Tag: رکشہ گینگ

  • کراچی : شہریوں کو لوٹنے والے رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت انتہائی مطلوب 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہریوں کو لوٹنے والے رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت انتہائی مطلوب 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت انتہائی مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ سرغنہ سمیت انتہائی مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول ، 5 موبائل فونز اور رکشہ برآمد ہوا ہے، ملزمان میں سرغنہ رحیم بخش، صابر، عاشق اور آصف شامل ہیں۔

    کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ساتھی آصف مختلف مقامات سے سواریاں اٹھاتا تھا اور مسافر کے پاس کیش اور قیمتی سامان کی اطلاع گینگ سرغنہ کو کورڈ ورڈ میں دیتا تھا۔

    ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزم رحیم بخش 18 سال سے زائد جیل میں سزا کاٹ کر آیا ہے جبکہ ملزم نے ساتھی کے ساتھ عدالت سے فرار ہوتے وقت پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا اور جیل سے باہر آتے ہی نیا گینگ تشکیل دیا تھا۔

    کاشف عباسی نے مزید بتایا تھا کہ ملزم رحیم بخش کو پولیس نے 70 لاکھ کی ڈکیتی میں 1998 میں گرفتار کیا تھا تاہم ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ کیلئے تمام ڈسٹرکٹ سے رابطہ کررہے ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور بن کر وارداتیں شروع کر دیں

    کراچی میں ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور بن کر وارداتیں شروع کر دیں

    کراچی : شہر قائد میں وارداتیں کرنے والے رکشہ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، گینگ شہرِ کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور بن کر وارداتیں شروع کر دی ہیں، ایسے ہی ایک تین رکنی گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ رکشہ گینگ کے کارندوں کو جمشید کوارٹرز سے گرفتار کیا گیا، گینگ شہرِ کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا۔

    حکام نے کہا کہ ملزمان شہریوں کو رکشہ میں بیٹھا کر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین پستول اور رقم برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال رکشہ بھی پکڑا گیا۔

    ملزمان نے کچھ عرصہ قبل شہری کو رکشے میں بیٹھا کر تین لاکھ ستر روپے لوٹے تھے، گرفتار ملزمان میں معشوق علی، سجاد حسین اور محمد علی شامل ہیں۔

    ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ رضویہ، ناظم آباد اور آرام باغ سے گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

  • ویڈیو فوٹیجز: رکشہ گینگ کی بڑی ڈکیتی، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے آئی فون لوٹ لیے

    ویڈیو فوٹیجز: رکشہ گینگ کی بڑی ڈکیتی، ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے آئی فون لوٹ لیے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں رکشہ گینگ نے ڈکیتی کی ایک بڑی واردات کر ڈالی ہے، لٹیروں نے نقد رقم کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے قیتمی موبائل فون لوٹ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو کراچی کے علاقے سحر کمرشل ڈیفنس فیز 7 میں رکشہ گینگ نے ایک بڑی ڈکیتی کی ہے، مسلح لٹیرے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کے موبائل اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہیں، جن میں مسلح لٹیروں کو دکان میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ واردات آج دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب کی گئی ہے۔

    متاثرہ دکان دار کا کہنا تھا کہ4 سے 5 ملزمان رکشے میں آئے اور اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنا کر دکان کے اندر موجود ایک کمرے میں بند کر دیا۔

    دکان دار کا کہنا تھا کہ واردات میں 17 لاکھ روپے کیش اور قیمتی موبائل فون لوٹے گئے ہیں، لوٹے ہوئے تمام موبائل فون کی قیمتیں تھے، اور زیادہ تر آئی فون لوٹے گئے ہیں۔

    فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دو لٹیرے گاہک کے روپ میں اندر داخل ہو کر موبائل فون دیکھنے لگے، اس کے بعد تین مزید آئے اور انھوں نے پستول نکال کر لوٹنا شروع کر دیا۔

    فوٹیج کے مطابق لٹیرے دکان کے شیلف سے قیمتی موبائل فون کے ڈبے اتار اتار کر جمع کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی شہر لٹیروں کی جنت بن گیا ہے، دن دہاڑے موبائل فون کی دکان پر بڑی کارروائی کر کے لٹیرے آسانی سے فرار ہو گئے۔

  • پولیس کی ایک اور رکشہ گینگ سے مڈبھیڑ، اہل کار کے بازو میں گولی لگ گئی

    پولیس کی ایک اور رکشہ گینگ سے مڈبھیڑ، اہل کار کے بازو میں گولی لگ گئی

    کراچی: شہر قائد میں پولیس کی ایک اور رکشہ گینگ سے مڈبھیڑ ہو گئی ہے، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اہل کار کے بازو میں گولی لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں عمر شریف پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں رکشہ گینگ کے ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہل کار دیدار زخمی ہو گیا۔

    شیریں جناح کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں کلفٹن پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے، جب کہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    زخمی ہونے والے پولیس اہل کار دیدار کے دائیں بازو میں کہنی کے پاس گولی لگی جو اندر پھنس گئی، پولیس اہل کار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے بازو سے گولی نکالی گئی، اس سلسلے میں سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی سے بازو میں واضح سوراخ بن گیا ہے۔

    گرفتار ہونے والے رکشہ گینگ کے ملزمان اور ان سے برآمد اسلحہ

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ پولیس نے مشکوک رکشے کو روکنے کی کوشش کی تھی تاہم رکشے میں سوار ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے، ملزمان نے عمر شریف پارک کے قریب رکشہ چھوڑا اور قریب خالی پلاٹ میں گھس گئے۔

    رکشہ گینگ سے جڑے 2 انتہائی مطلوب ملزمان فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق پولیس جیسے ہی خالی پلاٹ میں اندر داخل ہوئی ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی، اور دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس اہل کار دیدار کے بازو میں لگی گولی کا سوراخ

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، ایک بیٹری اور ایک رکشہ برآمد ہوئے ہیں، پولیس فرار ہونے والے ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ماڈل تھانہ فیروزآباد نے ایک کارروائی میں دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق رکشہ گینگ سے تھا۔

  • رکشہ گینگ سے جڑے 2 انتہائی مطلوب ملزمان فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    رکشہ گینگ سے جڑے 2 انتہائی مطلوب ملزمان فوٹیج کی مدد سے گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیروزآباد کی پولیس نے رکشہ گینگ سے جڑے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ماڈل تھانہ فیروزآباد نے ایک کارروائی میں دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کا تعلق رکشہ گینگ سے ہے، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر رکشے سمیت گرفتار کیا گیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں عمر اور جنید احمد شامل ہیں، یہ ملزمان رکشے میں جرائم کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔

    رکشہ گینگ کے ملزمان عمر اور جنید احمد

    ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، یہ کراچی کے علاقوں بہادرآباد، گلشن، فیروزآباد اور دیگر جگہوں پر وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان سے چھینی ہوئی رقم ، اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

    پندرہ دن قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج، جس کی مدد سے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا

    معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملزمان وارداتوں کے لیے رکشے کا استعمال کر رہے تھے، راہ گیروں کو لوٹ کر رکشے میں فرار ہو جاتے تھے، 15 دن قبل ایسی ہی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے آخر کار دونوں کو گرفتار کر لیا۔

  • سیکڑوں‌ خواتین سے لوٹ مار کرنے والے رکشہ گینگ کا سرغنہ گرفتار

    سیکڑوں‌ خواتین سے لوٹ مار کرنے والے رکشہ گینگ کا سرغنہ گرفتار

    کراچی: دو سو سے زائد خواتین سے لوٹ مار کرنے والے رکشہ گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا.

    پولیس نے شہر قائد کے علاقے پی سی ایس ایچ سے رکشہ گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا.

    ایسٹ زون پولیس کی تازہ کارروائی میں یہ گرفتاری عمل میں آئی، اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا.

    ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر کا کہنا ہے کہ رکشہ گینگ چار رکنی گروہ تھا، جو کراچی کے پوش علاقوں میں خواتین سے لوٹ مار کرتا تھا.

    اس گینگ کے ارکان عام طور پر رکشے میں سفر کرتے تھے، ان کے پاس کٹر ہوتا، جس سے یہ خواتین کی چین اور چوڑیاں کاٹ کر اتروا لیتے. ساتھ ہی ان کے بیگ، موبائل اور لیپ ٹاپ بھی لوٹ لیتے.


    مزید پڑھیں: راولپنڈی : ڈاکوؤں کی گھر میں تین گھنٹے تک لوٹ مار، فائرنگ سے پانچ افراد زخمی


    ملزمان نے زیادہ تر وارداتیں کلفٹن، پی سی ایچ ایس اور ٹیپو سلطان روڈ کے علاقے میں کیں.

    انھیں پی سی ایچ ایس میں لوٹ مار کے ایک واقعے کے بعد تعاقب کرکے گرفتار کیا گیا. پولیس نے ملزمان سے ساڑھے3 لاکھ نقد، درجنوں موبائل فونز برآمد کیے.

    یاد رہے کہ ملزم کا ایک ساتھی ایک ماہ قبل زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا. ملزم ایک شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا.