فوکس ہے، روہت شرما

    پاکستان سے پہلے بنگلادیش کے میچ پر فوکس ہے، روہت شرما

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ایک، ایک میچ پر فوکس کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کے خلاف پہلے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی پاکستان سے پہلے بنگلادیش کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز ہے، کامیابی کے لیے 2 سے 3 کھلاڑیوں کو اسکور کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے تمام ٹورنامنٹس میں ہر ٹیم ایونٹ جیتنے کا سوچ کر آتی ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ بھارتی ٹیم متوازن ہے، اسپنر اور آل راؤنڈر کا کمبی نیشن ہے، ہر گراؤنڈ کی اپنی کنڈیشن اورچیلنجز ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ کل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ 23 مارچ کو بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • ’’ان سوئنگ یارکر مارکر آپ پیر توڑنے کی کوشش کررہے تھے‘‘ روہت کی ویڈیو وائرل

    ’’ان سوئنگ یارکر مارکر آپ پیر توڑنے کی کوشش کررہے تھے‘‘ روہت کی ویڈیو وائرل

    چیمپئنزٹرافی کے لیے نیٹس میں تیاری کرتے ہوئے روہت شرما کو لیفٹ آرم پیسر کی ان سوئنگ یارکرز نے بہت زیادہ مشکلات میں ڈال دیا۔

    بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر کے خلاف ہمیشہ ہی مشکلات کا شکار رہے ہیں، اس بار انھیں ایک اور بائیں ہاتھ کے بولر نے مشکلات میں ڈالا، محمد عامر اور روہت شرما پانچ انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئے اور تمام میچز میں روہت عامر کے سامنے کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے۔

    آئی سی سی ایونٹ کے لیے ٹریننگ سیشن کے بعد روہت شرما نے لوکل لیفٹ آرم فاسٹ بولر اویس احمد کی ان سوئنگ یارکرز کی دل کھول کر تعریف کی اور انھیں کھیلنے میں اپنی مشکلات کا اعتراف کیا۔

    ون ڈے ٹیم کے بھارتی قائد کا اویس احمد کے بارے میں کہنا تھا کہ ’کلاس بولر ہے، آپ ہمارے جوتے۔۔۔ پیر توڑنے کی کوشش کررہے تھے ان سوئنگ یارکر مار کر، بڑھیا بھائی بڑھیا۔

    روہت شرما نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مزید کہا کہ ’آپ لوگ ہماری یہاں مدد کررہے ہیں بہت اچھا لگا، شکریہ‘۔

    خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا سب سے اہم مقابلہ 23 فروری کو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

  • روہت شرما کو آئندہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، بورڈ آفیشل کا انکشاف

    روہت شرما کو آئندہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، بورڈ آفیشل کا انکشاف

    بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما کو آئندہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جائے گا، اس بات کا انکشاف بی سی سی آئی آفیشل نے کیا۔

    خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ میچز میں مزید شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے، اس وقت جسپریت بمراہ جو نامزد ٹیسٹ نائب کپتان ہیں اس سال جون جولائی میں دورہ انگلینڈ میں قیادت کے فرائض سنبھالیں گے۔

    بھارتی کرکٹ آفیشل نے بتایا کہ بمراہ کے حوالے سے بتایا کہ ابھی انھوں نے پوری طرح سے بولنگ شروع نہیں کی ہے اور جو لوگ جانتے ہیں انھیں پتا ہوگا کہ اتنے کم وقت میں میچ فٹ ہونا بہت مشکل ہے۔

    روہت شرما نے ون ڈے میں یہ اہم اعزاز حاصل کر لیا

    انھوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی طرف سے میچ کھیلنے کے لیے واپس آ سکتے ہیں اور پھر انگلینڈ میں بھارت کی قیادت کر سکتے ہیں

    بھارتی ذرائع ابلاغ نے آفیشل کے حوالے سے مزید بتایا کہ بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما کو دوبارہ ٹیسٹ میچز کے لیے منتخب کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی کپتان آسٹریلیا میں بورڈ گواسکر ٹرافی کے دوران بری طرح ناکام رہے تھے اور انھیں آخری ٹیسٹ سے ڈراپ بھی کردیا گیا تھا، ان کی جگہ پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔

    انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز میں ناکام رہنے والے بھارتی کپتان روشت شرما نے آخری ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

  • روہت شرما نے ون ڈے میں یہ اہم اعزاز حاصل کر لیا

    روہت شرما نے ون ڈے میں یہ اہم اعزاز حاصل کر لیا

    بھارتی کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا اور وہ دنیا کرکٹ کے بڑے کرکٹرز کے منفرد کلب میں شامل ہوگئے۔

    روہت شرما گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جب میدان میں اترے تو وہ بطور بھارتی قائد ان کا 50 واں میچ تھا۔

    یہ میچ کھیل کر وہ دھونی، اظہر الدین، گنگولی اور ٹنڈولکر جیسے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے 50 سے زائد میچوں میں اپنی ٹیم کی قیادت کی ہے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے آٹھویں بھارتی قائد ہیں۔

    بھارت کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان ایم ایس دھونی سب سے زیادہ میچوں میں قیادت کرنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے بطور قائد ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔ محمد اظہر الدین 174 میچوں میں قیادت کر کے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

    سارو گنگولی نے 146، ویرات کوہلی نے 95، راہول ڈریوڈ نے 79، کپل دیو نے 74 اور سچن ٹنڈولکر نے 73 ون ڈے میچوں میں بلیو شرٹس کی قیادت کی ہے۔

    روہت شرما نے 50 ون ڈے میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 36 میچوں میں فتح حاصل کی اور ان کی جیت کا تناسب 72 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کے لیے 15 فروری کو دبئی روانہ ہوگی۔ میگا ایونٹ میں وہ اپنے سفر کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے 20 فروری کو کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/saeed-anwar-on-success-of-hashim-amla-inzimam-and-muhammad-yousuf/

  • بہت جلد بھارتی ٹیم کوہلی اور روہت کے بغیر کھیلے گی، سابق کرکٹر کی پیشگوئی

    بہت جلد بھارتی ٹیم کوہلی اور روہت کے بغیر کھیلے گی، سابق کرکٹر کی پیشگوئی

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے پیشگوئی کی ہے کہ بہت جلد بھارتی کرکٹ ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما موجود نہیں ہونگے۔

    بھارتی کرکٹ کے دو سپراسٹارز جو ماضی میں ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے، اب ان کے پاس اپنے ملک کی خدمت کے لیے زیادہ وقت نہیں بچا کیوں کہ دنوں آؤٹ آف فارم ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کو پہنچ رہے ہیں، کوہلی 36 جبکہ روہت 37 سال کے ہوچکے ہیں۔

    دونوں اس وقت جس طرح کی بری فارم سے دوچار ہیں کرکٹ ماہرین اورشائقین سمجھتے ہیں کہ اب دونوں کی ریٹائرمنٹ زیادہ دور نہیں ہے، انگلینڈ کے خلاف روہت صرف 2 رنز بناسکے جبکہ کوہلی ان فٹ ہونے کے باعث یہ میچ نہیں کھیل سکے۔

    سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا کہ کل میڈیا سے بات چیت کے دوران بھی میں نے کہا تھا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی انسان ہیں وہ بھی ناکام ہو سکتے ہیں۔

    پیٹرسن نے کہا کہ یہ جدید دور کے عظیم کھلاڑی ہیں لیکن ایک وقت آئے گا جب جلد ہی کوئی ویرات کوہلی کوئی روہت شرما بھارتی ٹیم میں نہیں ہوگا، یہ بھارتی کرکٹ کے لیے ایک افسوسناک دن ہو گا۔ اس ابھی ان کی کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ انجوائے کریں۔

    اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ کوہلی اور روہت کےلیے کہہ چکے ہیں کہ آپ کبھی بھی گیم سے بڑے نہیں ہوسکتے، نہ ہی سر ویوین رچرڈز نہ ہی سر ڈان بریڈمین وہ کبھی بھی کرکٹ سے بڑے نہیں رہے اور نہ ہی کوئی پلیئر کرکٹ سے بڑا بن سکتا ہے۔

  • روہت شرما تم ٹیم پر بوجھ بن چکے ہو، پلیز ریٹائر ہوجاؤ، بھارتی شائقین کی التجا

    روہت شرما تم ٹیم پر بوجھ بن چکے ہو، پلیز ریٹائر ہوجاؤ، بھارتی شائقین کی التجا

    بھارتی کرکٹ شائقین نے کپتان روہت شرما کے پھر سے ناکام ہونے پر کہا ہے کہ وہ ٹیم پر بوجھ بن چکے ہیں، پلیز ریٹائر ہوجائیں۔

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھی روہت شرما بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور 7 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے جس پر شائقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین انھیں جی بھر کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کررہےہ ہیں۔

    روہت شرما نے انگلش بولر ثاقب محمود کی بال کو فلک کرنے کی کوشش کی، تاہم بال ان کے بلے سے ٹاپ ایج لگتے ہوئے ہوا میں بلند ہوئی اور لیام لیونگسٹن نے کیچ تھام لیا۔

    روہت 2024-25 کے سیزن کے دوران تمام فارمیٹس میں 6، 5، 23، 8، 2، 52، 0، 8، 18، 11، 3، 6، 10، 3، 9 اور 2 رنز اسکور کرپائے ہیں، 10.37 کی اوسط سے 16 اننگز میں مجموعی طور پر انھوں نے صرف 166 رنزبنائے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے لوگوں نے لکھا کہ روہت شرما تم ٹیم پر بوجھ بن چکے ہو، پلیز ریٹائر ہوجاؤ، کئی صارفین نے ان کی فارم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے روہت شرما کے لیے کسی رحم دلی کا مظاہرہ نہیں کیا اور انھیں کھری کھری سنائی کئی صارفین نے ان سے فوری ریٹائرمنٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

    خیال رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا بلا نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی رنز اگلنا بھول گیا ہے وہ فارم بحال کرنے ڈومیسٹک کھیلنے گئے تھے لیکن وہاں بھی 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ممبئی اور جموں و کشمیر کے درمیان رانجی ٹرافی کے مقابلے کے دوران صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    2015 کے بعد اپنا پہلا رانجی ٹرافی میچ کھیلنے والے روہت شرما جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر کی باؤنسرز سئے پریشان نظر آئے اور 19 گیندوں پر 3 رنز بنا کر فاسٹ بولر عمر نذیر کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

  • روہت شرما نے سنیل گواسکر کے خلاف شکایت درج کروادی

    روہت شرما نے سنیل گواسکر کے خلاف شکایت درج کروادی

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے تنقید کا نشانہ بنانے پر سابق کرکٹر سنیل گواسکر کے خلاف بی سی سی آئی میں شکایت درج کروادی۔

    بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا مایوس کن رہا اور بارڈر گواسکر ٹرافی روہت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی کیونکہ وہ بیٹنگ میں بھی بری طرح ناکام رہے اور ان کو سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ تنقید کرنے والوں میں کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھی شامل تھے۔

    تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ روہت شرما نے گواسکر کے خلاف کرکٹ کی سپریم گورننگ باڈی، بی سی سی آئی کے پاس باضابطہ شکایت درج کروادی ہے۔

    واضح رہے کہ روہت شرما بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران اپنے تین ٹیسٹ میچوں میں چھ کی معمولی اوسط سے صرف 31 رنز بناسکے تھے۔

    یہ پڑھیں: سنیل گواسکر نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی کلاس لے لی

    سنیل گواسکر نے روہت کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگایا اور وہ ان کے سڈنی ٹیسٹ سے باہر بیٹھنے کے انتخاب سے بھی خوش نہیں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ روہت شرما کو کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور دوسروں کو قیادت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

    روہت شرما نے تنقید کرنے پر شکایت کرنے کے لیے بی سی سی آئی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، روہت شرما نے کہا کہ اس انداز میں تنقید کرنا ضروری نہیں ہے اسی لیے انہوں نے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما فارم بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ رانجی ٹرافی کھیل رہے ہیں لیکن وہاں بھی وہ دونوں اننگز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

  • سوریا کمار اسٹمپ سے کیوں ڈرتے ہیں؟ بیٹر نے دلچسپ وجہ بتادی

    سوریا کمار اسٹمپ سے کیوں ڈرتے ہیں؟ بیٹر نے دلچسپ وجہ بتادی

    بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو میچ کے دوران اسٹمپ مائیک سے دور رہتے ہیں، اس کی انھوں نے دلچسپ وجہ بیان کی ہے۔

    سوریہ کمار کے پیشرو روہت شرما میچ کے دوران اسٹمپ مائیک پر اپنے تبصروں کے لیے جانے جاتے ہیں، مداح ان کی اس حرکت سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں جبکہ ان کے کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے بھی نظر آتے ہیں۔

    ان کی سب سے مشہور اسٹمپ مائیک کلپ میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ ساتھی پلیئر پر میچ کے دوران برس رہے تھے کہ ’گارڈن میں گھوم رہے ہو کیا‘، روہت میچ کے دوران سست فیلڈنگ پر یہ جملے کہتے نظر آئے تھے۔

    سوریہ کمار سے حال ہی میں پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹر اب بھی باغ میں گھومتے ہیں، اب جب کہ روہت ریٹائر ہو چکے ہیں، سوریا کمار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے فیلڈرز پر گھومنے پھرنے پر پابندیاں نہیں لگاتے کیونکہ اب کوئی ایسا نہیں کرتا۔

    سوریہ کمار نے یہ بھی بتایا کہ جتنا ہو سکتا ہے وہ میچ کے دوران اسٹمپ مائک سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، بھارتی ٹی ٹوئنٹی کپتان کے مطابق کسی کی خاصیت ان کے پاس ہی رہنی چاہیے۔

    بھارتی جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ میں اسٹمپس سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں اگر یہ کسی کی خاصیت ہے، پھر یہ بہتر ہے کہ یہ صرف اس شخص کے ساتھ رہے۔

    خیال رہے کہ روہت شرما میں چیزوں کو بھول جانے کا رجحان بہت زیادہ ہے اور وہ بات چیت کے لیے (یہ-وہ) الفاظ کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں،

    سوریہ کمار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روہت کے بات کرنے کے منفرد انداز سے واقف ہیں؟ ممبئی کے بلے باز نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ہاں جب وہ ہم گھومتے رہتے ہیں گارڈن میں وہ سننے کو مل ہی جاتا ہے۔

  • رانجی ٹرافی میں روہت شرما امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

    رانجی ٹرافی میں روہت شرما امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

    رانجی ٹرافی میں روہت شرما امپائر سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما تقریباً نو سال بعد رانجی ٹرافی کھیلنے گئے کیونکہ وہ اپنی فارم بحال کرسکیں لیکن وہاں بھی وہ امپائر سے الجھ پڑے۔

    روہت شرما پہلی اننگز میں کریز پر آئے جموں و کشمیر کے خلاف صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    ممبئی کی دوسری اننگز میں روہت شرما کریز پر سیٹ نظر آئے اور انہوں نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور یشسول جیسوال کے ساتھ 54 رنز کی شراکت قائم کی۔

    تاہم وہ ایک بلند و بالا شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔

    روہت شرما شاٹ کھیلنے جاہی رہے تھے کہ گیند بلے کے اندرونی کنارے کو لگ کر مڈ وکٹ کی طرف چلی گئی جہاں فیلڈر نے کیچ پکڑنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

    روہت شرما کی مختصر اننگز کی خاص بات امپائر کے ساتھ ان کی بحث تھی کیونکہ امپائر نے بولنگ سائیڈ کی شکایت پر گیند کو تبدیل کردیا تھا۔

    رانجی ٹرافی کے دوسرے ہاف میں یہ واقعہ پیش آیا، جموں و کشمیر کے کھلاڑی امپائر کے پاس گیند کو لے کر گئے اور اسے تبدیل کرنے کا کہا۔

    جیسے ہی امپائر نے نئی گیندین لانے کا کہا تو روہت شرما نان اسٹرائیکر اینڈ پر آن فیلڈ امپائر سے بحث کرنے لگے تاہم ان کی ناراضگی کے باوجود میچ آفیشلز نے گیند کو ناکارہ سمجھا اور تبدیل کردیا۔

    واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے قومی ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے ڈومیسٹک کھیلنا لازمی قرار دیا ہے جس کے بعد روہت شرما، شبھمن گل، رشبھ پنت سمیت کئی کھلاڑی رانجی ٹرافی میں واپس آگئے ہیں۔

  • بھارتی ڈومیسٹک بولر نے روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے بعد کیا کہا؟

    بھارتی ڈومیسٹک بولر نے روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے بعد کیا کہا؟

    جموں کشمیر کے پیسر عمر نذید نے رانجی ٹرافی کے میچ میں ممبئی کے بیٹر اور بھارتی کپتان روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    ممبئی کے خلاف رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ گروپ اے کے میچ میں کشمیر کے بولر نے پہلے دن ممبئی کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 41 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں روہت شرما کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی، روہت 2015 کے بعد پہلی بار یہ ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔

    عمر نذید نے روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں پہلا خیال یہی تھا کہ میں جشن نہیں مناؤں گا کیوں کہ میں روہت شرما کا فین ہوں اور میں نے ان کی وکٹ لینے کے بعد کوئی جشن نہیں منایا۔

    اس دن کے کھیل کے اختتام پر بھارتی پیسر نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وہ بہت بڑے کھلاڑی ہیں بھلے میں نے انھیں آؤٹ کردیا ہو، میں روہت شرما کا بہت بڑا مداح ہوں۔

    خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بلا رنز اگلنا بھول گیا ہے وہ فارم بحال کرنے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے گئے لیکن وہاں بھی پہلی اننگز میں صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما کے 17 فروری کو پاکستان آنے کا امکان

    بھارتی ٹیم کے کپتان گزشتہ روز ممبئی اور جموں و کشمیر کے درمیان رانجی ٹرافی کے مقابلے کے دوران اپنی کھوئی فارم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    2015 کے بعد اپنا پہلا رانجی ٹرافی میچ کھیلنے والے روہت شرما جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر کی باؤنسرز کھیلتے ہوئے پریشان نظر آئے اور 19 گیندوں پر 3 رنز بنا کر وہ فاسٹ بولر عمر نذیر میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔