Tag: رپورٹ پیش

  • سندھ بھر میں‌ چھاپے،1300 تارکین وطن گرفتار

    سندھ بھر میں‌ چھاپے،1300 تارکین وطن گرفتار

    کراچی : سندھ بھر میں تارکین وطن کے خلاف چھاپے جاری ہے، 1301 تارکین وطن کو گرفتار کرکے 905 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، عارضی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 550 افراد کو گرفتار جبکہ 316 افراد پر مقدمات درج کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ تارکین وطن اورعارضی سکونت ایکٹ سے متعلق آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کردی گئی، رپورٹ میں یکم جنوری 2017 سے 10 مارچ تک کی گئی کارروائی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال دو مہینے 10 دن میں عارضی سکونت ایکٹ کے تحت 221 مقدمات 423 گرفتاریاں کی گئیں۔ 384 مقدمات کے تحت 575  تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

    حیدر آباد میں کی جانے والی کارروائی میں 86 مقدمات کے تحت 236 تارکین وطن گرفتار کیے گئے عارضی سکونت ایکٹ کے 36 مقدمات میں 101 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں میرپور خاص میں 13 مقدمات کے تحت 13 تارکین وطن گرفتار ہوئے اور عارضی سکونت ایکٹ کے 12 مقدمات میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ شہید بے نظیرآباد میں 242 مقدمات کے تحت 253 تارکین وطن گرفتار ہوئے اور عارضی سکونت ایکٹ کے 42 مقدمات میں 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    سکھر میں 156 مقدمات کے تحت 181 تارکین وطن کو گرفتار جبکہ عارضی سکونت ایکٹ کے تحت 5  مقدمات میں 9 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق رپورٹ میں لاڑکانہ میں ہونے والی کارروائی میں 24 مقدمات کے تحت 43 تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔

  • قومی ایکشن پلان پرعملدرآ مد کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش

    قومی ایکشن پلان پرعملدرآ مد کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کو قومی ایکشن پلان پرعملدرآ مد کی رپورٹ پیش کردی گئی، دسمبر سے اکیس فروری تک ملک بھر میں 19789اپریشنز کئے گئے 19272مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    منی لانڈرنگ کے الزام میں 23مقدمات کااندراج کیا گیا 26ملزمان کو گرفتار کیا گیا5066 مہاجرین کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب میں 11634 سندھ میں 3003 کے پی کے میں 3733بلوچستان میں 57اسلام اباد میں 368ازاد کشمیر میں 891گلگت بلتستان میں 35فاٹا میں 68اپریشنز کیئے گئے ۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 2255سندھ میں 3552کے پی کے سے9400بلوچستان سے3297اسلام اباد سے 615ازاد کشمیر سے 7گلگت بلتستان سے 10اور فاٹا سے 136 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 2497ملزمان گرفتار کیئے گئے پنجاب میں 2160سندھ میں 6کے پی کے میں243بلوچستان میں 3اسلام اباد سے 85 ملزمان گرفتار کیئے گئے ۔

    رپورٹ کے مطابق نفرت انگیز تقاریر اور مواد کی اشاعت پر 580 مقدمات درج کیئے گئے پنجاب میں 455سندھ میں 11کے پی کے میں 63بلوچستان میں 4ازاد کشمیر میں 63گلگت بلتستان میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مقدمات میں 518ملزمان گرفتار کیئے گئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5066افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا کے پی کے سے 3850بلوچستان سے 686اسلام اباد سے ایک گلگت بلتستان سے دو فاٹا سے 527افغان مہاجرین ڈی پورٹ کیئے گئے ۔

    جبکہ 327817مہاجرین کی رجسٹریشن کی گئی وفاقی ایجنسیوں نے ہنڈی کے ذریعئے رقم کی منتقلی پر 23مقدمات درج کیئے اور 26ملزمان کو گرفتار کیا گیا 75.8ملین کی رقم بر امد کی گئی مشکوک ٹرانزیکشن پر تین جبکہ منی لانڈرنگ پر پانچ مقدمات درج کیئے گئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جینس کی بنیاد پر 1250 اپریشن کیئے گئے نادرا کے تعاون سے 57.6ملین سموں کی تصدیق کی گئی ۔

  • سانحہ ملتان: تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی

    سانحہ ملتان: تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی

    ملتان: حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان واقعے کی انکوائری کےلئے بنائی گئی کمیٹی نےابتدائی رپورٹ پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نےجلسہ گاہ کے سات میں سے پانچ گیٹ کھلےرکھے تھے۔

    ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مچنے والی بھگدڑاور اس کے نتیجے میں ہونےوالی سات افراد موت کے بعد کی تحقیقات کےلئے حکومت پنجاب نےسیکریٹری ماحولیات اقبال چوہان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے سات میں سے پانچ گیٹ کھلے رکھے تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے بھی سانحہ ملتان کی تحقیقات کے لئے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی۔جوسینئر رہنما عمران اسما عیل تحریک انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

  • اسلام آباد:سانحہ شاہراہ دستور، وزیراعظم کو رپورٹ پیش

    اسلام آباد:سانحہ شاہراہ دستور، وزیراعظم کو رپورٹ پیش

    اسلام آباد: وزیراعظم کو شاہراہ دستور پر پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ روزایوان صدرپرمظاہرین کی پیش قدمی کے باعث پیش آیا۔

    اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء کا سیاسی عمارتوں کی جانب پیش قدمی کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے اندھا دھند شیلنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا سہارا لیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے ریاستی اداروں کے تحفظ کیلئے کارروائی کی۔