Tag: رپورٹس

  • صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے، پولیس رپورٹس غیرتسلی بخش قرار

    صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے، پولیس رپورٹس غیرتسلی بخش قرار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس میں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تحریر کیا، حکم میں کہا گیا کہ صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور پولیس دوبارہ تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ یا رجسٹرار نے کسی صحافی کیخلاف کارروائی کا نہیں کہا۔

    ایف آئی اے کے صحافیوں کو جاری نوٹسز میں عدلیہ کا نام غلط استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کے نوٹسز سے غلط پیغام گیا کہ عدالت کارروائی کرارہی ہے۔

    پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کیے گئے۔ حکم میں کہا گیا کہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وکیل نے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھایا۔ وکیل کے مطابق جے آئی ٹی میں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکارشامل نہیں ہوسکتے۔

    بیرسٹر صلاح الدین نے صحافی پر ایف آئی آر کا ذکر کیا جس میں غلط دفعات لگائی گئیں۔ اٹارنی جنرل نے ایف آئی آر میں غلط دفعات کا اعتراف کیا۔

    تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ صحافیوں کے مقدمات سے متعلق جواب آئندہ سماعت سے قبل جمع کرایا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

  • نواز شریف کی تازہ رپورٹس میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ

    نواز شریف کی تازہ رپورٹس میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ

    لاہور: حکومتی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ رپورٹس کو میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ کو 3 روز میں رپورٹس دیکھ کر سفارشات پیش کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے خصوصی کمیٹی کا تیسرا اجلاس وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی وزیرصحت پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے شرکت کی۔

    وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے موصول شدہ تازہ رپورٹس کو میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ کو 3 روز میں رپورٹس دیکھ کر سفارشات پیش کرے گا۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آج اجلاس میں عطاتارڑ اور ڈاکٹرعدنان اسکائپ پر تھے، دونوں کےمؤقف سن لیے تازہ رپورٹس ملی ہیں، رپورٹس کو دوبارہ میڈیکل بورڈ کو بھجوا رہے ہیں، رپورٹس پر نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بھیجاگیاخط مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کو نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

  • نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے، یاسمین راشد

    نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے، یاسمین راشد

    لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، نواشریف کو انسانی حقوق کے بنیاد پر بھیجا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو دونوں بار رپورٹس بھیجی کہ یہ تفصیلات کم ہیں، رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کا ذکر نہیں اور نہ ہی پی ای ٹی اسکین کی تفصیل تھی، اب نوازشریف کی جانب سے تیسری بار خط آیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے بھیجی گئی تفصیلات میڈیکل بورڈ کو بھجوا دیں، میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے جو بھی رائے ہوگی وہ پنجاب حکومت کو دیں گے۔

    پنجاب حکومت کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

    ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بھیجی گئی میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف رائل برامپٹن اور ہییر فیلڈ اسپتال کے زیر علاج ہیں، نواز شریف کو دل کے امراض وخطرات لاحق ہیں، برطانوی ڈاکٹرز ان کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کا علاج کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق نواز شریف سنگین نوعیت کے دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا ہیں، نوازشریف کے 24 گھنٹے کےطبی معائنے میں صحت کو خطرات کی نشاندہی کی گئی، نوزشریف کے دل کو خون کی فراہمی متعدد بار تعطل کا شکار ہوئی۔

  • نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، یاسمین راشد

    نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، میڈیکل بورڈ یا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ نوازشریف چل پھر نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرنوازشریف کو طبی سہولتیں دیں، ڈاکٹروں کی تجویز تھی بعض ٹیسٹ بیرون ملک ہی ہوسکتے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری اور میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں، میڈیکل بورڈ یا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ نوازشریف چل پھر نہیں سکتے۔

    نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، اللہ انہیں صحت دے، شہباز شریف

    شہباز شریف کا 2 روز قبل کہنا تھا کہ ڈاکٹر لارنس نے نوازشریف کا معائنہ کیا ہے اور انہوں نے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، نوازشریف کا آئندہ ہفتے پی ای ٹی اسکین ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارےمیں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، دیار غیر میں سیاسی بات کرنا مناسب نہیں لگتا۔

    یاد رہے کہ 19 نومبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف قطر ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے پہلے دوحہ اور پھر دوحہ سے لندن پہنچے تھے۔