Tag: رپورٹ

  • پاکستان میں سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    پاکستان میں سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے کی ٹیکس چوری کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ ٹرانسپیرانسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں دو ہزارارب روپے سالانہ سے زائد کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

    ٹرانسپیرانسی انٹرنیشنل کے مطابق ایف بی آرکے سینئر افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں سالانہ اٹھارہ سو ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

    رپورٹ کارروائی کے لئے وزیراعظم میاں نوازشریف، وزیر خزانہ اور نیب کو بھجوادی گئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس چوری میں ملوث تین لاکھ سے زائد لوگوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ کو رواں مالی سال نوٹسسز جاری کئے جائیں گے۔

    سب سے زیادہ ٹیکس چوری فنانس اینڈ انشورنس کے شعبے میں ہورہی ہے۔ پاکستان میں سروسز سیکٹر کی طرف سے ٹیکس کمپلائنس کی شرح بہت کم ہے اور اس میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بھاری ٹیکس شرح ملک میں ٹیکس چوری کی بڑی وجہ ہے۔

  • ایف آئی اے طاہر القادری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی

    ایف آئی اے طاہر القادری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی

    اسلام آباد : ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانے کا منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا، ایف آئی اے کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی۔
    حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ قائم کرنے کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا تھا ،لیکن حکومت کے دباؤ کے باوجود ایف آئی اے کو ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہ مل سکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف تحقیقات کی مکمل رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے پر تین ماہ سے دباؤ تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنایا جائے، جس پر ایف آئی اے نے کراچی، لاہور اور پشاور ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ ملی۔

  • امریکی تھنک ٹینک کی پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری

    امریکی تھنک ٹینک کی پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری

    امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق اب تک پاکستان میں تین سو ستر ڈرون حملوں میں تین ہزار چار سو اٹھائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکی تھنک ٹینک نے پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، دوہزار چار سے اب تک تین سو ستر ڈرون حملوں میں تین ہزار چار سو اٹھائیس لوگ مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں2 ہزار 787 دہشت گرد اور 307عام شہری تھے، جب کہ تین سو چونتیس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون حملے 2010 میں ہوئے، جن میں آٹھ سو انچاس لوگ مارے گئے، دو ہزار تیرہ میں 153 اور دوہزار بارہ میں 306 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ دوہزارگیارہ میں 517 دو ہزار نو میں 549 دو ہزار آٹھ میں 298 افراد ڈونز کا نشانہ بنے۔

    رپورٹ کے مطابق اوباما دور میں پاکستان میں ڈرون حملوں میں دو ہزارچھ سو باہتر افراد جب کہ بش دور میں چار سو ستتر افراد ان حملوں کا نشانہ بنے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں ہوئے۔

  • شدت پسندی 9فیصد،جاں بحق افراد کی تعداد19 فیصدبڑھی، رپورٹ

    شدت پسندی 9فیصد،جاں بحق افراد کی تعداد19 فیصدبڑھی، رپورٹ

    پاکستان کی ایک غیر سرکاری تنظیم انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سال دو ہزار با رہ کے مقابلے میں دو ہزار تیرہ میں شدت پسندی کی میں نو فیصد اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں انیس فیصد اضافہ ہوا جبکہ خودکش حملے انتالیس فیصد بڑھے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے ملک میں عدم استحکام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز اور ڈرون حملوں میں اس تحریک کے کئی سرکردہ رہنما ہلاک ہوئے لیکن اس کے باوجود اس ان کی سرگرمیوں میں کمی نہیں آئی۔

    رپورٹ کیمطا بق تحریک طالبان پاکستان نے ملک کے پچاس اضلاع میں 645 شدت پسند کارروائیاں کیں، جن میں 732 عام شہری اور 425 اہلکار جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں دو ہزار بارہ کے مقابلے میں پچھلے سال شدت پسند کاروائیوں میں تین سو فیصد اضافہ ہوا۔

    صوبہ پنجاب میں ایک سو تئیس فیصد اضا فہ ہوا دہشت گردی کاروائیوں میں کراچی میں نوے فیصد جبکہ گلگت بلتستان میں اسی فیصد اضافہ ہوا، ہنگو، اسلام آباد ،راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور کرم ایجنسی فرقہ وارانہ کاروائیوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

    عوام خواہش مند ہیں کہ رواں برس انہیں امن ،سکون ملے اور دہشت گرد کاروائیوں سے ملک کو نجات حاصل ہو۔