Tag: رویت ہلال کمیٹی

  • وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دیدی

    وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے لیے تین چھٹیوں کی منظوری دے دی.

    اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر12 ستمبر سے 14 ستمبر تک کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ 13 ستمبر کو ہوگی۔

    حکومت نے خوشی کے اس موقع پر تین دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جو کہ بارہ سے چودہ دسمبر تک جاری رہیں گی تاہم عوام کو 11 ستمبر کو اتوار ہونے کے سبب ایک چھٹی اضافی ملے گی، تاہم ہفتے کو چھٹی کے باعث سندھ حکومت کے ملازمین 5 چھٹی کے مزے لیں گے۔

    دوسری جانب محکمہ ریلوے نے عید الاضحی پر کراچی سے دو عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا، پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور دس ستمبر کو روانہ ہوگی۔
    دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان ، فیصل آباد اور لاہور کیلئے گیارہ ستمبر کو صبح گیارہ بجے روانہ ہوگی، محکمہ ریلوے عید کے موقع پر مختلف شہروں سے آٹھ عید اسپیشل ٹرینیں چلائے گا۔

  • ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 13ستمبر کو ہوگی

    ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 13ستمبر کو ہوگی

    کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اب عید الاضحی منگل 13 ستمبر کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد باقاعدہ اعلان کردیا۔

    Zil-Hajj moon not sighted, Eid ull Azha on Sept 13 by arynews

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علما سمیت ماہرین موسمیات نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ملک کے دیگر شہروں میں بھی ذیلی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جن میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے جائزے کے بعد چاند کے نہ نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے میڈیا کو بریفنگ دی جس میں مفتی منیب نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہ ہونے کے سبب رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ اتوار چار ستمبر کو یکم ذی الحج ہوگی جبکہ تیرہ ستمبر بروز منگل کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

  • رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، سردار محمد یوسف

    رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، سردار محمد یوسف

    ایبٹ آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کیلئے قانون سازی کا عمل جاری ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے، پاکستانیوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور رقم فراہم کردی گئی ہیں۔

    ایبٹ آباد میں انجمن شہریان کے جانب سے دیئے گئے عصرانہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مزکری رویت ہلال کمیٹی کے قیام کیلئے تمام صوبوں سے قراردادوں کا انتظار ہے جس کے بعد اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت سعودی حکومت سے رابطے میں ہے اور کیمپس میں قیام پذیر پاکستانیوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

    انہون نے بتایا کہ پاکستانیوں کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کھانے پینے کی اشیاء اور رقوم فراہم کردی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایبٹ آباد میں نظام صلوٰة کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام کو دعوت دی جائے گی تاکہ وفاقی دارالحکومت کی طرح ہزارہ ڈویژن اور ایبٹ آباد میں بھی صلوة اور اذان کے اوقات ایک ساتھ مقرر کئے جاسکیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں پھنسے ہر فرد کے اہل خانہ کو 50ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم نے اس مقصد کیلئے 50کروڑ روپے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

    وفاقی حکومت نے وزارت اوور سیز کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مصدقہ فہرست فراہم کی جائے، وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ خاندنوں کو رقم کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے۔

     

  • حکومت مدارس کی رجسٹریشن کےنقائص دورکرے,مفتی منیب الرحمٰن

    حکومت مدارس کی رجسٹریشن کےنقائص دورکرے,مفتی منیب الرحمٰن

     اسلام آباد : مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔حکومت مدارس کی رجسٹریشن کےلئےتمام نقائص دور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہاررویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے مدارس اصلاحات کے حوالے سے اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی ملک وقوم کےلئے قربانیوں کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمٰن  نے مزید کہا کہ مدارس کی اسنادکوجامعات کی سطح پرتسلیم کیا جائے۔

    مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کے تمام نقائص کو دور کیا جائے تاکہ مدارس بھی دیگرتیکنکی مضامین کو اپنے نصاب میں شامل کریں۔

  • پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا عید 6 اکتوبر کو ہوگی

    پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا عید 6 اکتوبر کو ہوگی

    کراچی: ملک کےکسی حصےسے ذوالحج کاچاند نظر آنےکی شہادت نہیں ملی،چاندنظرآنےکاوقت بھی ختم ہوگیا،ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ چھ اکتوبرکوہوگی ۔

    پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوا جس میں دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور ماہرفلکیات نے بھی شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں لاہور،پشاور اسلام آباد میں بھی چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جہاں ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے چاند کی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا تاہم چاند نظر نہ آنے کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان پریس کانفرنس میں کیا۔

    محکمہ موسمیات نے بھی آج پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کر دی ہے لہذاٰ پاکستان میں یکم ذی الحج 27ستمبر کو ہو گی جبکہ عید الاضحی 6اکتوبر کو منائی جائے گی۔

  • سعودی عرب سمیت کئی خلیجی و مشرق ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جائیگی

    سعودی عرب سمیت کئی خلیجی و مشرق ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جائیگی

    سعودی عرب سمیت کئی خلیجی و مشرق وسطیٰ کے ممالک، جاپان، اور جرمنی میں جبکہ امریکہ، کینڈا، برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں آج عیدالفطر منائی جائیگی۔

    سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور آج عید ہوگی، عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عدالت عظمیٰ کی اپیل پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بلائے گئے جنہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی متعدد شہادتوں کے بعد شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی، سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں، متحدہ عرب امارات، کویت،عراق، جاپان اور جرمنی میں بھی آج عید منائی جائیگی، نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام میں منعقد ہوگا جس میں لاکھوں لوگوں شرکت کرینگے۔

    اس سے قبل ملائشیا، انڈونیشیا اور سنگاپور کے مفتیان کرام کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم شوال پیر کو ہوگی لہذا مشرقی ایشیا کےممالک آج عید الفطرمنائیں گے۔