Tag: رچرڈ اولسن

  • امریکی سفیرکی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

    امریکی سفیرکی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    امریکی سفیر کی معاونت پولیٹیکل کونسلر نے کی جبکہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ عمران خان نے امریکی سفیر کو اپنے موقف سے آگا ہ کیا کہ وہ اپنے حق کے حصول کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے ۔جس کو وہ تسلیم نہیں کرتے۔۔اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتا ہے اورپرامن احتجاج ہرپارٹی کا جمہوری حق ہے۔

  • امریکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مدد کرتا رہے گا ، رچرڈ اولسن

    امریکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مدد کرتا رہے گا ، رچرڈ اولسن

    واشنگٹن: امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

    اسلام آباد میں ایف بی آر ہاوٗس میں ہونے والی تقریب میں دہشت گردوں کے زیر استعمال کیمیکل کی اسمگلنگ کی روکنے کیلئے امریکی سفیر اور چیرمین ایف بی آرطارق باجوہ نے ای یو وی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر امریکی سفیر نے کہا پاکستان کسٹمز سروس اور امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹیگیشن مشترکہ طور دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی اسمگلنگ کی روک تھام کریں، تاکہ پاکستان، امریکہ اور دیگر ممالک کو دہشت گردی سے پاک کیا جا سکے۔ رچرڈ اولسن نے اس موقعے پر ایف بی آرکو 80 ٹویوٹا ہائلکس گاڑیاں ،ایک سو ساٹھ زرہ بکتر ،دس ہزار سے زائد کیمیکل کٹس, کیمیکل شناخت کرنے والے یونٹ، کیمرے، دوربینیں اور دستانے حوالے کیے۔

  • واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں مدد کریں گے، رچئرڈاولسن

    واہگہ بارڈر دھماکے کی تحقیقات میں مدد کریں گے، رچئرڈاولسن

    اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واہگہ بارڈر پر دھماکے کی تحقیقات میں امریکی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    امریکی سفیر نے سانحہ واگاہ بارڈر کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے جڑا ہوا ہے ۔

    امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان کو دھماکے میں تحقیقات کے سلسلے میں معاونت فراہم کریں گے۔

  • امریکہ نے پاکستان میں کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مخالفت کردی

    امریکہ نے پاکستان میں کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مخالفت کردی

    اسلام آباد : امریکہ نے پاکستان میں کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مخالفت کردی ہے، امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

    پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں آئین کیخلاف کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا، امریکہ پُر تشدد احتجاج کیخلاف ہے، موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کریں گے، رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع موجود ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، آپریشن ضربِ عضب دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام ہے۔