بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں رکشہ بس کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔
صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق
اس سے قبل آج صبح صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مظفرگڑھ : بس اور ٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔