Tag: روہت شیٹی

  • روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ نے کونسا بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

    روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ نے کونسا بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ان کی 10 ویں تیزی ترین 100 کروڑ روپے کمانے والی فلم بن گئی۔

    روہت شیٹی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 مقبول ترین فلموں کا پوسٹر شیئر کیا ہے انہوں نے اس پوسٹر کے ساتھ اپنی نئی فلم سنگھم اگین کی باکس آفس پر کامیابی سے متعلق بھی بتایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

    انہوں نے 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی فلموں کی تصاویر شیئر کیں، جس میں سنگھم اگین، سوریاونشی، سمبا، گول مال اگین، دل والے، سنگھم ریٹرنز، چنئی ایکسپریس، بول بچن، سنگھم اور گول مال 3 شامل ہے۔

    فلم ساز نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سنگھم اگین میری 10 ویں اور تیز ترین 100 کروڑ کمانے والی فلم میں شامل ہوگئی، پچھلی 10 فلموں میں ایک چیز جو برقرار ہے وہ ہے آپ کی محبت جس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم اجے دیوگن ڈی سی پی باجی راؤ سنگھم اور معروف اداکارہ کرینہ کپور ان کی اہلیہ اونی کامت کا کردار ادا کیا ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، ٹائیگر شراف اور جیکی شراف سمیت دیگر اسٹارز بھی شامل ہیں۔

    اجے دیوگن اور ہدایتکار روہت شیٹی کی اس فلم کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم” سِنگھم ریٹرنز” اور "گول مال اگین” جیسے فلموں کے لائف ٹائم ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

  • کرینہ کو ارجن سے بچانے کیلئے پولیس اکھٹا ہوگئی، سنگھم اگین کا طویل ترین ٹریلر جاری

    کرینہ کو ارجن سے بچانے کیلئے پولیس اکھٹا ہوگئی، سنگھم اگین کا طویل ترین ٹریلر جاری

    بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی طویل ترین ٹریلر کو جاری کردیا گیا جس میں بالی ووڈ کے کئی اداکار و دیپیکا پولیس ایکشنز میں نظر آئیں۔

    بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی نے اداکار اجے دیوگن، کرینہ کپور خان اور ’سنگھم اگین‘ کے دیگر کاسٹ ممبران کے ساتھ پیر کو ستاروں سے بھرے ایونٹ میں ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔

    ایکش سے بھر پور فلم میں اداکار ارجن کپور اور جیکی شروف نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف پولیس کے اوتار میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

    ٹریلر کا آغاز اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) اور کرینہ کپور (اونی) کے کرداروں کے ساتھ ہوا جب وہ اپنے بیٹے سے بات کرتے ہوئے کہ بھگوان رام دیوی سیتا کو بچانے کے لیے کس حد تک گئے تھے۔

    کہانی پھر ویسا ہی موڑ لیتی ہے جیسے کرینہ کپور کے کردار کو اغوا کر لیا جاتا ہے، جس سے باجی راؤ سنگھم اسے پورے ملک میں اور پھر سری لنکا میں تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔

    ٹریلر میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالترتیب شکتی شیٹی اور انسپکٹر سنگرام بھلیراؤ عرف سمبا کے طور پر ایکشن موڈ میں آتے ہیں، ٹریلر میں دونوں کے کچھ مضحکہ خیز اور دلچسپ مکالمے ہیں۔

    ٹائیگر شروف کا کردار بھی ولن سے لڑتا نظر آتا ہے، اکشے کمار نے بھی اپنے انداز میں انٹری دی، شائقین فلم نے گھروں کو جلانے، کاروں کو گرانے اور بہت سے لڑائی کے مناظر کی وجہ سے روہت شیٹی کی فلم کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 1 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے اور فلمی حلقوں کے مطابق اس ٹریلر نے ہی ناظرین کے دل موہ لیے ہیں۔

  • سب کو پولیس والا بناؤں گا: روہت شیٹی

    سب کو پولیس والا بناؤں گا: روہت شیٹی

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے بالی ووڈ کے تمام اسٹارز اداکاروں کو پولیس کی وردی پہنانے کی ٹھان لی ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی ان دنوں اپنی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی ریلیز کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، جس میں سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب ان دنوں روہت شیٹی اجے دیوگن کے لیڈ رول سنگھم اگین کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں اور یہ دونوں پروجیکٹ ان کے کوپ یونیورس کا حصہ ہیں۔

    اس حوالے سے بطور ہدایتکار جب ان سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھا گیاکہ کیا وہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان میں سے کس کو اس سیریز میں شامل کریں گے؟

    تو انہوں نے جواب دیا کہ تینوں کو لوں گا ایک کو بھی کیوں چھوڑ دوں،  ابھی پوری انڈسٹری کو کوپ بنا دیں گے، ٹینشن مت لیں، کوئی نہیں بچے گا، ایک ہمارا الگ سے پولیس فنکشن ہوگا، جس پر زور دار قہقہہ لگا۔

    یاد رہے کہ روہت شیٹی نے شاہ رخ خان کے ساتھ آخری فلم چنئی ایکسپریس کی تھی جو بہت ہٹ ہوئی۔

    روہت شیٹی نے کہا تھا کہ میں چنئی ایکسپریس جیسی فلم دوبارہ بنانا چاہتے ہوں اگر مجھے کوئی ایسی اسٹوری ملی تو میں ایک نئی فلم ضرور بناؤں گا۔