Tag: رکنیت سازی مہم

  • رکنیت سازی مہم: عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

    رکنیت سازی مہم: عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور پہنچیں گے جہاں وہ شہر کے مختلف مقامات پرپارٹی ممبزسازی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور پہنچیں گے جہاں وہ لبرٹی چوک، فیصل ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف مقامات پرکھلاڑیوں سے خطاب کریں گے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں شہر کے زیادہ ترعلاقوں کو پارٹی رہنماوں کی تصاویر اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    عمران خان دورے کے دوران شہر کے مختلف مقامات پررکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے اور تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی لبرٹی چوک سے جلو موڑ اور شاہدرہ سے لاہور کینٹ تک ہرپوائنٹ پرکپتان کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ روایتی سیاست دم توڑ چکی اور ملک گیر تبدیلی کا آغازہوچکا۔

    عمران، واوڈا ملاقات، پی ٹی آئی کو کراچی میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا سے اہم ملاقات کی تھی اورانہیں‌ کلیدی ذمے داری سونپی تھی.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رکنیت سازی مہم :عمران خان آج فیصل آباد پہنچیں گے

    رکنیت سازی مہم :عمران خان آج فیصل آباد پہنچیں گے

    فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں رکنیت سازی مہم کے لیے لگائے گئے پی ٹی آئی کے کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج فیصل آباد میں چناب چوک پر رکنیت سازی مہم کے لیے لگائے گئے کیمپ کا افتتاح کریں گے اور شہرمیں رکنیت سازی مہم کے لیے لگائے گئے 5 کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ مسلم لیگ ن چھوڑنے والے نثارجٹ کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔ عمران خان کے دورہ فیصل آباد کے لیے سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا جس کے مطابق ایک ہزار 268 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رکنیت سازی کمیپوں کے انعقاد کے باعث ٹریفک کے لیے متبادل پلان بھی تیار ہے اور 350 سے زائد ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے۔


    مبارک ہو، پہلی بار چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے بنے گا‘ عمران خان


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی باربلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا، بلوچستان کو پیشگی مبارک باد دیتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔