Tag: روہڑی ریلوے اسٹیشن

  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

    سکھر : روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب سر سید ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم مسافرٹرین بڑےجانی نقصان سےمحفوظ رہی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی ، مسافرٹرین کی 3بوگیاں روہڑی سٹیشن کےقریب ٹریک سےاترگئیں تاہم رفتار کم ہونےکی وجہ سے مسافرٹرین بڑےجانی نقصان سےمحفوظ رہی.

    ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ روہڑی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، حادثے کےباعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا تاہم بوگیوں کوہٹانے اور ٹریک کی بحالی کےلئےآپریشن جاری ہے۔ْ

    حکام نے بتایا کہ خیبرمیل،گرین لائن ایکسپریس کوروک دیاگیاہے تاہم 3 گھنٹےبعدمعطل اپ ٹریک کوعارضی طورپربحال کردیاگیا.

    حادثےکاشکارتینوں بوگیوں کوسرسید ایکسپریس سےعلیحدہ کیاگیا اور سرسیدایکسپریس میں 3نئی بوگیاں جوڑکرٹرین کومنزل کی جانب روانہ کیاگیا.

  • ویڈیو: ریلوے اسٹیشن پر ریل میں سوار ہوتی خاتون کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ

    ویڈیو: ریلوے اسٹیشن پر ریل میں سوار ہوتی خاتون کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ

    سکھر: سندھ کے شہر روہڑی میں ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس اہل کار نے ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کی اس وقت جان بچائی جب اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا، اور وہ ٹرین کے نیچے آنے والی تھیں۔

    اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریل میں چڑھنے کی کوشش کے دوران اچانک خاتون کا پاؤں رپٹ گیا، اور وہ نیچے گرنے والی تھیں۔

    موقع پر موجود ریلوے پولیس کے اے ایس آئی سہراب خان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔

    معلوم ہوا ہے کہ خاتون روہڑی سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس میں سوار ہو رہی تھیں، ناخوش گوار واقعے کے بعد خاتون کو بہ حفاظت ٹرین میں سوار کر کے اپنی منزل کی طرف روانہ کیا گیا۔