Tag: رپورٹ تیار

  • حویلیاں طیارہ  حادثے کی رپورٹ بھی تیار، آج عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان

    حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی تیار، آج عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان

    اسلام آباد : پی آئی اے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی وزیرہوابازی غلام سرور کو پیش کردی گئی، رپورٹ کو آج عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان  ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے اور سربراہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ وزیرہوابازی کوپیش کی ، حادثے کی رپورٹ کو آج عوام کےسامنےلائےجانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں حادثے کا شکار ہوا تھا، پی کے 661 سات دسمبر 2016 کو حویلیاں کے پاس گرکر تباہ ہوا تھا، حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات سے متعلق بڑا فیصلہ

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں ہونیوالے طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنید جمشید طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد پبلک کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کوکئی سال گزرگئےمگررپورٹس سامنے کیوں نہیں آئیں، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے، رپورٹس پبلک ہوں گی تو آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات ہو سکیں گے۔

    سول ایوی ایشن حکام نے بتایا تھا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کی جائے گی۔

    خیال رہے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس میں کپتان اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

  • حنیف عباسی تندرست ہیں، اسپتال نہیں جیل بھیجیں، رپورٹ تیار

    حنیف عباسی تندرست ہیں، اسپتال نہیں جیل بھیجیں، رپورٹ تیار

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی تندرست ہیں، اسپتال نہیں جیل بھجیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے حنیف عباسی کی رپورٹ تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کو جیل میں رکھا جائے اسپتال لے جانے کی ضرورت نہیں ہے، ایم ایس پی آئی سی نے رپورٹ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو بھجوادی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل کے عارضے کے لیے ادویات کا استعمال جاری رکھیں، حنیف عباسی کا بلڈپریشر بھی نارمل ہے، وہ پہلے سے دی گئی ادویات کا استعمال جاری رکھیں جبکہ سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں کا پینل آج حنیف عباسی کا طبی معائنہ کرے گا۔

    یہ پڑھیں: ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

    واضح رہے کہ حنیف عباسی کو 21 جولائی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سے وہ جیل میں قید تھے۔

    راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار اکرم نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا تھا جس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا جبکہ دیگر ملزمان کو باعزت بری کردیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: حنیف عباسی کواڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی رہائی کے موقع پرجیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے نوازشریف ، شہبازشریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کے ساتھ حنیف عباسی کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔

    حنیف عباسی کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک شوکت فیروز اور اے آئی جی ملک سرفراز نواز پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    بعدازاں انکوائری کمیٹی کی تجویز پرحنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • انتخابی ٹربیونل کی کارکردگی: الیکشن کمیشن نے رپورٹ تیارکرلی

    انتخابی ٹربیونل کی کارکردگی: الیکشن کمیشن نے رپورٹ تیارکرلی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونل کی کار کردگی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ آئندہ جلاس میں پیش کی جائے گی ۔الیکشن ٹریبونل کی اٹھارہ ماہ کی کار کردگی کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریگی ۔

    رپورٹ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اکیس حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں ۔پندرہ حلقوں میں منظم دھاندلی ہوئی ۔جبکہ چھ حلقوں میں جزوی دھاندلی کے ثبوت ملے۔

    انتخابی ٹربیونل نے پندرہ حلقوں میں انتخابات کالعدم قرار دیئے۔دھاندلی زدہ حلقوں میں آٹھ نشستوں پر مسلم لیگ نواز کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔جبکہ دو حلقوں میں آزاد امیدوار اور ایک حلقے میں جے یو ٓئی ف کا امیدوار کامیاب ہوا تھا۔