Tag: رپورٹ مسترد

  • گیس بحران پرکمیٹی رپورٹ مسترد : وزیراعظم نے ذمہ داران کے نام مانگ لیے

    گیس بحران پرکمیٹی رپورٹ مسترد : وزیراعظم نے ذمہ داران کے نام مانگ لیے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران پر فیکٹ فائنڈنگ  کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ بحران کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر پٹرولیم غلام سرورخان اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سمیت دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں حالیہ گیس بحران پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر گیس کمپنیوں کی جانب سے ایل این جی کی چار ماہ کی طلب کا منصوبہ اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان بھی پیش کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گیس بحران پرفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مسترد کردی ہے، انہوں نے گیس بحران پردوبارہ تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو انکوائری کا ٹاسک دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سیکریٹری پٹرولیم کو 28دسمبر تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس بحران کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے کیونکہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں گیس بحران کے ذمہ داران کا تعین نہیں کیا۔

    وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے چیئرپرسن اوگرا کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ ایل این جی کے ریٹ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

  • چنگچی رکشوں کی اجازت سے متعلق کیس، سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد، جرمانہ عائد

    چنگچی رکشوں کی اجازت سے متعلق کیس، سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد، جرمانہ عائد

    کراچی : سپریم کورٹ نے چنگچی رکشوں کی اجازت سےمتعلق کیس میں سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کردی، جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں ٹرین چلی اورنہ ہی بسیں، دو سو نئی بسیں زمین کھا گئی یا سمندر نگل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت سےمتعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

    سماعت کی سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

    جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے صوبائی حکومت حکم عدولی کر رہی ہے، حکومت نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کیلئے کچھ نہیں کیا، کراچی میں1955ماڈل گاڑیاں چل رہی ہیں، 200 نئی بسیں زمین کھا گئی یا سمندر نگل گیا۔

    کراچی میں1955ماڈل گاڑیاں چل رہی ہیں، 200 نئی بسیں زمین کھا گئی یا سمندر نگل گیا۔جسٹس گلزاراحمد

    سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشوں کی انسپیکشن نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کو طب کرلیا اور تینوں افسران کو عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چنگ چی رکشوں کو چلنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے چنگ چی رکشہ ڈرائیور کیلئے لائسنس لازم قرار دیا تھا۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں چنگ چی رکشوں کیلئے مجاز حکام کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دینے کے ساتھ صرف منظور شدہ کمپنیوں اور ڈیزائن کے رکشوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ چنگچی رکشہ کی تیاری میں مسافروں اور ڈرائیورکی حفاظت یقینی بنائی جائے جب کہ عمل نہ کروانے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • بچیاں برآمد گی کیس: انسانی حقوق کی رپورٹ مسترد

    بچیاں برآمد گی کیس: انسانی حقوق کی رپورٹ مسترد

    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی نےکراچی سےبرآمد بچیوں سےمتعلق انسانی حقوق کی رپورٹ مستردکردی، اسلام آبادمیں ہونےوالےاجلاس میں وزارت انسانی حقوق نےکراچی میں باجوڑ سے لائی گئی بچیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    قائمہ کمیٹی اراکین نے معاملےکو سنجیدگی سے نہ دیکھنے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لے کر دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والی تینتیس بچیوں کو گرینڈ جرگے کی موجودگی ان کے والدین کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ بچیوں کوکراچی لانےوالے تین افرادجیل میں ہیں۔

    قائمہ کمیٹی اراکین نےمؤقف اختیارکیاہے کہ وزارت انسانی حقوق نےمعاملےکوصرف پولیس کیس سمجھا۔