Tag: روینہ ٹنڈن

  • جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن نے ایک دوسرے کے راز افشا کردیے

    جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن نے ایک دوسرے کے راز افشا کردیے

    بالی ووڈ اسٹارز جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن کو ماضی میں ساتھ دیکھا گیا ہے، دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے اہم راز افشا کردیے۔

    آج کل جان ابراہام اور روینہ ٹنڈن کو اکثر ایک ساتھ نہیں دیکھا جاتا لیکن ایک زمانے میں دونوں کی گہری دوستی تھی، آن لائن وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو نے ان کے آپسی تعلق کی جھلکیوں کو تازہ کردیا ہے، ویڈیو میں دنوں نے ایک دوسرے کی کئی باتیں سب کو بتائیں۔

    اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات کی اور پُرلطف "سربستہ رازوں” کا پردہ اٹھایا ہے، یہ کلپ مشہور ٹاک شو ‘جینا اسی کا نام ہے’ کا ہے جس کی میزبانی فاروق شیخ کر رہے ہیں۔

    شو کے دوران جان ابراہم نے بتایا کہ وہ پہلی بار روینہ ٹنڈن سے ایک ڈسکو میں کیسے ملے تھے، انھوں نے بتایا کہ پہلی بار روینہ نے میری طرف دیکھا اور کہا، ‘میں تمہارے ساتھ رقص کرنا چاہتی ہوں، مجھے فلور پر لے چلو۔’

    روینہ ٹنڈن نے بھی جان ابراہام کا راز شیئر کیا اور بتایا کہ ان کی ایک دوست کو جان پر کرش تھا، اس لیے انھوں نے اپنی دوست کی ایما پر ڈسکو میں ان سے رابطہ کیا۔

    انھوں نے ایک چنچل مسکراہٹ کے ساتھ اس شو میں جان ابراہام کو ‘جونیئر آرٹسٹ’ بھی کہہ کر چھیڑا، روینہ نے کہا کہ جان ان کے سب سے زیادہ حقیقی دوستوں میں سے ایک رہا ہے۔

  • میں بہت شیطان تھی مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے، راشا تھاڈانی

    میں بہت شیطان تھی مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے، راشا تھاڈانی

    بالی ووڈ میں نئی نئی قدم رکھنے والی اداکارہ راشا تھاڈانی نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بچپن میں کئی بار تھپڑوں سے مارا گیا ہے۔

    اس سال کے آغاز میں بالی ووڈ میں کئی نئے چہروں نے قدم رکھا ہے جس میں سے ایک ماضی کی سپراسٹار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی ہیں جنھوں نے فلم ’آزاد‘ سے ڈیبیو کیا، یہ فلم کوئی خاص توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم راشا کی اداکاری اور ان کے رقص نے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلی فلم ریلیز ہونے کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے راشا نے اپنی اور ماں روینہ ٹنڈن کے بہترین تعلقات کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وہ میری بہترین دوست ہیں اور بہت ہی ’کول‘ ماں ہیں۔

    19 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں بچی تھی تو مجھے کئی بار تھپڑ بھی پڑجایا کرتے تھے، میں بچپن میں اپنے ناخن کترا کرتی تھی تو والدہ ان پر ٹیپ لگادیا کرتی تھیں کہ میں ایسا نہ کرسکوں۔

    راشا تھاڈانی نے کہا کہ میں بہت شیطان تھی، میں بہت زیادہ مستی کرتی تھی، ممی پاپا حیران ہوجاتے تھے، اگر روینہ کہتی تھیں کہ یہ نہیں کرنا تو میں کہتی تھی اوکے ماما مگر ٹھیک ایک منٹ بعد میں وہی کام کرتی تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ دوسری ماؤں کی طرح روینہ ٹنڈن بھی مجھے میری غلطیوں پر ٹوکتی ہیں، وہ میرے لیے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں۔

  • روینہ ٹنڈن نے سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی وجہ بیان کردی

    روینہ ٹنڈن نے سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی وجہ بیان کردی

    بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ مجھے سنجے دت، لکی علی، چنکی پانڈے کے ساتھ فلمیں آفر ہوئیں لیکن میں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے ان سب کو ٹھکرادیا۔

    روینہ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ ان دنون ریلیز ہوئی تھی اور جب میں اگلے دن کالج پہنچی تو دوستیں کہنے لگیں کہ پلیز یہ فلم ہم لوگوں کے لیے کردے ہم لوگ سیٹ پر آکر بیٹھیں سلمان کو دیکھیں گے پھر بھلے تم یہ انڈسٹری چھوڑ دینا۔

    انہوں نے بتایا کہ دوستوں کے دباؤ میں آکر میں نے ’پتھر کے پھول‘ کے لے ہاں کردی اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

    واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں عامر خان، کرشمہ کپور اور پاریش راول بھی شامل تھے۔

    روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ میں انڈسٹری میں حادثاتی طور پر آگئی، والد روی ٹنڈن کو اسسٹ کرنے کے لیے سیٹ پر جاتی تھی، جب آٹھوی کلاس میں تھی تو میں پائلٹ اور آئی پی ایس افسر بننا چاہتی تھی۔

  • روینہ ٹنڈن نے گووندا سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

    روینہ ٹنڈن نے گووندا سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

    90کی دہائی کی کامیاب ترین سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گووندا کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیسا ٹیلنٹ ملنا اب ناممکن ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل اُس طرح کی فلمیں نہیں بن رہیں جیسے 90 کی دہائی میں ہوا کرتی تھیں۔ کیونکہ میرا نہیں خیال کہ گووندا جیسا اداکار آج تک کوئی اور پیدا ہوا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا گووندا کی اداکاری مثالی تھی، جوشخص آپ کو ہنسا ہنسا کہ ایک ہی سین میں رلا بھی دے، میں نے آج تک ایسا اداکار نہیں تھا۔

    روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ کامیڈی کے سین کرتے کرتے کس طرح رلادینے والے کردار میں چلے جاتے، میں آج بھی اس پر حیران ہوں۔

    وہ جب پر فارم کررہے ہوتے تھے میں انہیں دیکھتی رہتی تھی اور جتنی میں نے مزاحیہ اداکاری سیکھتی وہ چی چی (گووندا) سے سیکھی ہے، اُن کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

    اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار گووندا کا حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد بیان سامنے آیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اسپتال سے ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کراکر اپنے چاہنے والوں کو صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    معروف اداکار نے تصدیق کی کہ ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ سے گولی نکال دی ہے اور وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔

    اداکار کا اپنے ریکارڈڈ پیغام میں کہنا تھا کہ میں گووندا ہوں، میرے چاہنے والوں، میرے والدین اور خدا کی مہربانی سے، میں اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔

    جویریہ عباسی کا اپنے دوسرے شوہر سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے گولی لگنے سے زخم آیا ہے لیکن میں اب ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، ڈاکٹروں نے گولی نکال دی ہے۔

  • روینہ ٹنڈن پر مقامی لوگوں کا حملہ، ویڈیو وائرل

    روینہ ٹنڈن پر مقامی لوگوں کا حملہ، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکار روینہ ٹنڈن پر مبینہ طور پر نشے میں دھت ہو کر عوام کو مارنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں 90 کی دہائی کی ملکہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر ہفتہ کی رات مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن کے ڈرائیور نے گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد کو زخمی کیا، معاملے زیادہ خراب ہوا تو روینہ ٹنڈن بات کرنے کے لیے گاڑی سے اتر کر نیچے آئیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن خود کو بچاتے ہوئے عوام سے اپیل کر رہی ہیں کہ برائے مہربانی مجھے مت ماریں جبکہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے اداکارہ پر ممبئی کے باندرا علاقے میں تین افراد کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیام بتایا گیا کہ روینا کا ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا اور رزوی کالج کے قریب کارٹر روڈ پر تین افراد کو گاڑی مار کر زخمی کیا۔

  • روینہ ٹنڈن ’انداز اپنا اپنا‘ کے ریمیک میں کن اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟

    روینہ ٹنڈن ’انداز اپنا اپنا‘ کے ریمیک میں کن اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟

    بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل میں نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کے دور میں ماضی کی آئیکونک فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا ریمیک بنتا ہے تو وہ اس میں ضرور کام کرنا چاہیں گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں نئے اور نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

    انھوں نے بالی وڈ کے آج کے دور کے اے لسٹ ایکٹرز رنویر سنگھ اور آیوشمان کھرانہ کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    روینہ نے کہا کہ اگر اس فلم کا سیکوئل بنتا ہے تو میں اس کے لیے کافی پُرجوش ہونگی جبکہ اس کامیڈی فلم کو ایک نئے طرز پر بنانے سے زیادہ لطف آئے گا۔

    انھوں نے کہا کہ اگر اچھی کامیڈی ہوتو پھر میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں، اور پرانے کریکیٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج کے دور میں فلم میں رنویر اور آیوشمان جیسے اداکار ہوں تو اس سے توانائی میں کافی اضافہ ہوجائے گا۔

  • ’لوگ کیا کہیں گے‘ روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل

    ’لوگ کیا کہیں گے‘ روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں روینہ ٹنڈن کہتی ہیں کہ ’اب میں بدل گیا ہوں پہلے مجھے ڈر لگتا تھا کہ لوگ کیا بولیں گے‘، اداکارہ کہتی ہیں کہ’’ اب مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں ہی لوگوں کو کچھ نہ بول دوں۔

    اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    روینہ ٹنڈن نے 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ نے یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں بھی سیاست دان کا کردار نبھایا تھا۔

    تاہم اب وہ ایک ویب سریز ’کرما کالنگ‘ میں جلد ہی نظر آئیں گی۔

  • اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی بھول چکی، لیکن لوگ نہیں بھولے: روینہ ٹنڈن

    معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ اپنی منگنی بھول چکی ہیں لیکن لوگ ابھی تک نہیں بھولے۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ پرانے تعلق توڑ دیتے ہیں، زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، نئے رشتے بنا لیتے ہیں، لیکن یاد رکھنے والے آگے نہیں بڑھتے۔

    روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے درمیان سنہ 1994 میں محبت کا تعلق قائم ہوا تھا جب دونوں نے ایک ساتھ فلم مہرہ میں کام کیا تھا، تاہم جلد ہی دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں۔

    کچھ سال بعد دونوں نے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    روینہ کا کہنا ہے کہ مجھے تو اب یاد بھی نہیں کہ میری اکشے کے ساتھ منگنی کب ہوئی تھی، لیکن لوگوں کو یاد ہے، گوگل پر میرا نام لکھا جائے تو اکشے کے ساتھ کی میری تصاویر بھی سامنے آجاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا لوگ شادیاں کر کے طلاق لے لیتے ہیں زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں، لیکن میری منگنی لوگوں کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی۔ وہ اب بھی اس کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔

  • ہر سال 30 کی ہی رہوں گی: روینہ ٹنڈن کی نئی ویڈیو وائرل

    ہر سال 30 کی ہی رہوں گی: روینہ ٹنڈن کی نئی ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو بے حد وائرل ہورہی ہے۔

    ماضی کی بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی۔

    ویڈیو میں ایک شخص ان سے دریافت کرتا ہے کہ ان کی عمر کتنی ہے؟ جس پر وہ کہتی ہیں 30 سال، پوچھنے والا کہتا ہے کہ کچھ سال پہلے بھی تو وہ 30 کی تھیں؟

    جس پر روینہ کہتی ہیں کہ ایک بار جو میں نے کہہ دیا، تو بس کہہ دیا۔

    ان کی اس مزاحیہ ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور دلچسپ کمنٹس تحریر کیے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی نجی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • بھارتی یوم آزادی پر نشے میں دھت شخص نے روینہ ٹنڈن کی تقریب خراب کردی

    بھارتی یوم آزادی پر نشے میں دھت شخص نے روینہ ٹنڈن کی تقریب خراب کردی

    بالی ووڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن ان دنوں امریکی شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں،انہوں نے پندرہ اگست کو بھارتی یوم آزادی کی خوشی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ ایک نشے میں دھت شخص نے انھیں تقریب میں شرکت سے منع کیا تھا۔

    انکی طرف سے تقریب کے منتظمین پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ تقریب میں نا روا سلوک کا مظاہرہ کیا ہے۔

    روینہ ٹنڈن  نے اس واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس بھی کیے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث منتظمین نے انھیں اپنے بچے تقریب میں ساتھ لے جانے سے منع کیا تھا۔

     

    انکا کہنا تھاکہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے دو دن سے لاس اینجلس میں جاری تقریبات کا اختتام انتے نا خوش گوار ماحول میں ہوا ہے۔