Tag: رکاوٹیں

  • نیوایئرنائٹ کےلیےرکاوٹیں برداشت نہیں کروں گا‘ وزیراعلیٰ سندھ

    نیوایئرنائٹ کےلیےرکاوٹیں برداشت نہیں کروں گا‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرداعلی شاہ نے اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گنے کے بحران کی ذمہ داروفاقی اور پنجاب حکومت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 100 روپے من گنا سندھ کی شوگرملوں کو فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب سے سستا گنا ملے گا تو سندھ کے کاشت کاروں کو مہنگا گنا شوگرملیں کیوں خریدیں گی؟۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے مقابلے میں گنے کا نرخ 2 روپے زیادہ مقرر کیا تاکہ کاشت کاروں کو فائدہ ہو لیکن وہاں سے سندھ میں شوگرملوں کو گنا 100 روپے فی من کے حساب سے دیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔

    انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دیے اور کہا کہ کراچی کے شہری ذمہ دار ہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نو پر خوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جبکہ ہوائی فائرنگ کی کسی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹاکر کل اسلام آباد پہنچیں،عمران خان

    کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹاکر کل اسلام آباد پہنچیں،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناہے کہ کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹاکر کل اسلام آباد بنی گالہ پہنچیں۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے کہ آپ لوگوں کو بند کریں اور جیلوں میں ڈالیں۔

    عمران خان کا کہناتھا کہ دفاع پاکستان سب کے سامنے جلسہ کرتی ہے،ان کےلیے دفعہ 144 نہیں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف قوم کو جوابدہ ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہناتھا کہ کل عدالت نہیں جارہا،میرے وکلا نے بتایا انھوں نے جج سےبات کرلی ہےمنگل کوسپریم کورٹ جاؤں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ تمام کارکن بنی گالا آنا شروع کردیں ،یہاں رہنے کے لیے بہت جگہ ہے اور کھانے کا بھی انتظام ہے، بنی گالا سے تمام لوگ 2مئی کو اسلام آباد جائیں گے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہناتھاکہ راستے بندکرنا توہین عدالت ہےکس قانون کے تحت سڑکیں بند کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرویزرشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے پرویزرشید کی قربانی سے قوم مطمئن نہیں ہوگی.۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے خواجہ آصف کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب گیڈرکی موت آتی ہے توشہرکی طرف بھاگتا ہے۔

  • سندھ حکومت پی ٹی آئی کےقافلوں کو نہیں روکے گی،مرادعلی شاہ

    سندھ حکومت پی ٹی آئی کےقافلوں کو نہیں روکے گی،مرادعلی شاہ

    جامشورو: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے قافلوں کو روکا نہیں جائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق جامشورو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے اور تحریک انصاف کے قافلوں کو سندھ میں کسی بھی جگہ روکنے کے لیے سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ تحریک انصاف سندھ کی قیادت سے رابطہ کرکے بتایا گیا ہے کہ اگر سندھ میں احتجاج کرنا ہے تو وہ پرامن طریقے سے ہونا چاہیے کسی فرد کو بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں:خواتین کارکنان سے بدتمیزی ناقابل قبول ہے،شاہ محمود قریشی

    مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں وفاقی حکومت کو اس معاملے کا سیاسی حل نکالنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھاکہ سی پیک منصوبے کےلیے سابق صدر آصف علی زرداری نے چین کے 22 دورے کیے لیکن اس منصوبے سے جو فائدہ سندھ کو ملنا چاہیے تھا وہ نہیں مل رہا جس پر ہمیں اعتراضات ہیں۔

  • سابق وزیراعظم کے گھرکے باہرسےرکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    سابق وزیراعظم کے گھرکے باہرسےرکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے گھرکے باہرسےرکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور وفاقی وزیر حمید اللہ جان کے گھروں کے باہرسے رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

    ٹریفک کی روانی کوبہتربنانے اور لوگوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو نوے مختلف مقامات پرلگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ حکم پرعملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں رکاوٹیں ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

     اس سلسلے میں سابق وزیراعظم راجہ پروزیراشرف اوروفاقی وزیرحمید اللہ جان کے گھروں کے باہرلگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔تمام علاقوں سے رکاوٹوں کو مکمل طورپرہٹایا جائے گا۔