Tag: رپورٹ نامکمل

  • جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس، ترجمان منہاج القرآن غیرحاضر

    جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس، ترجمان منہاج القرآن غیرحاضر

    لاہور: سانحہ ماڈل کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس لاہور میں ہوا ۔

    لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہونے والا جے آئی ٹی کا اجلاس سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی سربراہی میں ہوا، ڈائریکٹر منہاج القرآن سیکرٹریٹ جواد حامد بیان ریکارڈ کروانے نہیں پہنچے جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق انہیں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا تاہم جواد حامدنے جے آئی ٹی کی جانب سےنوٹس موصول ہونے سے انکار کیا تھا۔

  • جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس، منہاج القران کو بیان قلم بند کرانے کیلئے نوٹس جاری

    جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس، منہاج القران کو بیان قلم بند کرانے کیلئے نوٹس جاری

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری پر قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا پہلا اجلاس سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی سربراہی میں لاہور میں ہوا۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کیلئے قائم جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت بھی کی، جس میں پنجاب پولیس کی جانب سے اے آئی جی ریجنز شہزاد اکبر،ڈی ایس پی سی آئی اے خالد ابوبکر ،آئی ایس آئی کی جانب سے کرنل احمد اور انٹیلی جنس بیورو کے محمد علی نے شرکت کی ۔

    تین گھنٹے تک جاری جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں گزشتہ تحقیقات سمیت پولیس افسران کے بیان حلفی اور دیگر تحقیقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کےلیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے ادارہ منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کو نوٹس جاری کیا ہے ، جس میں انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

    منہاج القرآن کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق انہیں جے آئی ٹی سے جاری کردہ کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اور انھیں جے آئی ٹی پر انہیں اعتماد نہیں ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے سی سی پی او کوئٹہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری حکومت کی بنائی جوائنٹ انویسٹی گیس ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔

    علامہ طاہرالقادری نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ عبدالرزاق چیمہ شہباز شریف کے فیملی فرینڈ ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن قتل عام پر جے آئی ٹی کا اجلاس بدھ کو ہو رہا ہے۔جو سی سی پی او کوئٹہ کی سربراہی میں ہوگا جےآئی ٹی ممبران میں آئی ایس آئی کی جانب سےکرنل احمد شامل ہیں۔

    پولیس کی جانب سےایڈیشنل آئی جی راحت علی اورسی آئی اےکےخالدابوبکرجے آئی ٹی کے ارکان ہیں، پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پانچ ماہ مکمل ہونے پر منگل کو شہرشہر احتجاج بھی کیا تھا، عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواستیں بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

  • ماڈل ٹاؤن ٹریبونل پربیان بازی، رانا ثناء اللہ کولیگل نوٹس جاری

    ماڈل ٹاؤن ٹریبونل پربیان بازی، رانا ثناء اللہ کولیگل نوٹس جاری

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کے خلاف بیان بازی پررانا ثناءاللہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے ٹریبونل کیخلاف بیان بازی پررانا ثناءاللہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ہے، نوٹس ایڈووکیٹ چوہدری شعیب کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی ماڈل ٹاون ٹریبونل کے خلاف بیان بازی توہین عدالت ہے۔ سابق صوبائی وزیرکا مقصد ٹریبونل کو متنازع بنا کر رپورٹ پر عوام کے اعتماد کو متزلزل کرنا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ ٹریبونل کیخلاف اپنے بیانات پرمعافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن ،لاہورہائیکورٹ کی رپورٹ نامکمل ہے،محکمہ داخلہ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن ،لاہورہائیکورٹ کی رپورٹ نامکمل ہے،محکمہ داخلہ

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوڈیشل انکوائری رپورٹ پر محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ ہی نامکمل ہے، مکمل رپورٹ کے لئے ازسرِ نو درخواست دے دی گئی ہے۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پر حکومتِ پنجاب نے انوکھا مؤقف اختیار کرلیا ہے، محکمۂ داخلہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جو رپورٹ فراہم کی، وہ نامکمل ہے، بہت سی اہم دستاویزات اور معلومات رپورٹ کے ساتھ حکومت پنجاب کو نہیں دی گئیں ۔

    محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ نامکمل ہے، جس کے باعث منظرعام پر نہیں لایا جاسکتا، محکمہ داخلہ نے لاہورہائیکورٹ کو مکمل رپورٹ بھجوانے کےلیے دوبارہ درخواست دے دی ہے ۔

    محکمۂ داخلہ کے مطابق مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی اسے منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، ادھرسانحۂ ماڈل ٹاون پر قائم کیے گئے ٹربیونل کے معاون نے حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔