Tag: رکشے کو ٹکر

  • رکشے کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی نکلی

    رکشے کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی نکلی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد کے قریب ایک رکشے کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق کریم اباد کے قریب ایک ڈبل کیبن گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار کر بہت نقصان پہنچا دیا تھا، گاڑی کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ وہ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی اظفر مہسر کی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی کا بیٹا حاشر مہیسر چلا رہا تھا، اس حادثے میں رکشے کے علاوہ کوئی اور نقصان اس لیے نہیں ہوا تھا کیوں کہ رکشہ سڑک کنارے کھڑی تھی اور خالی تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت رکشے میں کوئی سوار نہیں تھا۔


    تیز رفتار سرکاری ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے رکشہ مکمل تباہ، ویڈیو


    پولیس حکام نے رکشہ ڈرائیورز کی لاپرواہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سڑک پر رکشے پارک کر کے چلے جاتے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

    اس واقعے کی موبائل ویڈیوز بھی سامنے آئیں، واقعے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے تھے، بڑی تعداد میں جمع مشتعل شہریوں نے ڈبل کیبن گاڑی میں موجود ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کی تھی، تاہم سرکاری گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر ڈی ایس پی عزیز آباد نے نفری کے ساتھ موقع پر پہنچنے میں دیر نہیں لگائی تھی، جس کی وجہ سے حالات کنٹرول میں رہے۔

  • ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

    ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

    دادو: نواحی علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دادو کے نواحی علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جس میں 2 بچیوں کی حالت تشویش ناک ہے، متاثرہ افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے۔

    دوسری جانب رحیم یار خان میں موٹر وے پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/hangu-bikes-collision-leaves-3-dead/

  • کراچی : پنک بس  کی  رکشے کو ٹکر ،  ایک شخص جاں بحق ، 5 زخمی

    کراچی : پنک بس کی رکشے کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق ، 5 زخمی

    کراچی : نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب پنک بس کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب پنک بس رکشہ سے ٹکرا گئی، جس سے رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

    مرنے والے کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی تاہم حادثہ کے بعد پولیس نے پنک بس اور رکشہ تحویل میں لے لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نیوکراچی تھانے میں زخمی رکشہ ڈرائیور زاہد کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔۔

    دوسرے واقعے میں کراچی میں بلوچ کالونی پل کےقریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت تیس سالہ نبیل کے نام سےہوئی، ریسکیوحکام کےمطابق حادثہ موٹرسائیکل پھسلنے کےباعث پیش آیا۔

  • کراچی : کار سوار خاتون رکشے کو ٹکر مار کر  تھانے سے فرار ،  8 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : کار سوار خاتون رکشے کو ٹکر مار کر تھانے سے فرار ، 8 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : گلستان جوہر میں کار سوار خاتون رکشے کو ٹکر مار کر شارع فیصل تھانے سے بھاگ نکلی ، حادثے میں آٹھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ اُس کی والدہ اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر پر فیوم چوک کے قریب کار سوار خاتون نے رکشے کو ٹکر مار دی ، حادثے میں رکشے میں سوار بچی جاں بحق اور ماں زخمی ہوئی۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثےمیں رکشہ ڈرائیوربھی زخمی ہوا، جاں بحق بچی کی شناخت 8 سالہ عائشہ کےنام سےہوئی ، ملیر کی رہائشی 8 سالہ عائشہ والدہ کے ساتھ دوا لینے گلستان جوہر آئی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ کار سوار خاتون تھانہ شارع فیصل سے فرارہوگئی ، خاتون کی گاڑی پر لگا نمبر بھی دوسری گاڑی کاہے، خاتون کی گاڑی پردرج نمبردوسرےبرینڈکی گاڑی کا ہے۔

  • خانیوال: ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، 4 بچے جاں بحق

    خانیوال: ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، 4 بچے جاں بحق

    خانیوال: صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے خانیوال کے علاقے نانک پور میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتر ٹریکٹر ٹرالی نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں 4 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    لورالائی: ٹرک اور کار میں ٹکر،5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 15 اگست کو صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ٹرک اور کار میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔