Tag: رویت ہلال کمیٹی

  • عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    عیدالاضحیٰ کب ہوگی ذوالحج 1446 کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 27 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 27 مئی کو طلب کر لیا ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

    منگل 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ چاند نظر نہ اؔنے کی صورت میں عبدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/eid-ul-adha-2025-in-pakistan/

  • عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

    عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

    اسلام آباد : عیدالفطر کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کے چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، رویت ہلال کی دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

    چاند نظر آنے یا آنے کے حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو آنکھ سے براہ راست اور باآسانی دیکھا جاسکے گا، 30مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بھی تصدیق کی تھی کہ شوال کا چاند 29مارچ بروز ہفتہ کو عرب اور اسلامی دنیا کے تمام خطوں میں نظر آنا ناممکن ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند سورج سے  پہلے ڈوب جائے گا اور کنکشن غروب آفتاب کے بعد ہوگا۔

    مذکورہ فلکیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 29 مارچ کو ہلال عید کا مشاہدہ کرنا چاہے وہ آنکھ سے ہو، دوربینوں سے یا کسی اور ذریعے سے، وہ ناممکن ہو جائے گا۔

    جن ممالک کو شوال کے آغاز کی تصدیق کے لیے حقیقی نظارے کی ضرورت ہوتی ہے ان کے لیے رمضان المبارک 30 دن تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے عید الفطر 31 مارچ پیر کو ہوگی۔

    کچھ ممالک اپنے روایتی چاند دیکھنے کے طریقوں کی بنیاد پر 30 مارچ بروز اتوار کو عید الفطر کا اعلان کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • ملک بھر میں‌ ایک دن روزہ، کمشنر پشاور کا اہم فیصلہ

    ملک بھر میں‌ ایک دن روزہ، کمشنر پشاور کا اہم فیصلہ

    پشاور: ملک بھر میں ایک دن روزہ رکھنے اور عید منانے کے لیے کمشنر پشاور سرگرم ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے کمشنر ریاض خان محسود نے ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں کمشنر نے علما سے درخواست کی کہ ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے لیے وہ اپنا اہم کردار ادا کریں، اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کا اجلاس ایک جگہ منعقد کیا جائے۔

    کمشنر پشاور نے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس جرگہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    کمشنر ریاض محسود کی سربراہی میں اس جرگے میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام شامل ہوں گے، یہ جرگہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے درخواست کرے گا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کا ایک ہی جگہ پر مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

    کمشنر پشاور نے کہا کہ ملک میں ایک ہی دن رمضان اور عید کرنے، اور ماہ مقدس کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ان کی طرف سے کوششیں جاری رہیں گی۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا، اجلاس چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا ابولخبیرآزادکی سربراہی میں منعقد کیا جائے۔

    اجلاس میں محکمہ موسمیات،سپارکو،نیوی،وزارت مذہبی امورکےنمائندےشریک ہوں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج 1442 کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔

    خیال رہے سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اورعید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

  • رمضان: رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس کس شہر میں ہوگا؟

    رمضان: رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس کس شہر میں ہوگا؟

    پشاور: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و اتفاق کے لیے کوشش کر رہے ہیں، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس تمام بڑے شہروں میں ہوں گے۔

    مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا پشاور میں اجلاس کا مقصد اتحاد و اتفاق کا پیغام دینا ہے، اس سلسلے میں کمیٹی کو تمام علما و مشائخ کا تعاون حاصل ہے، حکومت اور وزارت مذہبی امور کا بھی بھرپور تعاون ہے۔

    انھوں نے کہا چاند دیکھے جانے کے سلسلے میں جو بھی شہادت آئے گی، اس پر شرعی لحاظ سے فیصلہ کیا جائے گا، اور انشاء اللہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔

    ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہمیں کرونا وبا کی لہر سے عوام کو بچانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کا اعادہ بھی کیا تھا۔ عبدالخبیر آزاد نے آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی اور موبائل فون میں وزارت کی تیار کردہ چاند دیکھنے کی ایپ بھی حاصل کی۔

  • رویت ہلاک کمیٹی کے سلسلے میں اہم فیصلہ

    رویت ہلاک کمیٹی کے سلسلے میں اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسے مضبوطی عطا کرنے کے لیے بل پیش کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے بل وزارتِ قانون کو بھجوا دیا گیا، بل کے ذریعے رویت ہلال کمیٹی کو اب قانونی حیثیت دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی قومی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں بنی تھی۔

    رویت ہلال کمیٹی کے مجوزہ قانون میں چیئرمین کمیٹی کی معیاد اور اس کی تقرری کا طریقہ کار بھی ہوگا، غیر معینہ مدت کے لیے کوئی بھی شخص چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نہیں بن سکے گا۔

    غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی یا کوئی وزارت اجازت کے بغیر رویت کا اعلان نہیں کر سکے گا، مجوزہ ڈرافٹ میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے انعقاد پر سزا کی بھی تجویز دی گئی ہے، اس سلسلے میں از خود اعلان پر 5 سال تک قید اور 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

    خیال رہے رویت ہلال کمیٹی 1974 میں قومی اسمبلی کے ذریعے منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے قائم کی گئی تھی، اس کمیٹی کے کام کے لیے کوئی قواعد و ضوابط تیار نہیں کیے گئے تھے۔

  • حکومت کا رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنو تشکیل  کا فیصلہ

    حکومت کا رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا،موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیاربنانے کافیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کر کے دوبارہ تشکیل دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ بعض موجودہ اور نئےمذہبی علما کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال سےمتعلق نئی قانون سازی وزارت مذہبی امور نے مکمل کر لی ہے ، حکومتی کمیٹی سے ہٹ کر رویت ہلال کے اعلان پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہے، ازخود اعلان پر5سال تک قید اور 50ہزار سے 2لاکھ روپےتک جرمانہ تجویز دی ہے۔

    وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ قانونی مسودہ تیار کرکے وزارت قانون کو بھجوادیا ،ہے ، قانونی مسودہ کمیٹی دیکھ رہی ہے۔

    خیال رہے رویت ہلال کمیٹی کا قیام 1974 میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے ذریعے منظور کردہ ایک قرارداد کے تحت کیا گیا تھا ، اور اس کمیٹی کے کام کے لئے کوئی قواعد و ضوابط آج تک تیار نہیں کیے گئے ہیں۔

  • ذی الحج کا چاند ،  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت آج ہوگا، اجلاس آج نمازعصرکے بعد کراچی میں ہوگا۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے

    محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ اکتیس جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، وقوف عرفات تیس جولائی کو ہوگا اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اکتیس جولائی بروز جمعہ کومنائی جائے گی۔

    سعودی حکومت نے سرکاری و نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ سرکاری شعبے کے ملازمین کو دو ہفتے کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔

  • پاکستان میں کل عید الفطر  ہوگی یا نہیں؟  رویت ہلال کمیٹی آج اعلان کرے گی

    پاکستان میں کل عید الفطر ہوگی یا نہیں؟ رویت ہلال کمیٹی آج اعلان کرے گی

    کراچی : پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے، تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا۔

    چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں، ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پرشوال کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا اور مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    یاد رہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قمری کیلنڈربتارہاہےکہ 24مئی کوعیدآرہی ہے، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستےپرکھڑےہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

    دوسری جانب موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، عید الفطر25مئی پیرکوہونےکاامکان ہے۔

    خیال رہے سعودی عرب میں گزشتہ روزشوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی سپریم کورٹ کے مطابق آج تیسواں روزہ ہے جبکہ عید الفطر کل منائی جائے گی جبکہ متحدہ عرب امارات حکومت نے بھی عید الفطر اتوار کو منانے کا اعلان کیا ہے ۔

  • عید کی تاریخ ، فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

    عید کی تاریخ ، فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ملک میں عید الفطر24مئی کوہوگی ، رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید مناناچاہتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سے آگاہ کروں گا، یہ بھی بتاؤں گاکہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرانا چاہتی ہے ، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قمری کیلنڈربتارہاہےکہ 24مئی کوعیدآرہی ہے، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستےپرکھڑےہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں عید‌ کس تاریخ کو ہوگی؟‌ فواد چوہدری نے بتادیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنےکیلئےمشن بھیجیں گے،مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہےجووقت گزرجائےاچھاہے،کروناوائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت47مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تو تومشکل ہوسکتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’بڑی تعدادمیں لوگوں کو بیرون ملک سےلاکرآئسولیشن میں رکھنامسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیزپاکستانیوں میں سب سےزیادہ مقبول ہے۔