Tag: روہت شرما

  • ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے کوچنگ چھوڑنے والے تھے کس نے انھیں روکا؟

    ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے کوچنگ چھوڑنے والے تھے کس نے انھیں روکا؟

    بھارتی ٹیم کے سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں شکست کے بعد انھوں نے کوچنگ چھوڑنے کی ٹھان لی تھی۔

    2023 میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ دونوں میں راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کو فائنل میں لے جانے میں کامیاب رہے تھے تاہم سائیڈ ٹرافی سے محروم رہی تھی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی راہول ڈریوڈ نے اپنے کوچنگ پورٹ فولیو میں ایک ورلڈکپ کپ وننگ کوچ کا بھی اضافہ کرلیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد وہ اپنے معاہدے کی تجدید کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے اور کوچنگ چھوڑنا چاہتے تھے لیکن کپتان روہت شرما کے فون کی وجہ سے انھوں نے اپنا ارادہ بدل دیا۔

    بی سی سی آئی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ڈریوڈ نے کہا کہ روہت شرما نومبر میں مجھے کال کرنے اور مجھ سے کوچنگ جاری رکھنے کا کہنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

    راہول ڈریوڈ نے کہا کہ میرے خیال میں آپ میں سے ہر پلیئر کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے، لیکن اس وقت کے لیے روہت کا بہت شکریہ۔

    سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ہم نے کئی بار گفتگو کی ہے، کئی بار بحث کی ہے، کبھی ہم ایک دوسرے کی بات سے راضی ہوئے اور کبھی اختلاف بھی کیا، لیکن میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    راہول ڈریوڈ نے بھارت کی ورلڈکپ میں فتح کے بعد کہا کہ میرے پاس عام طور پر الفاظ کی کمی نہیں ہوتی لیکن آج جیسا دن ہے اور میں اس کا حصہ ہوں میں اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتا۔

    خیال رہے کہ راہول ڈریوڈ جو کرکٹ میں شاندار کیریئر کے مالک رہے ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کی فتح کے ساتھ ہی انھوں نے بالآخر بطور کوچ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

  • روہت شرما نے بھارتی مداحوں کو خصوصی دعوت دیدی

    روہت شرما نے بھارتی مداحوں کو خصوصی دعوت دیدی

    ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جارے کرتے ہوئے انھیں بڑی دعوت دی ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹیم کی بھارت آمد پر مداحوں سے ممبئی میں روڈ شو کی تفصیلات شیئر کی ہیں، روہت شرما نے منگل کو ٹیم انڈیا کے شائقین کے لیے ایک خاص پیغام شیئر کیا ہے۔

    بھارتی کپتان کی جانب سے بھارتی کرکٹ شائقین کو ممبئی میں میرین ڈرائیو اور وانکھیڈے اسٹیڈیم میں فتح کی پریڈ کے حوالے سے مدعو کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’ہم آپ سب کے ساتھ اس خاص لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آئیں ورلڈکپ کی جیت کا جشن میرین ڈرائیو اور وانکھیڈے میں 4 جولائی کو شام 5 بجے سے فتح کی پریڈ کے ساتھ منائیں، ٹرافی گھر آرہی ہے۔‘

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سیکریٹری جے شاہ نے بھی اپنی پوسٹ میں ممبئی میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ وننگ پریڈ کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

    انھوں نے لکھا کہ بھارت کی ورلڈ کپ فتح کے اعزاز میں وکٹری پریڈ کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں! ہمارے ساتھ اس جیت کا جشن منانے کے لیے 4 جولائی کو شام 5 بجے سے میرین ڈرائیو اور وانکھیڈے اسٹیڈیم کی طرف چلیں! تاریخ یاد رکھیں۔

    خیال رہے کہ روہت شرما اور ان کی ٹیم بارباڈوس میں طوفان میں پھنس گئی تھی، جن کے بھارت آنے کے بی سی سی آئی کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

    روہت نے اپنی حالیہ پوسٹ میں جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کے ساتھ پوز بھی دیا تھا تاکہ اس بات کی تصدیق ہوجائے کہ سمندری طوفان بیرل کے باعث تاخیر کے بعد بھارتی ٹیم کیریبین سے وطن آرہی ہے۔

  • روہت شرما کے بعد اگلا کپتان کون؟ سہواگ نے بتادیا

    روہت شرما کے بعد اگلا کپتان کون؟ سہواگ نے بتادیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو چمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما نے ٹی-20 انٹرنیشنل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر کی جانب سے روہت شرما کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے، مگر روہت کے جانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کون سنبھالے گا، اس حوالے سے وریندر سہواگ نے اپنی بات سامنے رکھی ہے۔

    سابق جارح مزاج بلے باز وریندر سہواگ نے زمبابوے کے خلاف آئندہ ٹی-20 سیریز کے لیے نوجوان شبھمن گل کو کپتان مقرر کرنے سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

    وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ روہت کی جگہ شبھمن کو ہی کپتان ہونا چاہئے، اس بیان کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سہواگ نے اگلے کپتان کے لئے ہاردک پانڈیا کو مسترد کردیا ہے۔

    سہواگ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ شبھمن گل طویل وقت تک ٹیم کے کپتان بنے رہیں گے۔ وہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    ٹیم میں تعصب ہونے کی باتیں غلط، قوم کا ہم پر غصہ جائز ہے، محمد رضوان

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں، آج اجلاس کے دوران ایوان کے اسپیکر اوم برلا نے بھی بھارتی ٹیم کو عالمی چمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔

  • کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح بنانے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    اب بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔

    یاد رہے کہ بھارت نے سال2007 میں ایم ایس دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی اور اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    پہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیئشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

    روہت شرما نے کہا کہ پوری ورلڈ کپ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، گزشتہ3سے 4سال ہمارے لیے مشکل رہے، بھارتی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مزید پڑھیں : ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔ ویرات کوہلی کو 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

  • روہت شرما وکٹ کیپر پر شدید برہم، ویڈیو وائرل

    روہت شرما وکٹ کیپر پر شدید برہم، ویڈیو وائرل

    بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں آج اس کا مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے ہو گا۔

    آج سے کچھ روز قبل بھارت نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، اس اہم میچ میں کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز اسکور کئے تھے۔

    بھارتی باؤلرز کی شاندار بولنگ کے باعث کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز اچھے سے کھیل نہ سکا اور مچل مارش اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے تو اس وقت روہت شرما نے بمرا کو بال تھما دی۔

    بھارتی فاسٹ باؤلر بمرا نے اپنے اوور میں ایک ایسا خطرناک باؤنسر کروایا جسے مارش نہ کھیل سکے اور گیند ان کے بلے سے لگنے کے بعد ہوا میں بلند ہو گئی اور اسے کیچ کرنے کیلئے رشبھ پنت بھاگے مگر وہ کیچ لینے میں ناکام رہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل: جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں بارباڈوس پہنچ گئیں

    روہت شرما نے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد وکٹ کیپر کی کلاس لے لی، یہی نہیں بلکہ غصہ کرتے ہوئے ان کے قریب بھی پہنچ گئے مگر ایسے میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو نے اس صورتحال تمام صورتحال کو سنبھالا۔

  • انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے پہلے بس ایک چیز سے ڈر لگ رہا ہے… روہت شرما

    انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے پہلے بس ایک چیز سے ڈر لگ رہا ہے… روہت شرما

    بھارتی کپتان روہت شرما نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے انھیں ایک چیز سے ڈر لگ رہا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں آج دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ میں بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آئی سی سی نے اس مقابلے کے لیے کوئی ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کسی کے اختیار میں نہیں ہوتے آپ نہیں جانتے کہ کیا ہونے والا ہے، مجھے صرف ایک چیز کی فکر ہے کہ اگر ہمارا سیمی فائنل کافی دیر سے شروع ہوا تو یہ بہت تاخیر سے ختم ہوگا۔

    روہت نے میچ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے میچ کے بعد چارٹرڈ فلائٹ بک کرائی ہوئی ہے اور تاخیر کے باعث ہماری چارٹر فالائٹ مس ہوسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تاہم زیادہ فکر کی بات یوں نہیں کہ ہمیں اگلے وینیو تک پہنچانا آئی سی سی اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کا درد سر ہے۔

    ہم اس بات پر توجہ مرکوز رکھیں گے کہ ہم اس سیمی فائنل میں کس طرح اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور نتیجہ اپنے حق میں کرسکتے ہیں، دو بہترین کرکٹ ٹیمیں مدمقابل آرہی ہیں اس لیے یہ بہت اچھا میچ ہو گا۔

    خیال رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ افغانستان کو روند کر فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ اب انگلینڈ یا بھارت میں سے کوئی ٹیم فائنل میں پروٹیز کا سامنا کرے گی۔

  • ’’ففٹی اور سنچری میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی . . .‘‘

    ’’ففٹی اور سنچری میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی . . .‘‘

    آسٹریلیا کیخلاف سپرایٹ مرحلے کے اہم میچ میں روہت شرما نے تابڑ توڑ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم وہ 8 رنز کی کمی سے سنچری نہیں بنا پائے تھے۔

    اپنی جارحانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے روہت نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس میچ سے پہلے ہونے والے مقابلے کی پریس میٹنگ کے دوران بھی کہا تھا کہ 50 اور 100 رنز میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

    روہت شرما نے کہا کہ میں ایک ہی رفتار کے ساتھ بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں اور جب بھی ضروری ہو شاٹس کھیلتا ہوں اور بالرز پر دباؤ ڈالتا ہوں۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ آپ ہر میچ میں بڑا اسکور بنانا چاہتے ہیں لیکن آپ اس بات کا کافی دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ بالر اگلی بال کہاں پچ کرے گا اور اسے کس طرح کھیلنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آج میں آسٹریلیا کے خلاف اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہا، میں نے میدان کے صرف ایک طرف نہیں بلکہ تمام اطراف میں کامیابی سے شارٹس کھیلے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ اس اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے، اگر وہ یہ کارنامہ انجام دے دیتے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے پہلے کپتان بن جاتے۔

    خیال رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں 6 ریکارڈز اپنے نام کیے۔

    روہت شرما نے اس میچ میں 41 گیندوں پر 92 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جو بھارت کی فتح کی کنجی ثابت ہوئی جس کے ساتھ ہی بلیو شرٹس نے سیمی فائنل میں بھی جگہ پکی کی۔

    بھارتی کپتان کی یہ جارحانہ اننگ 8 چھکوں اور 7 چوکوں سے سجی تھی تاہم خاص بات یہ ہے کہ روہت شرما نے ایک ہی میچ میں ایک یا دو نہیں بلکہ پانچ ریکارڈز اپنے نام کیے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل محمد عامر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل محمد عامر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    نیویارک: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے پاک بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ سے قبل روہت شرما کے بارے میں بڑا بیان دیا ہے۔

     دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے کھلاڑیوں پر یہ میچ جیتنے کا دباؤ ہے، تاہم میچ سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کپتان روہت شرما کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

    محمد عامر نے بھارتی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کپتان روہت شرما کی تعریف کی ہے، انہوں نے کہا کہ روہت شرما ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، جب وہ اپنی فارم میں آتے ہیں تو انہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل اور خطرناک ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو: بابر اعظم نے میچ کے دوران محمد عامر کا کونسا مشورہ نہیں مانا؟

    محمد عامر نے کہا کہ ہٹ مین روہت شرما دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، انہیں شروع میں ہی آوٹ کرنے کا موقع ہوتا لیکن اگر وہ 2 سے 3 اوور کھیل لے تو وہ بولر کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے خطرناک فاسٹ بولر کی دھجیاں اڑانے والے روہت شرما کا بیٹ محمد عامر کے سامنے ہمیشہ خاموش رہا ہے، روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد عامر کی چند  گیندوں کا سامنا کیا ہے جس میں انہوں نے ایک رن اور 2 بار وکٹ گنوائی ہے۔

    اب 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ عامر اور روہت میں سے کون کس پر بہترین ثابت ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں اب صرف چند ہی گھنٹے رہ گئے ہیں، دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ 9 جون کو ساڑھے سات 7 بجے کھیلا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما کا بڑا بیان آگیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما کا بڑا بیان آگیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بڑا بیان دیا ہے۔

    گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی، نیویارک میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 97 رنز کا ہدف باآسانی 12.2 اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

    ئرلینڈ کے خلاف کپتان روہت شرما نے 52 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کیخلاف میچ میں پچ کیا ہوگی اس کا اندازہ نہیں، نیویارک میں پچ دوسری بیٹنگ میں بھی مشکل ہے لیکن ہمیں اس میچ کیلئے اچھی تیاری کونا ہوگی۔

    کپتان روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہمیں ایک ٹیم کی طرح کھیلنا ہوگا، میچ جیتنے کیلئے ٹیم میں موجود ہر 11 کھلاڑی کو پرفارم کرنا ہوگا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کل میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

  • روہت شرما کو کس فاسٹ بولر سے ڈر لگتا ہے؟

    روہت شرما کو کس فاسٹ بولر سے ڈر لگتا ہے؟

    بھارتی کپتان روہت شرما نے اس فاسٹ بولر کا نام بتادیا جسے سے انھیں ڈر لگتا ہے اور اس پیسر نے کیریئر کے دوران انھیں سب سے زیادہ پریشان کیا۔

    ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں جڑنے والے روہت شرما کے لیے بھی ایک بولر ایسا ہے جس کا سامنا کرتے ہوئے وہ نہ صرف گھبراتے ہیں بلکہ اس کے خلاف کھیلنے سے پہلے وہ 100 بار اس کی ویڈیو دیکھ کر گراؤنڈ میں اترتے تھے اور وہ کوئی اور نہیں جنوبی افریقہ کے لیجنڈ بولر ڈیل اسٹین ہیں۔

    بھارتی اوپنر نے بتایا کہ میں بیٹنگ کے لیے جانے سے پہلے 100 بار ڈیل اسٹین کی ویڈیوز دیکھ چکا ہوں۔ وہ واقعی ڈیل اسٹین تھا جو اس کھیل کا ایک مکمل لیجنڈ ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ اسٹین نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا ہے اور وہ جس طرح بولنگ کرتے تھے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

    بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ میں نے کئی بار ڈیل کا سامنا کیا ہے وہ کئی بار اس رفتار سے گیند کو سوئنگ کرتا تھا جس کو کھیلنا بہت مشکل ہے۔ وہ ہر میچ اور ہر سیشن جیتنے کے لیے کھیلتا تھا اس لیے ایسے کرکٹر کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا رہتا ہے۔

    خیال رہے کہ روہت شرما کو پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی کافی تنگ کیا تھا اور پاک بھارت میچز کے دوران انھوں نے کئی بار بھارتی بیٹر کو آؤٹ کیا تھا۔ ایک بار روہت نے شاہین کے خلاف میچ سے قبل پلان بنانے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما 18 ہزار سے زائد انٹرنیشنل رنز بنا چکے ہیں اور انھوں نے تقریباً ہر بین الاقوامی ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔