Tag: رویندر جڈیجا

  • اشیش نہرا نے بھارتی فیلڈر کو جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیدیا

    اشیش نہرا نے بھارتی فیلڈر کو جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیدیا

    بھارت کے سابق کرکٹر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے ایک بھارتی فیلڈر کو جنوبی افریقن لیجنڈ جونٹی رہوڈز سے بہتر قرار دیا ہے۔

    بھارت کے اسپورٹس چینل کے ایک پروگرام میں آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کوچ اشیش نہرا سے پوچھا گیا کہ وہ کرکٹ کی تاریخ میں کسے بہترین فیلڈر کے طور پر چنیں گے، سابق بھارتی کرکٹ رنے اس پر فوراً رویندر جڈیجا کا نام لیا۔

    اس موقع پر میزبان نے حیران ہوکر ان سے پوچھا آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ جواب میں اشیش نہرا نے کہا کہ میں نے بہت سے بڑے فیلڈرز دیکھے ہیں، کچھ آؤٹ فیلڈ میں اچھے ہیں، کچھ دائرے کے اندر، جیسے کہ جونٹی رہوڈز، وہ دائرے کے اندر سب سے بہتر ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اگر آپ آل راؤنڈ فیلڈنگ کی بات کریں تو اے بی ڈی ویلیئرز کا نام آتا ہے لیکن ان میں اینڈریو سائمنڈز اور جڈیجا کا بھی نام آئے گا لیکن میں ان سے جڈیجا کو آگے رکھوں گا۔

    اشیش نہرا نے کہا کہ یہ اس کی عمر کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ جب وہ 2008-09 میں آئے تھے اس وقت بھی اور ابھی بھی ویسے ہیں ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ فٹنس کےلیے کیا کھاتا ہے، اگر وہ کچھ مختلف کھا رہا ہے، تو اسے ہمیں بتانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ رویندر جڈیجا ٹیسٹ کرکٹ میں 2000 رنز بنانے اور 200 وکٹیں لینے والے پانچویں بھارتی اور پانچویں تیز ترین کھلاڑی بھی ہیں، وہ 2013 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے بھارتی اسکواڈ کا حصہ بھی تھے۔

    بھارتی آل رائونڈر اس اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جس نے 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹائٹل جیتا اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی، وہ فی الحال آئی پی ایل 2025 میں سی ایس کے کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • بھارت ان دو پلیئرز کے بغیر ٹیسٹ ٹیم بنا ہی نہیں سکتا، سابق پاکستانی کرکٹر

    بھارت ان دو پلیئرز کے بغیر ٹیسٹ ٹیم بنا ہی نہیں سکتا، سابق پاکستانی کرکٹر

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت اپنی سرزمین پر ان دو پلیئرز کے بغیر ٹیسٹ ٹیم بنا ہی نہیں سکتا۔

    بھارتی جوڑی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سابق پاکستانی اسٹار کامران اکمل نے روی چندرن ایشون اور رویندر جڈیجا کو میچ جیتنے والی جوڑی قرار دیا، انھوں نے کہا کہ ایشون نے زبردست آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی۔

    کامرن اکمل نے کہا کہ ایشون نے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں اور سنچری بنائی، جڈیجہ اور انھوں میچ جیتنے والی شراکت داری قائم کی۔

    سابق پاکستانی کرکٹڑ نے کہا کہ ان دو کھلاڑیوں کے بغیر، بھارت اپنی ہوم سیریز میں ٹیسٹ پلیئنگ الیون نہیں بنا سکتا۔ وہ بڑے پرفارمرز ہیں۔

    اکمل نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنانے پر رشبھ پنت کی بھی تعریف کی اور بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کو مبارکباد دی، پنت نے پہلی اننگز میں 39 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں چھٹی ٹیسٹ سنچری بنائی۔

    خیال رہے کہ روی چندرن ایشون اور رویندر جڈیجہ ان دنوں کافی اچھی فارم میں ہیں، دنوں نے اتوار کو چنئی میں پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے میں احمد کردار ادا کیا تھا۔

    جڈیجا اور ایشون دونوں نے پہلی اننگز میں 199 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی جبکہ ایشون نے آخر کے نمبرز پر بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری بنائی تھی اوردونوں اننگز میں مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • والد کے متنازع بیان کے بعد جڈیجا نے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اہلیہ کے نام کردیا

    والد کے متنازع بیان کے بعد جڈیجا نے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اہلیہ کے نام کردیا

    بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ملنے والا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنی شریک حیات ریوابا کے نام کردیا۔

    کرکٹر جڈیجا نے اپنے والد انیرودھ سنگھ کے متنازع بیان کے بعد یہ اقدام کیا۔ ان کے والد انیرودھ جڈیجا کا کہنا تھا کہ بیٹے اور بہو کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے، رویندر اور ریوابا کی شادی کے کچھ ہی ماہ بعد گھر میں مسائل شروع ہوگئے تھے، بیٹا بیوی کا غلام بن گیا ہے۔

    جڈیجا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا جو ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ ایوارڈ اپنی اہلیہ کے نام کرنا چاہوں گا۔ وہ پردے کے پیچھے ذہنی طور پر سخت محنت کر رہی ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے اعتماد دیتی ہیں۔

    آل راؤنڈر نے تیسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے چند دن قبل اپنے والد کے الزامات کے چند گھنٹے بعد کھل کر اپنی بیوی ریوابا کی حمایت کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیویا بھاسکر کے ساتھ مشکوک انٹرویو میں جن باتوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ بے معنی اور جھوٹے ہیں۔ یہ یک طرفہ تبصرے ہیں جن کی میں تردید کرتا ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میری بیوی کی امیج کو داغدار کرنے کی کوشش نامناسب اور قابل مذمت ہے۔ میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن یہ بہتر ہے کہ میں ان چیزوں کو عوام میں ظاہر نہ کروں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی راجکوٹ ٹیسٹ میں 434 رنز کی فتح میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اور سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • کیا انگلینڈ کے جیک لیش، جڈیجا سے بہتر اسپنر ہیں؟ مائیکل وان نے بتادیا

    کیا انگلینڈ کے جیک لیش، جڈیجا سے بہتر اسپنر ہیں؟ مائیکل وان نے بتادیا

    سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بھارت کو برطانوی اسپنر جیک لیش سے خبردار کرتے ہوئے ان کا موازنہ رویندر جڈیجا سے کیا ہے۔

    انگلینڈ کی قیادت کرنے والے سابق کپتان نے کہا کہ اگر سیریز میں پہلی گیند سے ہی پچز بہت زیادہ اسپن کرتی ہیں تو یہ کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس طرح کی گھومنے والی پچوں پر جیک لیش اور انگلینڈ کے نوجوان اسپنرز کافی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    وان نے کہا کہ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا لیش بھارتی اسپنر جڈیجہ سے بہتر ہیں؟ ایسا نہیں ہے لیکن اگر آپ اسے ٹرننگ پچ فراہم کریں گے اور انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے گا تو وہ کافی خطرناک ہونگے۔

    انھوں نے کہا کہ اسی طرح جب گیند زیادہ ٹرن ہوگی تو مجھے لگتا ہے کہ بھارت کی بیٹنگ کمزور ہو سکتی ہے اور انگلینڈ انھیں آؤٹ کر دے گا۔

    وان کا کہنا تھا کہ اگر پچیں فلیٹ ہوں گی، تو بھارت بہت بڑا اسکور بنا لے گا لیکن ان کے بولرز کو انگلینڈ کو آؤٹ کرنے کے لیے بھی کافی محنت کرنا ہوگی۔

    سابق انگلش کپتان نے بھارتی ٹیم کو ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کا مشورہ بھی دیا کیونکہ انگلینڈ کے ’باز بال‘ کرکٹ ٹیموں کے لیے صورتحال تبدیل کردی ہے۔

    انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہوشیار رہنا چاہیے انگلینڈ کے نئے انداز نے تقریباً ہر ٹیم کو پہلے دن سے سخت نقصان پہنچایا ہے۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور خاص طور پر پاکستان کو دیکھیں جن کے خلاف انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

    مائیکل نے کہا کہ اگر بھارت یہ سوچ کر میدان میں آیا کہ یہ پہلی والی انگلش ٹیموں کی طرح ہوگی تو پھر اسے ایک بڑا جھٹکا بھی لگ سکتا ہے۔

  • جڈیجا نے مشکل کیچ تھامنے کے بعد میڈل کا مطالبہ کردیا! ویڈیو وائرل

    جڈیجا نے مشکل کیچ تھامنے کے بعد میڈل کا مطالبہ کردیا! ویڈیو وائرل

    بھارت کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک رویندر جڈیجا کی جانب سے عمدہ کیچ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    لیفٹ آرم آف اسپنرت جڈیجا اکثر اپنی بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ سے بھی مخالف ٹیموں کے لیے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی انھوں نے ہوا میں ڈائیو لگاتے ہوئے مشفیق الرحیم کا شاندار کیچ لیا اور اس کے بعد اپنے لیے میڈل کا مطالبہ کرتے نظر آئے

    فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی باؤل کو بنگلہ دیشی بیٹر نے پوائنٹ کی طرفر کھیلا۔ اسی دوران وہاں کھڑے رویندر جڈیجا نے گیند کو پھرتی سے ہو میں اچک لیا۔

    اس کے بعد بھارتی اسپنر اپنے کندھے اور سر کے اوپر سے ہاتھ گھماتے پائے گئے جو نہ صرف ان کے جشن منانے کا انداز تھا بلکہ شائقین بہترین فیلڈر پر اسے میڈل مانگنے سے تشبیح دے رہے ہیں، ان کے انوکھے انداز جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔


    واضح رہے کہ عالمی کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے اسے 257 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جس کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ جاری ہے۔

  • آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں  لڑ پڑے

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے

    پرتھ: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ایشانت شرما اور رویندر جڈیجا کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو کینگروز کے خلاف شکست ہضم نہیں ہوئی، ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز فاسٹ بولر ایشانت شرما اور رویندر جڈیجا آپس میں لڑ پڑے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے اور ایشانت شرما انہیں ہاتھ کے اشارے سے جانے کا کہہ رہے ہیں۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی جاری تھی کہ پانی لے کر آنے والے کلدیپ یادیو اور فاسٹ بولر محمد شامی کے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

    بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا میچ میں حصہ نہیں لے رہے تھے انہیں فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں بلایا گیا تھا۔

    ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کے درمیان کس بات پر لڑائی ہوئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ بی سی سی آئی رویندر جڈیجا اور ایشانت شرما کے خلاف کیا ایکشن لیتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان اس طرح کی لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی میچ کے دوران دھونی نے کلدیپ یادیو کو کہا تھا کہ ’بالنگ کرائے گا یا بولر تبدیل کریں’، یادیو نے ان سے مرضی کی فیلڈ لگانے کا کہا تھا۔

    خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 146 رنز سے شکست ہوئی ہے میچ میں 8 وکٹیں لینے والے نیتھن لیون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔