Tag: روہت شرما

  • ’کرائے بے بی‘۔۔ روہت شرما بھی آسٹریلوی میڈیا کا شکار بن گئے

    ’کرائے بے بی‘۔۔ روہت شرما بھی آسٹریلوی میڈیا کا شکار بن گئے

    آسٹریلوی اخبار دی ویسٹ نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ان کی مایوسی دیکھ کر ’کرائے بے بی‘ کا نام دے دیا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر کے عنوان میں تحریر تھا ’معجزہ‘ اور ساتھ ہی نیچے سابق کپتان ویرات کوہلی کو ’کلاؤن‘ (مسخرہ) اور کپتان روہت شرما کو ’کرائے بے بی‘ یعنی روتا ہوا بچہ قرار دیا گیا۔

    ایسے پوسٹرز جاری کرنے کا سلسلہ آسٹریلوی میڈیا اور اخبارات کی جانب سے کئی دنوں سے جاری ہے۔

    ویسٹ آسٹریلین اخبار نے گزشتہ روز یشوی جیسوال کے تین کیچز چھوڑنے کے بعد روہت شرما کے ردعمل پر انہیں ’کرائے بے بی‘ کا لقب دیا۔

    بات یہیں ختم نہیں ہوئی اتوار کے روز آسٹریلیا کے ایک اور اخبار نے بلے باز سیم کونٹساس کا حوالہ دیتے ہوئے ہیڈلائن لگائی کہ ’ویرات میں تمہارا باپ ہوں‘۔

    کوہلی کو آسٹریلوی میڈیا نے مسخرہ قرار دیدیا

  • ’بس اب زور نہیں لگ رہا‘ بمراہ نے اوور کروانے سے انکار کردیا

    ’بس اب زور نہیں لگ رہا‘ بمراہ نے اوور کروانے سے انکار کردیا

    بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے روہت شرما کو اوور کروانے سے انکار کردیا۔

    میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، 340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

    جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز  میں 24.4 اوورز کروائے جبکہ میچ میں انہوں نے 53.2 اوور کیے جو ان کی ایک ٹیسٹ میچ میں کروائے گئے اوورز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    تاہم چوتھے روز آسٹریلیا کی 91 رنز پر 6 وکٹیں گر گئی تھیں اور بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں اس دوران کپتان روہت شرما نے ان سے کہا کہ ایک اوور اور کروادو جس پر بمراہ نے کہا کہ ’بس ابھی، نہیں لگ رہا ہے زور۔‘

                جسپریت بمراہ کی اوور کروانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

  • ’روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرتے تو میرے لیے سرپرائز ہوگا‘

    ’روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرتے تو میرے لیے سرپرائز ہوگا‘

    بھارت کے اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے روہت شرما سے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی وکرانت گپتا نے روہت شرما کے مستقبل کے بارے میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے درمیان ان سے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرتے تو یہ میرے لیے سرپرائز ہوگا۔

    وکرانت گپتا نے کہا کہ بچہ بچہ آکر بول رہا ہے تو اب روہت شرما کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے آپ ون ڈے تو کھیل ہی رہے ہیں، ایشون کو دیکھیں وہ واپس آگئے اور اب نیا رول تلاش کریں گے۔

    واضح رہے کہ روہت شرما سے متعلق یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز ہندوستانی کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب رنز نہیں آتے ہیں تو ڈریسنگ روم میں کپتان کی عزت کم ہونے لگتی ہے، کرکٹ میں کوئی بھی زندگی بھر کپتان نہیں رہتا۔

    روہت شرما نے چار اننگز میں صرف 22 رنز بنائے ہیں جن میں 3، 6، 10 اور 3 رنز شامل ہیں، میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں روہت کو پیٹ کمنز نے 3 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

    سنیل گواسکر نے بھی پیش گوئی کی کہ اگر روہت شرما کی فارم آئندہ میچوں میں بحال نہ ہوئی تو وہ عہدہ چھوڑ سکتے ہیں، اگر روہت میلبرن اور سڈنی میں فلاپ ہوجاتے ہیں تو وہ استعفیٰ دے دیں گے اور سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔

  • ’اوئے گلی کرکٹ کھیل رہا ہے کیا‘ روہت شرما نے یشسوی جیسوال کو جھاڑ دیا، ویڈیو وائرل

    ’اوئے گلی کرکٹ کھیل رہا ہے کیا‘ روہت شرما نے یشسوی جیسوال کو جھاڑ دیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کی اننگز کے دوران یشسول جیسوال کو جھاڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنالیے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 116 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

    بھارت کا اسکور 358 رنز تک پہنچانے میں نتیش کمار ریڈی نے اہم کردار ادا کیا اور اپنی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ محمد سراج بھی دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    واشنگٹن سندر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یشسوی جیسوال نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما 3، ویرات کوہلی 36 اور رشبھ پنت 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے تین، تین شکار کیے، نیتھن لائن دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

    تاہم دوسرے روز آسٹریلیا کی اننگز کے دوران روہت شرما کی یشسوی جیسوال سے کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ جیسوال کو ڈانٹ رہے ہیں۔

    مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ کی پارٹنر شپ بھارت کے لیے درد سر بنی ہوئی تھی، جیسوال فیلڈنگ کرتے ہوئے بیٹسمین کے اسٹروک کھیلنے سے قبل ہی اچھل دیے جس پر روہت شرما نے کہا کہ ’اوئے جسو گلی کرکٹ کھیل رہا ہے کیا؟ تب تک مت اٹھ جب تک وہ بال کھیل نہ لے، نیچے بیٹھے رہے۔‘

  • کیا روہت شرما ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

    کیا روہت شرما ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں مشکل وقت کا سامنا کررہے ہیں،آسٹریلیا کے خلاف جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان کی خراب کارکردگی کے باعث شائقین کرکٹ بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

    ہندوستانی کپتان نے آسٹریلیا کے اس دورے کے دوران بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے چار اننگز میں 5.50 کی خراب اوسط سے صرف 22 رنز بنائے ہیں۔

    انہوں نے ہندوستان کے لیے اپنے آخری 8 ٹیسٹ میچوں کے دوران 14 اننگز میں 11.07 کی اوسط سے مجموعی طور پر 155 رنز بنائے ہیں جس میں صرف ایک نصف سنچری شامل ہے۔

    بھارتی کپتان کی جانب سے خراب ترین پرفارمنس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دورہ آسٹریلیا کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے، حال ہی میں بھارت کے تجربہ اسپنر روی چندرن ایشون بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

    اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر سنیل گواسکر بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ روہت شرما جلد بھارتی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور اپنے عہد کے جانے مانے بیٹر سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر روہت شرما کارکردگی نہ دکھا پائے تو پھر وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔

    گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں بھی روہت شرما کا بلا نہ چلا اور وہ پرفامنس دکھانے میں ناکام رہے تو روہت سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ وہ کپتانی سے خود دستبردار ہو جائیں گے۔

    شاہین آفریدی بی پی ایل کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئے

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ تو یقینی ہے کہ موجودہ بھارتی کپتان آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، تاہم اگر یہاں بھی وہ رنز نہیں بناپاتے تو میرا خیال ہے وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔

  • روہت شرما جلد کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے، سابق کرکٹر کا دعویٰ

    روہت شرما جلد کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے، سابق کرکٹر کا دعویٰ

    بھارت کے سابق کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر سنیل گواسکر نے دعویٰ کیا ہے کہ روہت شرما جلد بھارتی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور اپنے عہد کے جانے مانے بیٹر سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ٹیسٹ میچز میں اگر روہت شرما کارکردگی نہ دکھا پائے تو پھر وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔

    گواسکر کا کہنا تھا کہ اگر میلبرن اور سڈنی ٹیسٹ میں بھی روہت شرما کا بلا نہ چلا اور وہ پرفامنس دکھانے میں ناکام رہے تو روہت سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ وہ کپتانی سے خود دستبردار ہو جائیں گے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ تو یقینی ہے کہ موجودہ بھارتی کپتان آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، تاہم اگر یہاں بھی روہت شرما رنز نہیں بناپاتے تو میرا خیال ہے وہ کپتانی چھوڑ دیں گے۔

    ’سر میں کچھ ہے‘ روہت شرما نے آکاش دیپ کو جھاڑ پلا دی

    انھوں نے کہا کہ روہت ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں اور وہ اس بات کو پسند نہیں کریں گے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم پر ایک بوجھ بن جائیں۔

    اس وقت روہت شرما بدترین فارم سے دوچار ہیں اور انھوں نے اپنے آخری 13 ٹیسٹ اننگز میں صرف 152 رنز بنائے ہیں جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید ہو رہی ہے اور قیادت کی اہلیت پر بھی اب سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا میں نہ صرف روہت کا بلا خاموش ہے بلکہ ان کی کپتانی بھی واجبی سی ہے، بمراہ کی قیادت میں جس ٹیم نے آسٹریلیا کوشکست دی تھی، اس ٹیم کو آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں ہرایا اور تیسرا ٹیسٹ بارش کی بدولت ڈرا ہوا۔

  • ’میں رک گیا تھا یار‘ روہت شرما اور کے ایل راہول کی ویڈیو وائرل

    ’میں رک گیا تھا یار‘ روہت شرما اور کے ایل راہول کی ویڈیو وائرل

    برسبین ٹیسٹ میں بھارتی کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول کی بیٹنگ کے دوران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت نے کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں کینگروز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 198 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کی سنچریوں کی بدولت 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

    آکاش دیپ 27 اور جسپریت بمراہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک نے تین جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    کے ایل راہول نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما 10 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا نشانہ بنے۔

    تاہم چوتھے اوور میں مچل اسٹارک بولنگ کررہے تھے کے ایل راہول نے گیند کو روکا اور سنگل لینے کے لیے دوڑ پڑے لیکن روہت شرما بھاگتے ہوئے بیچ میں رکے اور پھر بمشکل کریز پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور رن آؤٹ ہوتے بچے۔

    رنز مکمل کرنے کے بعد روہت شرما نے کے ایل راہول سے کہا کہ ’میں رک گیا تھا یار‘ ان کی یہ گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی جو وائرل ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور دونوں ٹیموں کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جیت لازمی درکار ہے۔

  • روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم خبر

    روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم خبر

    بھارتی کپتان روہت شرما کے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ان کے اظہار سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آؤٹ ہونے کے بعد ڈگ آؤٹ کے نزدیک اپنے گلوز کو پھینک دیا، جس کے بعد کرکٹ شائقین نے ان کے ریٹائر ہونے کی قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔

    بھارتی کپتان پہلی اننگرز میں 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ وہ اس سیریز کے دوران اب تک کوئی بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

    بھارتی کپتان کی ٹیسٹ سیریز میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث ان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل گابا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھارتی کپتان نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کو جھاڑ پلادی تھی۔

    گابا میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران مسلسل رنز بننے پر روہت فاسٹ بولر آکاش دیپ پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے اور ان کی گفتگو اسٹمپ مائیک میں ریکارڈ ہوگئی۔

    روہت نے آکاش دیپ کو وکٹ حاصل کرنے کے لیے بلایا لیکن انہوں نے وائیڈ بال کی جو سیدھی وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں میں گئی۔کپتان اس پر خوش نظر نہیں آئے اور آکاش کو کہنے لگے کہ ’سر میں کچھ ہے۔‘

  • جسپریت بمراہ اور روہت شرما میں کون بہتر کپتان ہے؟

    جسپریت بمراہ اور روہت شرما میں کون بہتر کپتان ہے؟

    آسٹریلیا کے سابق کرکٹر سائمن کیچ نے کہا ہے کہ روہت شرما کے مقابلے میں جسپریت بمراہ نے بحیثیت کپتان بولرز کو بہتر انداز میں استعمال کیا۔

    ایک پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کینگرو بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے باقاعدہ کپتان روہت شرما کو زیادہ فعال ہونے کی ضرورت ہے، برسبین میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں انھیں ایک کپتان کی حیثیت سے زیادہ مستعدی دکھانا ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ جب آپ دونوں نتائج کا موازنہ کرتے ہیں، ظاہر ہے پرتھ میں، روہت شرما نہیں کھیل رہے تھے اور میں نے سوچا بمراہ کی کپتانی کیسی ہوگی اور خاص طور پر وہ بولر ہیں۔

    جسپریت بمراہ نے کپتان کے طور پر گیند بازوں کا استعمال جس طرح کیا وہ اس سے کہیں زیادہ بہتر تھا جو ہم نے ایڈیلیڈ میں روہت کی کپتانی میں دیکھا تھا۔

    سائمن نے کہا کہ پرتھ میں 1 دن کے آخر میں جب آسٹریلیا 7/67 پر تھا تو بھارت نے آسٹریلیا پر حملہ کیا اور بہت زیادہ بھر پور اور سیدھی لینتھ پر بولنگ کی تھی۔

    خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے جسپریت بمراہ کی کپتانی میں فتح حاصل کی تھی جب کہ روہت شرما کی کپتانی میں ایڈیلیڈ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھر سیاست کا آغاز، روہت شرما پیسر سے خائف؟

    بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھر سیاست کا آغاز، روہت شرما پیسر سے خائف؟

    آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھر سیاست کا آغاز ہوگیا، کپتان روہت شرما بھارتی پیسر سے خائف نظر آتے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے پنک بال ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے روایتی طور پر بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹرز کے پیچھے پڑ گیا، آسٹریلیا میں موجود بھاررتی ٹیم میں سیاست کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

    کپتان روہت شرما محمد شامی سے خائف نظر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کی سیریز کے دوران مبینہ طور پر ان کے اور پیسر کے درمیان اینکل انجری کو لے کر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

    اس وقت بھارتی ٹیم میں محمد شامی کی واپسی معمہ بنی ہوئی ہے، پچھلے دو ماہ سے شامی فٹنس حاصل کرنے لیے بولنگ کرتے نظر آئے، نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران وہ مسلسل بنگال کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے۔

    تاہم ان کی مکمل فٹنس پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے انھیں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، اب امکان ہے کہ بھارتی پیس بیٹری کی ناقص پرفارمنس کے بعد انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی کپتان سے محمد شامی کی ٹیم میں واپسی کا سوال کیا گیا تو بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم انھیں مانیٹر کررہے ہیں کیوں کہ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ان کے ٹخنے میں سوجن آئی تھی۔

    ہم انھیں ایسی حالت میں ٹیم میں نہیں لانا چاہتے کہ ان کا درد بڑھ جائے یا کچھ اور ہوجائے، کیوں کہ وہ کافی عرصے سے فٹ نہیں تھے اس لیے ہم ان کے حوالے سے 100 فیصد مطمئن ہونا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ نے بھارتی بولرز کا مار مار کر برا حال کردیا تھا، ایسے میں پیس اٹیک میں ٹیم میں شامی کو شامل کرنے کی باتیں ہورہی تھیں تاہم اب پریس کانفرنس میں روہت شرما نے ان کی فنٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔