Tag: رکنیت

  • کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئے بُری خبر

    کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئے بُری خبر

    زیورخ: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔

    فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف قوانین کے مطابق آئین سازی نہیں کرسکی، قوانین کےمطابق آئین سازی ہونے تک معطلی برقرار رہے گی، معطلی تب ختم ہوگی جب کانگریس مجوزہ ترامیم منظور کرے گی۔

    واضح رہے کہ اے ایف سی اور فیفا پاکستان فٹبال فیڈریشن الیکشن کے قانون میں ترمیم چاہتے ہیں، ترمیم کے نتیجے میں کوئی بھی آزاد شخص پی ایف ایف کا صدر بننے کا اہل ہوجائیگا۔

    ریال میڈرڈ اور برازیل کے سابق کپتان نے ریٹائرمنٹ لے لی

    دوسری جانب پی ایف ایف کانگریس ممبران نے بھاری اکثریت سے ترمیم کو مسترد کردیا ہے، ارکان کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کا صدر وہ بن سکتا ہے جو پی ایف ایف فٹبال سرکٹ کا حصہ ہو، پی ایف ایف کے کسی بھی قانون میں ترمیم کا حق کانگریس ممبران کو ہے۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ پی ایف ایف کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اپریل 2021 میں بھی فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا ۔ اس وقت اشفاق حسین گروپ کی جانب سے پی ایف ایف دفاتر پر قبضہ تھا، یہ پابندی جون 2022 میں ختم ہوئی تھی ۔

    فیفا کے فیصلے کے بعد پاکستان کی ٹیمیں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گی اس کے علاوہ، فیفا سے ملنے والی تمام مالی اور تکنیکی معاونت بھی معطل رہے گی۔

  • قطر نے اوپیک کی رکنیت سے دست برداری کا اعلان کردیا

    قطر نے اوپیک کی رکنیت سے دست برداری کا اعلان کردیا

    دوحہ :قطر نے دنیا کو 60 فیصد تیل فروخت کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے آئندہ برس علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں واقع خلیجی ملک قطر نے آئندہ برس یکم جنوری کو تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی رکنیت چھوڑنے کافیصلہ کردیا، سنہ 2019 سے قطر تیل برآمد کرنے والے ممالک کی اہم آرگنائزیشن کا رکن نہیں رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اوپیک سے نکلنےکی پالیسی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے قطر کے وزیر برائے توانائی سعد الکابی نے بتایا کہ قطر کا اوپیک سے دست برداری کا فیصلہ سعودی عرب،سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے عائد پابندی کے باعث نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت کئی خلیجی ممالک نے جون 2017 میں قطر پر دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی، حمایت اور امداد کے باعث سفارتی پابندیاں عائد کی ہوئی ہے۔

    قطر کے وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ قطر اب قدرتی گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل پر توجہ مرکوز کرے گا۔

    قطری وزیر سعد الکابی نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی گیس کی پیداوار 7 ملین ٹن ہے اور قطری حکومت کا ہدف قدرتی گیس کی پیداوار کو سالانہ 110 ملین ٹن تک لے جانا چاہتا ہے۔

    خیال رہےکہ اوپیک کے رکن ممالک دنیا کا 60 فیصد تیل برآمد کرتے ہں، جس کا قیام سنہ 1960 میں وینزویلین سفارت کار جون پابلو اور سعودی عرب کے پہلے وزیر تیل عبداللہ تاریکی نے عراقی دارالحکومت بغداد میں کیا تھا اور ابتداء میں اوپیک کے صرف 5 ممالک ایران، عراق، سعودی عرب، کویت اور وینزویلا رکن تھے۔

    قطر نے سنہ 1961 میں محض ایک برس بعد ہی اوپیک کی رکنیت حاصل کرلی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اوپیک سے قطر کا انخلا عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پر کوئی خاص اثر نہیں ڈالے گا کیوں کے اوپیک دنیا کے ممالک کی 60 فیصد تیل کی ضرورت کو پور اکرتا ہے اور اس میں قطر کاحصّہ صرف 2 فیصد ہے۔

  • برطانیہ داعش کی رکنیت حاصل کرنے والے شہریوں کو واپس لے، امریکا

    برطانیہ داعش کی رکنیت حاصل کرنے والے شہریوں کو واپس لے، امریکا

    لندن : امریکا کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ برطانوی حکومت شام میں دوران جنگ گرفتار ہونے والے برطانوی شہریوں کو واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک اعلیٰ عسکری شخصیت نے برطانیہ سے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے برطانوی شہریوں کو واپس لیا جائے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی اسپیشل او پی ایس کے کمانڈر میجر جنرل پیٹرک رابرسن نے برطانوی حکومت کو داعش کے عسکری ونگ کی رکینت حاصل کرنے والے لندن کے شہریوں کو واپس لینے کا کہا ہے۔

    برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے شام جاکر خانہ جنگی میں شرکت کرنے والے الشفیع اور الیگزنڈا کوٹے کی برطانوی شہریت منسوخ کردی ہے۔

    برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ امریکا میں دونوں دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے بات کررہا ہے۔

    داعش سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں الشفیع اور الیگزنڈا نے رواں برس اگست میں شام کی جیل سے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے متنازعہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی برطانوی شہریت چھینی جاچکی ہے۔

    امریکی کمانڈر میجر جنرل پیٹرک کا کہنا تھا کہ امریکا اور سیرین ڈیموکریٹک فورس مشترکا طور پر غیر ملکی جنگجوؤں کو واپس ان کی حکومتوں کے حوالے کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میجر جنرل پیٹرک رابرسن پہلے کمانڈر ہیں جنہوں نے عوامی سطح اپنے شہریوں کو واپس لینے کے لیے برطانیہ کو کہا ہے۔

    امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹ فورس (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام سے 700 غیر ملکی جنگجوؤں کو گرفتار کیا تھا جن کا تعلق برطانیہ سمیت 40 الگ الگ ممالک سے ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایس ڈی ایف کے ترجمان نے گرفتار ہونے والے برطانوی شہریوں کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا البتہ اتنا بتایا کہ ایک درجن سے زائد برطانوی شہری حراست میں ہیں۔

    خیال رہے کہ داعش کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے الشیخ الشفیع اور الیگزنڈا کوٹے کو رواں برس جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ ہی برطانوی حکومت نے خطرناک جہادی گروپ جون کے دو جنگجوؤں الشفیع الشیخ اور الیگزنڈا کو امریکا کے حوالے کرنے کا عندیہ دیا تھا تاکہ وہاں جرم ثابت ہونے کے بعد سزا دی جاسکے۔

  • پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت کے خاتمے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک جمع

    پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت کے خاتمے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک جمع

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت ختم کرانے کیلئےقومی اسمبلی میں تحریک جمع کرادی گئی ہے۔

      تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرانے کے لئے تحریک جمع کرادی ہے۔

    مذکورہ تحریک قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی واپسی پراسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی ۔

    ایم کیوایم کے تئیس ارکان کی جانب سے یہ تحریک جمع کرائی گئی، ایم کیوایم کا مؤقف ہے کہ  آئینی طور پر چالیس روز غیر حاضر رہنے کے بعد پی ٹی آئی کی رکنیت ختم کردینی چاہیئے۔

    ایم کیوایم کی جانب سے  آرٹیکل چوسٹھ کے تحت مذکورہ تحریک جمع کرائی گئی ہے۔