Tag: رکشہ ڈرائیور گرفتار

  • لاہور میں 4 بچیوں کے اغوا کا معاملہ،  رکشہ ڈرائیور گرفتار

    لاہور میں 4 بچیوں کے اغوا کا معاملہ، رکشہ ڈرائیور گرفتار

    لاہور: پولیس نے ہنجروال کے علاقے سے 4 بچیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر رکشہ ڈرائیور ارسلان کو حراست میں لے لیا، رکشہ ڈرائیور 30جولائی کو رات 12بجے تک بچیوں کیساتھ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہنجروال کےعلاقے سے 4روز قبل 4 بچیوں کے مبینہ اغوا کے واقعے پر پولیس نے رکشہ ڈرائیور ارسلان کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور 30جولائی کورات 12بجےتک بچیوں کیساتھ تھا۔

    رکشہ ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رات پونے 12 بجے بچیوں کو ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اتارا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنجروال سے 4 لڑکیو ں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور لڑکیوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ضروری اقدام کرے۔

    گذشتہ روز لاہور کے تھانہ ہنجروال کی حدود سےچاربچیاں مبینہ طور پر اغوا ہوگئیں تھیں ، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق دس سالہ انعم اور گیارہ سالہ کنیزہ ہمسائے کی دو بچیوں کے ساتھ اورنج ٹرین کا سفر کرنے گھر سے نکلیں تھیں، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد گھر نہ پہنچی تو گھر والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    پولیس نے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، جس میں کہا گیاہے کہ شبہ ہےکسی نامعلوم شخص نےچاروں بچیوں کواغواکرلیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

    بعد ازاں سی سی پی اولاہور نے 4بچیوں کی گمشدگی کےواقعے پر ایس پی انویسٹی گیشن کوتحقیقات کاحکم دیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا بچیوں کی تلاش کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں۔

  • کراچی : یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا  رکشہ ڈرائیور گرفتار

    کراچی : یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

    کراچی : پولیس نے یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے پستول ،کالا ٹیپ لگا کالا چشمہ اور چوری شدہ رکشہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بغدادی پولیس نے لیاری مہابت خان روڈ سے اغوا کارگرفتارکرلیا،ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزم نے50 لاکھ تاوان کےلیےیونیورسٹی طالبہ اغواکرنے کی کوشش کی، گرفتارملزم سے پستول ،کالا ٹیپ لگا کالا چشمہ ،چوری شدہ رکشہ برآمد ہوا۔

    سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ 13جون کو طالبہ ملزم کے رکشے میں یونیورسٹی جارہی تھیں کہ رکشہ ڈرائیورنےابو کتھیان روڈکےقریب رکشہ روکا اور اسلحہ نکال لیا، جس کے بعد ملزم نےطالبہ کےآنکھوں پرایک کالاچشمہ پہنا دیا تاکہ وہ باہر نہ دیکھ سکے۔

    ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ اسلحہ کےزورپرطالبہ سےموبائل فون بھی چھین لیا، طالبہ نےچلتےرکشے سےچھلانگ لگا دی اور زخمی حالت میں بھاگ نکلی۔

    بغدادی پولیس نےگزشتہ روزاغواکار رکشہ ڈرائیورکوگرفتارکیا، ملزم نےرکشہ بھی لیاری کلاکوٹ کےعلاقےسےچوری کیاتھا، ملزم کیخلاف اس سےقبل 6مقدمات درج ہیں اور یہ عادی جرائم پیشہ ہے۔