Tag: رویت ہلال

  • عید الفطر کس دن ہوگی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    عید الفطر کس دن ہوگی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ رویت ایپ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے گزشتہ سال بنائی تھی جس کا مقصد اہم مواقعوں پر چاند دیکھنا تھا۔

    وفاقی وزیر اس سے قبل رمضان کے آغاز کی بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

  • یو اے ای میں رمضان کا چاند کب دیکھا جائے گا؟

    یو اے ای میں رمضان کا چاند کب دیکھا جائے گا؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند آج مغرب کے بعد دیکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مون سائٹنگ کمیٹی آج مغرب کے بعد رمضان کا چاند دیکھے گی۔

    محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے باعث شہری افطار کا کھانا پڑوسیوں سے شیئر نہ کریں، جو لوگ ایک گھر میں رہتے ہیں صرف وہ ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں۔

    سپر مارکیٹ، فارمیسی، گوشت، مچھلی، پھل، سبزیوں کی دکانیں کھلی رہیں گی، دبئی کے شاپنگ سینٹرز کھولنے کے لیے حکومت سے اجازت مانگی جا رہی ہے۔

    ماہ رمضان، یو اے ای میں قیدیوں کیلیے زبردست خوشخبری

    خیال رہے کہ ‌رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ متحدہ عرب امارات میں سیکڑوں قیدیوں کو رہائی کا پیغام بھی لے کر آیا ہے، گزشتہ روز ماہ مقدس کے موقع پر یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف جیلوں میں قید 874 افراد کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    اٹارنی جنرل آف دبئی چانسلر اسام عیسیٰ الحدیم کا کہنا تھا کہ رہائی کے احکامات سے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع ملے گا اور اس خوش خبری سے ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہوگی۔

  • عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے: ڈاکٹر قبلہ ایاز

    عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے: ڈاکٹر قبلہ ایاز

    پشاور: چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ رویت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، فواد چوہدری معاملے میں نہ الجھائیں، عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے انکار نہیں کیا جا سکتا، تاہم وزارت مذہبی امور کو کام کرنے دیا جائے، وہ رویت کے مسئلے کو حل کر لے گی۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہیے علما سے مل کر کام کریں، عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے، فواد چوہدری کے اعلان کے مطابق نہیں، اس سلسلے میں مناسب پلیٹ فارم وزارت مذہبی امور ہی ہے۔

    رویت ہلال نے رجب ، ذیقعد اور صفر کے چاند کی تاریخ غلط دی، فواد چوہدری

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم 2 اپریل کو بھی مولانا منیب الرحمن اور پوپلزئی صاحب کا انتظار کریں گے، ہمارے لیے تمام علما قابل احترام ہیں، البتہ یہ دلیل تسلیم نہیں کہ چاند کی رویت کا سائنس سے تعلق نہیں، اس لیے کہ تمام علوم کا ماخذ قران پاک ہے اور علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • وزارت سائنس نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

    وزارت سائنس نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نےرویت ہلال سےمتعلق ویب سائٹ کاآغازکردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر حتمی اعلان کیا ہے کہ اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال پرویب سائٹ سےمتعلق اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےطلب کی ہے، ساتھ ہی ساتھ وفاقی کابینہ کےآئندہ اجلاس میں ویب سائٹ کوایجنڈےمیں رکھنےکی درخواست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےاگست کوٹیکنالوجی کامہینہ قراردیاہے۔چانددیکھنےکی بنیاداس کی بلندی ،چمک اورغروب آفتاب کے38منٹ تک رہنےپرہے،انہیں 3چیزوں پرویب سائٹ کاانحصارہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ کہنا کہ عینک اوردوربین حلال ہےاورجدیدٹیکنالوجی حرام ہےغیرمنطقی ہے،5سال کی قیدٹیکنالوجی میں تبدیلی کی بنیادپررکھی،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےآنےسےکام بندنہیں ہوں گے،نئےشعبےکھلیں گے۔ہم نےاپنےوعدےکوپوراکردیاہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں صنعتوں کومقامی سطح پراہمیت دینی چاہیے،ہمیں چاہیےکہ ہماری مقامی پیداواربڑھے۔ اس حوالے سے پی سی ایس آئی آرنےمعیارسےمتعلق بنیادرکھی۔ انہوں نے مزید کہا دیگرممالک نےاپنی بنیادسائنس وٹیکنالوجی پررکھی ۔

    ہمیں پاکستان کوٹیکنالوجی کےانقلاب سےروشناس کراناہے،چوتھاصنعتی انقلاب ٹیکنالوجی کی بنیادپرآرہاہے،ہم نےتوجہ نہیں دی اس لیےزراعت کوترقی نہ دےسکی۔فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہجب تک ہم اپنی نئی نسل کوٹیکنالوجی تک نہیں لائیں گےترقی ممکن نہیں۔

    ان کا کہناتھا کہ مذہبی تہوارپرریاست کسی کومجبورنہیں کرسکتی یہ عقیدےکی بات ہے،ہم نےعلماکی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ٹیکنالوجی کی مددسےچانددیکھ سکتےہیں۔

  • رویت ہلال  سے متعلق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوطلب

    رویت ہلال سے متعلق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوطلب

    اسلام آباد : رویت ہلال کامعاملہ پر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائم کردہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ، جس میں 5سالہ کیلنڈر کا جائزہ لیا جائے گا،وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی کی جانب سے رویت ہلال کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال سے متعلق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی قائم کردہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کوطلب کرلیا گیا، کمیٹی چاند دیکھنے کے حوالے سے5سالہ کیلنڈر کا جائزہ لے گی۔

    کمیٹی رمضان ، عید الفطر ،عید لاضحی اورمحرم کے حوالے کیلنڈر تشکیل دے گی، کمیٹی میں ڈاکٹر محمد طارق مسعود ،وقا راحمد ،ندیم فیصل ، ابو نسان اور غلام مرتضی شامل ہیں۔

    یاد رہے حکومت نے عیدین ، رمضان اور دیگر قمری مہینوں کا چاند دیکھنےکے لیے اہم فیصلہ کیا تھا اور وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے رویت ہلال کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : عیدین ، رمضان اوردیگر قمری مہینوں کاچاند دیکھنے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کمیٹی آئندہ 5 سال کےلیے عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر چاند کی تاریخوں کا 100فیصد حقیقی تعین کرے گی اور اہم کیلنڈر جاری کرےگی، اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔

    واضح رہے وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عید اور رمضان کے چاند پر36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے، چاند دیکھنے پر قومی خزانےسے رقم خرچ ہورہی ہے، کم ازکم چاند دیکھنے کا تومعاوضہ نہیں ہونا چاہیے، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھےعلما کرام میری تجویزکی حمایت کررہے ہیں، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10سال کا کیلنڈربن جائے گا توغیرضروری اخراجات سے بچ جائیں گے۔

    بعد ازاں مفتی منیب الرحمان نےقمری کلینڈرکےفوادچوہدری کےبیان پرردعمل میں کہا تھا دینی معاملات سےلاعلم وزیروں کوکھلی چھٹی نہیں ملنی چاہیے۔

  • عیدین ، رمضان اوردیگر قمری مہینوں کاچاند دیکھنے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

    عیدین ، رمضان اوردیگر قمری مہینوں کاچاند دیکھنے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی آئندہ 5 سال کے لیے چاند کی تاریخوں کا 100 فیصد حقیقی تعین کرے گی ، فوادچوہدری نےاخراجات سے بچنے کیلئے دس سال کا قمری کلینڈر بنانے کی تجویز دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدین ، رمضان اور دیگر قمری مہینوں کا چاند دیکھنےکے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا رویت ہلال کےلیےوزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    کمیٹی آئندہ 5سال کےلیےقمری مہینوں کی درست تاریخیں طےکرےگی، جوائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزرطارق مسعود کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد اور اسپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کاشامل ہیں۔

    کمیٹی آئندہ 5 سال کےلیے عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر چاند کی تاریخوں کا 100فیصد حقیقی تعین کرے گی اور اہم کیلنڈر جاری کرےگی، اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔

    مزید پڑھیں : عید اور رمضان کے چاند پر36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے، فواد چوہدری

    یاد رہے گذشتہ روز وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عید اور رمضان کے چاند پر36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے، چاند دیکھنے پر قومی خزانےسے رقم خرچ ہورہی ہے، کم ازکم چاند دیکھنے کا تومعاوضہ نہیں ہونا چاہیے، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھےعلما کرام میری تجویزکی حمایت کررہے ہیں، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10سال کا کیلنڈربن جائے گا توغیرضروری اخراجات سے بچ جائیں گے۔

    بعد ازاں مفتی منیب الرحمان نےقمری کلینڈرکےفوادچوہدری کےبیان پرردعمل میں کہا تھا دینی معاملات سےلاعلم وزیروں کوکھلی چھٹی نہیں ملنی چاہیے۔

  • رویت ہلال کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، فواد چوہدری

    رویت ہلال کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی آئندہ 10 قمری سالوں کا کلینڈرجاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں اسپارکو، محکمہ موسمیات، ٹیکنالوجی ماہرین شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی آئندہ 10 قمری سالوں کا کلینڈرجاری کرے گی، عیدین، محرم، رمضان سمیت تمام مہینوں کا کلینڈرجاری ہوگا، اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں بعد نمازعصر ہوگا۔

    رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات کی چاند نظرنہ آنے کی پیشگوئی

    زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق شاہدین فون کے ذریعے زونل کمیٹیوں کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ہجری قمری سال، ایسا سال ہے جس کا معیار چاند کا زمین کے گرد گردش کرنا ہے اور اس کی ابتداء حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدینہ کو ہجرت کرنا ہے۔

    یہ کلینڈر مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ مسلمان اپنے دینی اعمال جیسے روزہ، حج اور دوسری دینی و مذہبی مناسبتیں مانند عیدیں اور سوگ کے ایام کو اسی کلینڈر کی بنیاد پر متعین کرتے ہیں۔