Tag: روی بوپارا

  • روی بوپارا پلے آف میں کراچی کنگز کی واپسی کے لیے پرامید

    روی بوپارا پلے آف میں کراچی کنگز کی واپسی کے لیے پرامید

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آخری لیگ میچ میں شکست کے باوجود پلے آف میں ٹیم کی واپسی کے لیے پرامید ہیں۔

    پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ روی بوپارا نے کہا کہ یہ ہمارا بہترین دن نہیں تھا لیکن اس نے ہمارے اعتماد کو متزلزل نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم مضبوط یونٹ ہے، ہم ایک ساتھ اچھے لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ہم مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ہر طرح سے آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے پورے گروپ مرحلے میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے، ہم دوسرے نمبر پر رہے لیکن اسلام نے دوبار شکست دی اس لیے وہ اس پوزیشن کے مستحق ہیں۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سیزن میں ابھرتے ہوئے بلے بازوں سے متاثر ہوا ہوں، عام طور پر ہم زیادہ تیز گیند بازوں کو دیکھتے ہیں لیکن اس بار کچھ واقعی مضبوط ہٹر آئے ہیں، وہ طاقتور ہیں، وہ باؤنڈریز کو لگا سکتے ہیں۔

    روی بوپارا نے کہا کہ وہ بیٹرز ابھی ناتجربہ کار ہیں ہمیں ان کی رہنمائی کرنی ہوگی اور اس طرح ہم انہیں عالمی معیار کا کھلاڑی بناسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز ، لاہور قلندرز کے خلاف 22 مئی کو ناک آؤٹ میچ کھیلے گی۔

  • شعیب ملک نے کراچی کنگز کی قیادت روی بوپارا کو سونپ دی

    شعیب ملک نے کراچی کنگز کی قیادت روی بوپارا کو سونپ دی

    دبئی : شعیب ملک کراچی کنگز کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔ روی بوپارا اگلے میچز میں کراچی کنگزکی قیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا.

    اے آر وائی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے کپتانی چھوڑی ہے۔ دباؤ کے بغیر کھیلنا چاہتا ہوں.

    انہوں نے بتایا کہ ٹیم کی کپتانی روی بوپارہ کو سونپ دی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کراچی کنگز کی قیادت روی بوپارہ کرینگے.

    انہوں نے کہا کہ روی بوپارہ بہترین پلیئرہیں فتح دلاسکتےہیں،اپنے لئے نہیں ٹیم کے لئے کھیلتا ہوں،شعیب ملک نے کہا کہ میرے لیے انفرادی پرفارمنس سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے.

    کراچی کنگزکوفتح دلانےکی بھرپورکوشش کروں گا،شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزکی فتح کےلئےپرامیدہوں، پی ایس ایل کا پہلاسال تھااس لئےکچھ غلطیاں ہوئی ہیں،

    کراچی کنگز کو فتح دلانے کی بھر پور کوشش کی جس کے نتیجے میں کراچی کنگز نے کئی کانٹے دار میچز کھیلے ،گیم میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلےآف میں پہنچنےکافائدہ اٹھاناچاہتےہیں.